Baaghi TV

قصور: محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر کے خلاف مزید کارروائی کا امکان

kasur

قصور: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق افسر حافظ جاوید شوکت سمیت تین افسران کے خلاف نئی محکمانہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری میں عرس فنڈز کے استعمال اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ جاوید شوکت اس سے قبل بھی دو مختلف محکمانہ انکوائریوں میں سروس سے برطرف کیے جا چکے ہیں۔ ایک کیس میں ان پر 21 لاکھ روپے جبکہ دوسرے کیس میں 43 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عائد کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں دیگر متعلقہ افسران کو بھی مختلف محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق حافظ جاوید شوکت کے خلاف مزید کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، جن پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ تاہم موجودہ انکوائری میں عائد الزامات کا حتمی فیصلہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے اور متعلقہ قانونی و محکمانہ کارروائی کے بعد کیا جائے گا۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے تاحال نئی انکوائری کے نتائج یا الزامات سے متعلق کوئی حتمی مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹ، غنی محمود قصوری

More posts