Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کالعدم ایکشن کمیٹی  کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا

    کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا

    کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا

    کالعدم ایکشن کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیر میں شرانگیزی پھیلانے کا ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہا ہے،کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ نے انتشارپھیلانے کامذموم ایجنڈا بے نقاب کردیا، لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق کالعدم کمیٹی کے مقامی کارندے سردارآفتاب نے بیرون ملک بیٹھے سرغنہ کو ہجیرہ کے مکمل بند کرنے کی اطلاع دی،لیک واٹس ایپ چیٹ میں کمیٹی کے کارندے ریاستی اداروں کی مدد کرنے والوں کے گھروں کو آگ لگانے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں،لیک چیٹ میں بیرون ملک بیٹھا سرغنہ گھروں کو آگ لگانے کے منصوبے کی تائید کررہا ہے.

  • عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، بھارتی نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر ہونے پر سنگین سوالات

    عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، بھارتی نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر ہونے پر سنگین سوالات

    عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، بھارتی نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر ہونے پر سنگین سوالات سامنے آئے ہیں

    نوجوان بھارتی طالبعلم کا مستقبل مودی حکومت کے سخت ریاستی اقدامات اور الزامات کی زد میں ہے، عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کے دوران عمر خالد مودی حکومت کیلئے پہلا بڑا چیلنج تھا ،مودی حکومت نے نوجوان طالبعلم عمر خالد کو دہشتگرد قرار دے کر جیل بھیج دیا،بھارتی حکومت نے عمر خالد پر دہلی کے فرقہ وارانہ فسادات اور حکومت کی تبدیلی کی سازش کا الزام عائد کیا، بھارتی میڈیا عمرخالد کو نفرت انگیز انداز میں مسلمان دہشتگرد اور ملک دشمن قرار دیتا ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے عمرخالد کی بغیر ٹرائل 6 سالہ قید کوغیر منصفانہ قراردے کر سخت تنقید کی،

  • ایک اوربھارتی چینل پرسائبرحملہ،نامعلوم ہیکرزنے سن ٹی وی نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا

    ایک اوربھارتی چینل پرسائبرحملہ،نامعلوم ہیکرزنے سن ٹی وی نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا

    ایک اوربھارتی چینل پرسائبرحملہ،نامعلوم ہیکرزنے سن ٹی وی نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا

    بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرزنے ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کردیں،سائبرحملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈکاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی حاصل کرلی،سائبرحملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلزکی نشریات عارضی طورپرمتاثراور تبدیل ہوگئیں،ہیکرزنے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اورپاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر سکرین پرچلادیئے،ہیکرزنے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئرنامی ایک اورسائبرحملہ کرکے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کردیئے،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکنگ واقعات بھارت کے سائبرتحفظ اورمضبوط ڈیجیٹل سکیورٹی پرسنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں،آئی ٹی پاورکے دعویداربھارت کے اہم چینلزپرسائبرحملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کوعیاں کردیا ،سائبرحملے بھارتی آئی ٹی کے شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کوبے نقاب کرتے ہیں،

  • جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

    جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

    ریاض: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چئیرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود سے ملاقات ہوئی ہے

    تاریخ میں پہلی بار پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا ،پی سی بی جدہ میں بین الاقوامی معیار اور جدید ترین سہولتوں سے مزین کرکٹ سٹیڈیم بنائے گا،جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی کے معیار کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن انفراسٹرکچر کی ترقی، تکنیکی مہارت، سٹیڈیم کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیار پر مل کر کام کریں گے، یہ منصوبہ سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق کھیلوں میں سرمایہ کاری، سپورٹس ٹورازم ، عوامی شمولیت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے مقاصد کو بھی سپورٹ کرے گا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ معاہدہ ایک سنگ میل ہے، مل کر ایک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کھیل کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گی،

