Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حیفہ آئل ریفائنری پر ایک بار پھر حملہ، سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے

    حیفہ آئل ریفائنری پر ایک بار پھر حملہ، سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے

    اسرائیل کے شہر حیفہ کے ساحلی علاقے حیفہ بے میں واقع آئل ریفائنری کمپلیکس سے آج گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جب ایک روکے گئے حملے کا ملبہ براہِ راست تنصیب پر آ گرا۔

    اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق امدادی ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انہوں نے ریفائنری کے اندر ایک آئل ٹینکر پر "براہِ راست ضرب” کے واضح شواہد دیکھے۔ اس کے ساتھ ہی کمپلیکس کی ایک اور عمارت کی چھت سے شدید دھواں اٹھ رہا تھا، جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر سرگرم عمل ہو گئیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی حیفہ آئل ریفائنری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا تھا، جب ایک ایرانی میزائل وہاں آ کر گرا تھا۔ اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم اس کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔حالیہ واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں حساس تنصیبات کو بار بار خطرات لاحق ہیں۔

  • سعودیہ میں ایرانی حملے میں امریکی  طیارہ تباہ،امریکی دفاعی صلاحیتوں کو شدید دھچکا

    سعودیہ میں ایرانی حملے میں امریکی طیارہ تباہ،امریکی دفاعی صلاحیتوں کو شدید دھچکا

    E-3 Sentry طیارے کی تباہی کے بعد امریکی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں، ماہرین کے مطابق ایران کے سعودی عرب میں واقع فوجی اڈے پر حملے نے امریکہ کے دفاعی نظام کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر موجود امریکی فضائیہ کا جدید AWACS طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ طیارے کی سامنے آنے والی تصاویر میں اس کا پچھلا حصہ ٹوٹا ہوا جبکہ اس کا مخصوص گھومنے والا ریڈار ڈوم زمین پر گرا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو اس سسٹم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ طیارہ امریکی فضائی نگرانی اور جنگی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ امریکی فوج کے سابق کرنل اور عسکری تجزیہ کار کیڈرک کا کہنا ہے کہ اس طیارے کی تباہی امریکہ کی نگرانی کی صلاحیتوں کے لیے "بڑا دھچکا” ہے۔انہوں نے کہا کہ AWACS طیارہ نہ صرف دشمن کی نقل و حرکت کو دور سے مانیٹر کرتا ہے بلکہ جنگی طیاروں کی رہنمائی، اہداف کی نشاندہی اور انہیں دشمن کے میزائلوں اور طیاروں سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق AWACS سسٹم ایک وقت میں تقریباً 120,000 مربع میل کے علاقے کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، جو زمین سے لے کر فضائی حدود کی بالائی سطح تک پھیلا ہوتا ہے۔ امریکی فضائیہ کئی دہائیوں سے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہی ہے اور اس کے پاس اس وقت 17 ایسے طیاروں کا بیڑا موجود ہے، جو اس کی جنگی برتری کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکہ نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔یاد رہے کہ اس حملے میں کم از کم 10 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

  • لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،مرتضیٰ وہاب

    لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعلان کے بعد لیاری ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایک نئے جامع ماسٹر پلان کے ذریعے لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کا مقصد لیاری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج اور واٹر سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں سڑکوں کی بحالی شامل ہے۔ان اقدامات کے ساتھ یہ منصوبہ مرزا آدم خان روڈ جو کہ ان پانچ ارب کے علاؤہ ہے جسے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ازسرِنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تقریباً ساڑھے چار کلومیٹر طویل یہ سڑک 100 دن میں مکمل کی جائے گی، جو لیاری اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی۔ اسی منصوبے کے ساتھ لیاری کی عوام کا دیرینہ مسئلہ پانی کی فراہمی کو بھی حل کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت K3 لائن جو کہ خصوصاً لیاری کو 10 MGD پانی فراہم کریگی۔ جس سے لیاری کے پانی کی چوری بھی ختم ہوگی اور عوام کی مشکلات میں بھی واضح کمی آئے گی،

  • پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے،وزیر تعلیم

    پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے،وزیر تعلیم

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے، جبکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی عمل سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

    وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے اور تمام کلاسز روایتی یعنی فزیکل انداز میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام یا آن لائن کلاسز متعارف کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، طلبہ کو باقاعدگی سے اسکول آ کر تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چار دن کھولنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن بھی بے بنیاد اور جعلی ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب تعلیمی نظام کی بہتری اور طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔

