وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں قومی پیغام امن کمیٹی کا کردار قابلِ تعریف ہے اور پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا جانا اعزاز کی بات ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور محنت سے کام کر رہے ہیں،مریم نواز نے سرگودھا میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی اور ایران امریکہ جنگ بندی پر سر فخر سے بلند ہے، پاکستان کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اس عزت کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل عاصم منیراور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکو جاتا ہے، معرکۂ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلایا، تاہم ملک کو دہشت گردی اور معاشرتی تخریب جیسے دوہرے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گرد عناصر معاشرے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے تخریب کاروں کے خاتمے کو اولین ترجیح بنانا ہوگا،
وزیراعلیٰ پنجاب نے علما کرام پر زور دیا کہ وہ محراب و منبر سے اصلاحِ معاشرہ، اخلاقی تربیت اور جرائم کے خلاف شعور اجاگر کریں۔معاشرے کی اصلاح کے لیے علما کا کردار ناگزیر ہے اور آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے،اگر آپ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں تو میں بطور وزیراعلیٰ ناکام اور نامراد ہوں کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے اور مجھے اس کا احساس ہے،









