پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں
وزارت آئی ٹی نے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو تحریری جواب میں آگاہ کردیا ،وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا کہ انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے قانون سازی درکار ہوگی، انٹرنیٹ اب حکمرانی، معیشت، تعلیم اور صحت کے لیے بنیادی اہمیت اختیار کر چکا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت، سرکاری امور اور سماجی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں، موجودہ آئین اور قوانین میں انٹرنیٹ کو لازمی سروس کا درجہ حاصل نہیں ہے، انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے ڈیجیٹل سرکاری خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ کو لازمی سروس بنانے سے ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ ملے گا، قومی سلامتی کے معاملات میں حکومت کو عارضی پابندیاں لگانے کا اختیار برقرار رکھنا ہوگا،انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے قبل واضح قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک بنانا ضروری ہوگا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نیٹ ورک کی مضبوطی، بیک اپ سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی پر مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی، انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے قبل تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کی ضرورت ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، وزارتِ قانون، وزارتِ داخلہ اور دیگر اداروں سے مشاورت ضروری ہوگی،انٹرنیٹ قومی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی خدمات کے لیے بنیادی سہولت بن چکا ہے