  • سانحہ کاہنہ افسوسناک ،حقیقی ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    سانحہ کاہنہ افسوسناک ،حقیقی ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ افسوسناک،پوری قوم غم میں مبتلا ہے، ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے بچوں‌کو کچی عمارت میں تعلیم پر مجبور کیا،14 بچوں کے والدین سے اظہار افسوس، زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں،مرکزی مسلم لیگ کاہنہ میں تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کام کرے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ٹیوشن سنٹر واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی موت کی وجہ سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے،ہم والدین سے اہل علاقہ سے تعزیت کرتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ سانحہ کاہنہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین اور پھر انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،سانحہ کاہنہ کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے لوگوں کو اس بات پر مجبور کیا کہ بچوں‌کو کچی عمارتوں میں‌تعلیم دی جائے،یہ وہی لوگ ہیں جو 11 ارب کا جہاز خریدتے ہیں اور اسمبلی فلور پر کہتے ہیں کہ ہم نے خریدے ہیں کیا کر لو گے، ذمہ دار وہ ہیں جو بجلی کے بلوں کے نیچے غریبوں کو دفن کر رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ والدین کے ساتھ کھڑی ہے، کاہنہ نو میں مرکزی مسلم لیگ صحت وتعلیم کے منصوبوں پر کام کرے گی،

  • مسلم ریسکیو مشن کے زیر اہتمام اپر چناب کے کنارے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

    مسلم ریسکیو مشن کے زیر اہتمام اپر چناب کے کنارے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

    ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے، ریسکیو رضاکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی مسلم ریسکیو مشن کے زیر اہتمام اپر چناب کے کنارے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسرسائز میں رضاکاروں نے ممکنہ سیلاب کے دوران ریسکیو، ریلیف اور انخلاء کی مختلف عملی مشقوں کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ راشد علی سندھو، صدر مرکزی کسان لیگ ذوالفقار علی اولکھ اور رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری حمید الحسن گجر عملی مشقوں کا جائزہ لیا

    مسلم ریسکیو مشن کے انچارج ابرار وحید نے مہمانوں کو ریسکیو کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، واٹر ریسکیو یونٹ، بوٹس، لائف جیکٹس، ریسکیو آلات اور دیگر حفاظتی سامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر رضاکاروں نے بوٹ ہینڈلنگ، سرچ اینڈ ریسکیو، واٹر ریسکیو، فلڈ ایویکیوشن، ابتدائی طبی امداد، متاثرین کی محفوظ منتقلی، ریلیف مینجمنٹ اور ایمرجنسی کوآرڈینیشن کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ غیر معمولی بارشوں، دریاؤں میں طغیانی، گلیشیئر پگھلنے اور اچانک آنے والے سیلاب کے باعث ہزاروں خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ ان حالات میں صرف امدادی سرگرمیاں کافی نہیں بلکہ پیشگی تیاری، جدید تربیت اور مؤثر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کی جانب سے بھی مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشات ظاہر کیے جا چکے ہیں، اسی لیے شعبہ خدمت خلق پاکستان نے ملک بھر کے دریا کنارے اور سیلاب کے خطرے سے دوچار اضلاع میں پری فلڈ موک ایکسرسائزز کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ رضاکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری، منظم اور مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

    چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے بتایا کہ گزشتہ سال سیلاب کے دوران شعبہ خدمت خلق پاکستان کے 16 ہزار سے زائد تربیت یافتہ رضاکاروں نے گلگت بلتستان سے دریائے پنجند تک متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور کردار ادا کیا، لاکھوں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ، خوراک، صاف پانی، طبی امداد اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا اور مشکل ترین حالات میں خدمتِ انسانیت کی روشن مثال قائم کی۔

    انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن بروقت تیاری، تربیت یافتہ رضاکار، جدید ریسکیو وسائل، مضبوط رابطہ کاری اور عوامی آگاہی کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسی وژن کے تحت ملک بھر میں اپنی ریسکیو استعداد کو مزید مضبوط بنا رہا ہے تاکہ ہر ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔

    انہوں نے نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ خدمتِ انسانیت کے اس مشن کا حصہ بنیں، ریسکیو تربیت حاصل کریں اور ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کے لیے امید، حوصلے اور عملی خدمت کی علامت بنیں۔

