Baaghi TV

ایرانی پاسداران انقلاب کےقائم مقام کمانڈر احمد وحیدی پہلی بار منظرِ عام پر

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔

احمد وحیدی نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سابق سپریم لیڈر کا تابوت جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب قائم تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام، عسکری شخصیات اور دیگر اہم رہنماؤں نے حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔احمد وحیدی کی عوامی تقریب میں شرکت کو حالیہ جنگ کے بعد ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایران میں سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں سرکاری سطح پر تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

More posts