  • بہاولنگر: نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد، مزاحمت پر مقدمہ درج

    بہاولنگر: نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد، مزاحمت پر مقدمہ درج

    بہاولنگر ((بہاولنگر باغی ٹی وی محمد عرفان نامہ نگار )) اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز نے لاری اڈا ڈونگہ بونگہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ حکام نے موقع پر موجود تمام غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لیا۔

    کارروائی کے دوران ملزم نوید کی جانب سے مبینہ مزاحمت کی گئی اور افسران و عملہ سے ہاتھا پائی کی گئی، جبکہ دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واقعہ کے بعد ایکسائز انسپکٹر کلیم کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیااسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ کی نگرانی میں کی جانے والی اس کارروائی کے حوالے سے انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کلیم کا کہنا تھا کہ ملزم عرصہ دراز سے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت میں ملوث تھا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھاانہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • صحافیوں کی ریلوے سہولیات میں کمی، حکومت ،صحافیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش

    صحافیوں کی ریلوے سہولیات میں کمی، حکومت ،صحافیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے صدر JAP UK پاکستان میاں ممتاز احمد و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ملک بھر کے صحافیوں جن کے ریلوے کارڈ بنا کر دیئے جاتے ہیں ان کی سفری سہولتیں محدود کر کے حکومت اور صحافیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، عید کے دنوں میں خود ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک ارب روپے سے زائد کا محکمے کو فائدہ ہوا لیکن محکمہ ریلوے کی بیوروکریسی نے وفاقی وزیر ریلوے کو غلط معلومات فراہم کرکے مس گائیڈ کرتے ہوئے صحافیوں کو دی گئی خصوصی رعایت ختم کروا کر ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو حکومت کے خلاف کھڑا کئے جانے کی مذموم سازش کی گئی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ریلوے کے کرایوں میں 80فیصد رعایت کو کم کر کے 50فیصد کروا دیا اور ریلوے کے کارڈ ہولڈر صحافیوں کی اہلیہ کو 50فیصد رعایت تھی اسے یکسر ختم کروا دیا گیا ہے جس پر ملک بھر کے صحافیوں میں اشتعال پایا جاتا ہے اور وہ اس عمل کو حکومت کی صحافی دشمنی سے تعبیر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریلوے کا کارڈ بناکر سفری سہولیات حاصل کرنے والے صحافی جو معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان سے یہ سہولت چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ ٹرینیں جو نجکاری میں دیدی گئی ہیں قانوناً ان ٹرینوں پر بھی صحافیوں کو رعایت دی جانی چاہیئے، انہوں نے وزیر ریلوے سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کو دی جانے والی رعائت فوری بحال کرائیں اور صحافیوں میں پھیلنے والی بے چینی کا خاتمہ کرائیں، میاں ممتاز احمد نے کہا کہ صحافیوں کی یہ سہولت ختم کرنا نہ صرف ان کے ساتھ ظلم ہے بلکہ یہ حکومت کی صحافی دشمن پالیسیوں کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ صحافیوں کی مشکلات کو سمجھے اور ان کی سہولیات میں کمی کرنے کے بجائے ان کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے صحافیوں کی سہولیات میں کمی کرنے کا عمل بند نہ کیا تو جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کو مجبوراً احتجاجی تحریک کا آغاز کرنا پڑے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

  • چوہدری ضیا کی ڈی پی او قصور تعیناتی سےامن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی،ملک عارف

    چوہدری ضیا کی ڈی پی او قصور تعیناتی سےامن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی،ملک عارف

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ملک محمد عارف نمبر دار، ملک خالد یعقوب، ملک اشفاق احمد ببرا ملک اسد وقاص ایڈوکیٹ اور آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے ترجمان ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے چوہدری ضیاء الحق کو ڈی پی او قصور تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری ضیاء الحق محکمہ پولیس کے ایک قابل، دیانتدار اور انسان دوست افسر ہیں، جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عوام دوست رویہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بطور ڈی پی او قصور تعیناتی سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی میسر آئے گی۔اس موقع پر ملک محمد عارف نمبر دار نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری ضیاء الحق کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور انہیں عوام کی خدمت کے لیے مزید ہمت و توفیق عطا کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈی پی او اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔

  • ننکانہ،پیرا فورس کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے،شہری حلقوں کا مطالبہ

