Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قتل کی دھمکی ،چیمبر سے مشکوک لفافے میں گولی برآمد

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قتل کی دھمکی ،چیمبر سے مشکوک لفافے میں گولی برآمد

    کراچی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل جبار کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی سنگین دھمکی موصول ہوئی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق جج سہیل جبار کے چیمبر سے ایک مشکوک لفافہ برآمد ہوا، جس میں دھمکی آمیز خط کے ساتھ نائن ایم ایم پستول کی گولی بھی شامل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی دھمکی نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے عدالتی نظام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق جج سہیل جبار نے حال ہی میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ اسی فیصلے کے تناظر میں اس دھمکی کو دیکھا جا رہا ہے، تاہم تفتیشی ادارے مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے لفافے اور گولی کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دوسری جانب واقعے کے بعد جج سہیل جبار کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور عدالت کے اطراف نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

  • ساندہ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار

    ساندہ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار

    ساندہ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری کارروائی کا حکم دیا،پولیس نے مرکزی ملزم آصف کے ساتھ اس کے بہنوئی امجد اور احمد کو بھی گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 644/26 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،خواتین پر تشدد کے واقعات ہرگز برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا کر شواہد کی بنیاد پر کیس کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، عورتوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،

  • گوجرخان کے ڈاکٹر میاں بیوی انسانی اسمگلنگ  نیٹ ورک کے سہولت کار نکلے

    گوجرخان کے ڈاکٹر میاں بیوی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے سہولت کار نکلے

    گوجرخان (قمر شہزاد) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوجرخان کے رہائشی ڈاکٹر جوڑے کو، جو انسانی اسمگلنگ اور کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث پائے گئے، بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان ڈاکٹر راجہ زاہد حسین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ص زاہد، جو شہر میں زارا میڈیکل سنٹر کے نام سے ہسپتال چلاتے تھے، نے مسیحائی کے لبادے میں شہریوں کو لوٹنے کا گھناؤنا کاروبار سجا رکھا تھا۔ ایف آئی اے کی انکوائری نمبر 3368/2025 میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، ان سفید پوش نوسربازوں نے مدعی محمد ایوب خان سکنہ گلبرگ لاھور اور ان کے ساتھیوں سمیت کل 10 افراد کو پرتگال میں سیٹل کروانے اور وہاں پرکشش ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیا۔ ملزمان نے مکاری کا جال پھیلاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے بینک اکاؤنٹس اور نقد رقم کی صورت میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 26 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ رقم ہضم کرنے کے بعد جب ملزمان نے نہ تو متاثرین کو بیرون ملک بھیجا اور نہ ہی رقم واپس کی، تو ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 17/22 کے تحت مقدمہ نمبر 275/26 درج کیا گیا۔ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے تھے۔ جیسے ہی ان اشتہاری ملزمان نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ایف آئی اے حکام نے انہیں دھر لیا۔ عوامی حلقوں نے ایف آئی اے کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لٹیروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شہریوں کی مجبوریوں کا سودا نہ کر سکے۔

  • پنجاب میں موٹرسائیکل سوار 20 لیٹر پٹرول کم قیمت پر کیسے حاصل کر سکتے

    پنجاب میں موٹرسائیکل سوار 20 لیٹر پٹرول کم قیمت پر کیسے حاصل کر سکتے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام، خصوصاً موٹر بائیک استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، جسے موجودہ مہنگائی کے دور میں عوامی سہولت کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

    حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پورے صوبے میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں شہریوں کو فوری مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ریلیف پیکیج کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک مالک کو ماہانہ 2000 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے ہر رجسٹرڈ بائیک کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی، موٹر سائیکل سوار شہریوں کو پٹرول فی لیٹر 100 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔

    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ ریلیف پیکیج فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ موٹر بائیک مالکان کو سبسڈی حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔شہری ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں،موبائل صارفین Maryam ko Batayn ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں،آن لائن درخواست کے لیے سرکاری ویب پورٹل mkb.punjab.gov.pk بھی فعال کر دیا گیا ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ پیکیج خاص طور پر متوسط اور نچلے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا اور سفری اخراجات میں نمایاں کمی لائے گا۔

  • شمالی وزیرستان میں دراندازی  کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے ،یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے، پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے،

    اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے، درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے ،مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے،

  • سپریم کورٹ کی رائے ہے کہ بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا ، صدرمملکت

    سپریم کورٹ کی رائے ہے کہ بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا ، صدرمملکت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے،سپریم کورٹ کی رائے ہے کہ بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا ،

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مطابق بھٹو کیس میں قانونی تقاضے نظر انداز کیے گئے، عدالتی مشاہدہ ہے کہ بھٹو کیس میں اپیل کا حق متاثر کیا گیا، 1973 کا آئین بھٹو دور کی بڑی کامیابی ہے، انصاف اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، جنرل ضیاء کے مارشل لا کے بعد کیس دوبارہ کھولا گیا، انصاف کی عدم فراہمی کے اثرات عوام پر پڑتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اداروں کو قانون اور انصاف کی پاسداری کرنا ہوگی، عالمی رہنماؤں نے بھی بھٹو ٹرائل پر تشویش ظاہر کی تھی، جمہوریت کی مضبوطی انصاف سے مشروط ہے

  • افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبے بے نقاب

    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبے بے نقاب

    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبے بے نقاب ہوگئے۔

    طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی مالی و عسکری معاونت نے خطے کے امن کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا،پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے منصوبے کے تحت افغان طالبان رجیم کا کردار سامنے آنے لگا ہے، جہاں فتنہ الخوارج کو مضبوط کرکے ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا جارہا ہے،افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے شمالی افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے فنڈز جمع کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جبکہ یہ منظم فنڈنگ مہم اب ملک کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تک پھیل چکی ہے،رپورٹس کے مطابق علاقائی مشران کو بھی عوام سے جبری رقوم اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی مالی و عسکری معاونت خطے کیلئے ایک مستقل چیلنج بن چکی ہے۔

  • بلوچستان میں بارشیں،سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ متحرک، ریسکیو آپریشن جاری

    بلوچستان میں بارشیں،سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ متحرک، ریسکیو آپریشن جاری

    بلوچستان میں شدید بارشیں، مختلف اضلاع متاثر، ریسکیو آپریشن جاری ہے،چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، دوبندی اور دکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔فرنٹیئر کور (نارتھ) بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں دور دراز علاقوں تک رسائی حاصل کرکے ضرورت مند افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں اور مسافروں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور خصوصاً سیاحوں کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خصوصی طور پر محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

    دوسری جانب متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی کوششوں سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • 13 اہلکار ہلاک،اربوں ڈالرزمالیت کے طیارے،ڈرون تباہ،پینٹا گون کی تصدیق

    13 اہلکار ہلاک،اربوں ڈالرزمالیت کے طیارے،ڈرون تباہ،پینٹا گون کی تصدیق

    پینٹاگون نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک 365 زخمی ہوئے، اربوں ڈالرز مالیت کے طیارے اور ڈرونز بھی تباہ ہوگئے۔

    پینٹاگون نے ایران جنگ میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔ امریکی حکام کے مطابق 13 اہلکار ہلاک اور 365 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 243 امریکی فوج، 63 نیوی اور 36 ایئرفورس کے اہلکار شامل ہیں، حال ہی میں مشرق وسطیٰ پہنچنے والی یو ایس میرینز کے 19 اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔پینٹاگون نے رپورٹ میں امریکا کا ایک ریڈار طیارہ، 3 ٹینکر طیارے، 4 ایف 15 اور درجنوں ڈرونز کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد اسے مرمت کیلئے یورپ لے جانا پڑا، ایک اندازے کے مطابق امریکا کو روزانہ ایک ارب ڈالر سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی اور ایرانی افواج ایرانی حدود میں لاپتہ ہونیوالے امریکی پائلٹ کو تلاش کررہی ہیں، ایران نے امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا، ایرانی قبائل بھی سرچ آپریشن میں شامل ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ خوزستان میں بختیاری قبائل نے رائفلیں اٹھائے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایرانی قبائل نے کہا فکر نہ کریں ہم اسے ڈھونڈ لیں گے۔ایرانی حکام نے امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا ہے،تہران میں امریکی طیارہ مار گرانے پر جشن منایا جارہا ہے، شہریوں نے ایرانی پرچم اٹھائے کار ریلی نکالی۔

  • ریاض: امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    ریاض: امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملوں سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے امریکی میڈیا نے نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نقصان ابتدائی طور پر بتائی گئی صورتحال سے کہیں زیادہ شدید ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران ایران کا ایک ڈرون سفارتخانے کی عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محض ایک منٹ کے اندر دوسرا ڈرون بھی اسی مقام پر آ ٹکرایا، جس سے عمارت کے محفوظ ترین حصے بھی متاثر ہوئے۔ دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے میں امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور آگ تقریباً آدھے دن تک بجھائی نہ جا سکی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے دی گئی ابتدائی معلومات درست نہیں تھیں، جبکہ حقیقت میں آگ اور دھماکوں سے سفارتخانے کو کہیں زیادہ نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی کم از کم تین منزلیں شدید متاثر ہوئیں اور حساس نوعیت کا سی آئی سےاسٹیشن بھی حملے کی زد میں آیا۔
    مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی حملے کے چند گھنٹوں بعد مزید ڈرونز داغے گئے، تاہم انہیں میزائل دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ ایک ڈرون کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ سعودی عرب میں تعینات اعلیٰ امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا سکتا تھا، جو سفارتخانے سے چند سو فٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔

    دوسری جانب سابق سی آئی اے اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران ریاض میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایران نے پرنس سلطان ایئر بیس پر بھی حملہ کیا، جس میں ایواکس اور ری فیولنگ طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی میزائل دفاعی نظام ان حملوں کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔رپورٹس کے مطابق ایران نے جمعے کے روز امریکی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں، اے-10 اور ایف-15 کو نشانہ بنایا، جبکہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایف-35 طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ایران نے کویت میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