    تقریب کے اختتام پر ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ تیاری، نظم و ضبط اور عملی مہارت کو سراہا گیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مون سون سیزن کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پری فلڈ موک ایکسرسائزز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کی صورت میں بروقت، منظم اور مؤثر ریسکیو آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کی جائے، وزیراعظم کی اجلاس میں خصوصی ہدایت

    مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کی جائے، وزیراعظم کی اجلاس میں خصوصی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمی تغیرات سے درپیش خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور جامع تعاون ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کریں اور مون سون سے قبل تمام پیشگی انتظامات کو ہر صورت مکمل بنایا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی نگرانی میں ایک ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی صوبائی اداروں کے ساتھ عملی تعاون کو یقینی بنائے گی اور ہر ہفتے اپنی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

    وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی فنڈ کی تشکیل کی پیشگی تیاری مکمل کی جائے، جبکہ غیر ملکی مالی معاونت سے جاری منصوبوں کو متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے تاکہ سیلابی خطرات میں کمی اور پانی کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات ایک جامع روڈ میپ کے تحت کیے جائیں، جبکہ تمام صوبے دریاؤں کی گزرگاہوں، سیلابی راستوں میں تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کا بروقت اور مؤثر حل یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی مکمل ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیتیں عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے بروئے کار لائیں۔

    اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو مون سون کی پیشگی تیاریوں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تغیرات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں رواں سال شدید گرمی کی لہروں اور غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح امکانات موجود ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی جولائی کے دوران شدید گرمی اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مجوزہ مون سون حکمت عملی کے تحت تمام ضروری انتظامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس   پیپلز پارٹی سےمستعفی

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سےمستعفی

    مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے آئندہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں مطلوبہ حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر تحفظات تھے، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے استعفے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ وہ جلد اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کر سکتے ہیں

  • سپریم کورٹ کا 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ کا 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ کا خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    جسٹس شاہد بلال حسن نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے،سپریم کورٹ نے 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے،فیصلے میں کہا گیاکہ خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی، علما، ریونیو حکام اور قانونی ماہرین ان حقوق سے انحراف کو روکیں، وراثت خواتین کا شرعی و قانونی حق ہے، خواتین کو وراثت سے محروم رکھنا غیر آئینی اور غیر اسلامی ہے، جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ سے خواتین کے وراثتی حقوق ختم نہیں ہوسکتے، 1955 میں والد کے انتقال کے بعد دو بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرائی، زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کیا گیا،ٹرائل کورٹ نے ہبہ کے ثبوت کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ کے مطابق زبانی ہبہ کو دہائیوں تک چیلنج نہیں کیا گیا، ہبہ ثابت کرنا فائدہ اٹھانے والوں کی ذمہ داری تھی،ریکارڈ کے مطابق کئی برس تک والدہ اور بہنوں کو آمدن میں حصہ ملتا رہا، سپریم کورٹ کا واضح مؤقف کہ خواتین کو وراثتی حق سے محروم رکھنا قابل قبول نہیں.

  • قصور: محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر کے خلاف مزید کارروائی کا امکان

    قصور: محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر کے خلاف مزید کارروائی کا امکان

    قصور: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق افسر حافظ جاوید شوکت سمیت تین افسران کے خلاف نئی محکمانہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انکوائری میں عرس فنڈز کے استعمال اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ جاوید شوکت اس سے قبل بھی دو مختلف محکمانہ انکوائریوں میں سروس سے برطرف کیے جا چکے ہیں۔ ایک کیس میں ان پر 21 لاکھ روپے جبکہ دوسرے کیس میں 43 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عائد کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں دیگر متعلقہ افسران کو بھی مختلف محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق حافظ جاوید شوکت کے خلاف مزید کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، جن پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ تاہم موجودہ انکوائری میں عائد الزامات کا حتمی فیصلہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے اور متعلقہ قانونی و محکمانہ کارروائی کے بعد کیا جائے گا۔

    محکمہ اوقاف کی جانب سے تاحال نئی انکوائری کے نتائج یا الزامات سے متعلق کوئی حتمی مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    رپورٹ، غنی محمود قصوری