    ننکانہ،پیرا فورس کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے،شہری حلقوں کا مطالبہ

    احسان اللہ ایاز باغی ٹی وی نامہ نگار ننکانہ صاحب

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت قائم فورس کے نتائج منظرِ عام پر لانے کی ضرورت،قبضہ مافیا تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات شفاف طور پر فراہم کی جائیں پیرا فورس کی کارکردگی پر ہر ماہ ضلعی سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس لینے اور نگرانی کا نظام مضبوط کرنے کی اپیل رپورٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں عوامی اعتماد متاثر ہونے کا خدشہ، شفافیت کو یقینی بنانے پر زور،ننکانہ صاحب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے ویژن کے تحت قائم کی گئی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا فورس) کی ضلع ننکانہ صاحب میں کارکردگی سوالات کی زد میں ہےجبکہ شہری، تاجر اور سماجی حلقوں کی جانب سے اس کی عملی افادیت پر تحفظات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں,عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کے قیام کا مقصد قبضہ مافیا، تجاوزات، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کر کے عام شہری کو فوری ریلیف دینا تھا، مگر ضلع میں اس فورس کے قیام سے لے کر آج تک ایسی کوئی جامع رپورٹ سامنے نہیں آ سکی جس سے معلوم ہو سکے کہ عوام کو حقیقی طور پر کیا فائدہ پہنچا، کارکردگی منظرِ عام پر لانا حکومت کے عوام دوست اقدامات کی سب سے بڑی دلیل بن سکتا ہے،شہری وسماجی نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا فورس کی ضلع بھر میں کی گئی تمام کارروائیوں کی مکمل تفصیلات جاری کی جائیں،جن میں تجاوزات کے خاتمے، قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات،جرمانے، دکانوں و عمارتوں کی بندش، مہنگائی کے خلاف کارروائیاں اورموصول ہونے والی شکایات کے ازالے کا ریکارڈ شامل ہو، پیرا فورس کی کارکردگی کا باقاعدہ اور شفاف احتساب یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ ضلعی سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایاجا سکے،شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤسے فوری نوٹس لینے اور اس فورس کی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کرنےکی اپیل کی ہے،تاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف کے وژن کو عملی شکل دی جاسکےاورعوام کا اعتماد بحال ہو،سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی نافذ العمل فورس کی ساکھ کا انحصار اس کی شفافیت، غیرجانبداری اورنتائج پر ہوتا ہے،اگر بروقت جائزہ اورجوابدہی کا نظام نہ بنایا گیا تو عوامی سطح پر بداعتمادی پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ننکانہ صاحب میں پیرا فورس کی کارکردگی اب عوامی بحث کا موضوع بن چکی ہے اور شفاف رپورٹ، ماہانہ جائزہ اجلاس اور ضلعی سطح پر فوری نگرانی کو عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے،

  • پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

    پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

    تہران: ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی رضا تنگسیری ایک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو ایران کے اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دعوے کے بعد مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں اس حملے سے متعلق تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا۔

  • شاہین آفریدی،سکندر رضا کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر مراسلہ

    شاہین آفریدی،سکندر رضا کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر مراسلہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےمیچوں کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا پر مبینہ طور پر سکیورٹی حصار توڑنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام مراسلے میں لکھا کہ 28 مارچ کی رات 10:35پر لاہور قلندرز کے لائزن آفیسر نےمنیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن پی سی بی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اختر حسین سے کھلاڑی سکندر رضا کے 4 رشتے داروں کو ان کے کمرے میں جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جو سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق مسترد کر دی گئی ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اُسی وقت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سےرابطہ کیا، سلمان نصیر نےبھی انکار کر دیا جس کے بعد رات 11 بج کر 5 منٹ پرلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا نے سکیورٹی اہلکاروں سے مزاحمت کی اور چاروں افراد کو ہوٹل کی 8 ویں منزل پر سکندر رضا کے کمرہ نمبر 865 میں لے گئے۔

    مراسلے کے مطابق مہمانوں میں شاہ زیب مجاہد، عادل ندیم، عثمان احمد ڈار اور بلال احمد شامل تھے، یہ لوگ رات ایک بج کر 25 منٹ تک کمرے میں رہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ سےکہاہےکہ معاملہ سنگین ہے،مناسب فورم پر جائزہ لیا جائے اور ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