Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • لکی مروت،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،ایس ایچ او سمیت 6 شہید

    لکی مروت،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،ایس ایچ او سمیت 6 شہید

    لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

    ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے،دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں، لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام نے واقعہ کی مذمت کی ہے

  • ایران میں یومِ القدس کے موقع پر  ریلیاں، امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی

    ایران میں یومِ القدس کے موقع پر ریلیاں، امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی

    یوم القدس کے موقع پر جمعہ کی صبح ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات دکھائے گئے جہاں مظاہرین فلسطینی پرچم لہراتے اور ریلیاں نکالتے نظر آئے۔ریلیوں کے دوران مظاہرین نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور ان کے والد مرحوم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ دارالحکومت تہران میں مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے پتلے بھی نذرِ آتش کیے۔ ریاستی خبر رساں ادارے فارس نیوز کی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بعض مظاہرین امریکی اور اسرائیلی جھنڈوں میں لپٹے تابوتوں پر کیلیں ٹھونک رہے تھے۔

    یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے تہران میں اہداف پر “وسیع پیمانے پر حملوں” کی نئی لہر شروع کی ہے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے تہران، اصفہان اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات بھی دی تھیں۔

  • امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

    امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

    امریکی اخبار نے کہا ہےکہ امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی،اس حوالے سے امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اپنے بیان میں کہا بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے،امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اورگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچادی۔

    امریکی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2.17 کروڑ بیرل رہی،امریکی ادارے کے مطابق چین نے روس سے 1.24 کروڑ بیرل تیل خریدا، اس کے علاوہ بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی،امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ترکیے کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی جب کہ امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا، بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے۔

  • آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں  کامیاب فضائی حملے

    آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

    پاک افواج نے 12/13 کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا،موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا،ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا،

  • اسرائیل میں تباہی اور بربادی، ثبوت سامنے آگئے

    اسرائیل میں تباہی اور بربادی، ثبوت سامنے آگئے

    مذاکرات کی بھیک کی وجہ پتہ چل گئی، اسلحہ ختم ہونے لگا ؟؟؟
    ایران میں سب سے بڑے اور خوفناک بمبوں سے حملہ

  • ایران کے حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا، نیویارک ٹائمز

    ایران کے حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا، نیویارک ٹائمز

    مشرق وسطیٰ میں ایران کے حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا، نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کردیں۔

    رپورٹ کے مطاق ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے امریکا کی 17 فوجی، سفارتی اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا، ایران نے خلیجی ممالک پر 3 ہزار 133 سے زائد حملے کیے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں، سفارتخانوں اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں بعض مقامات پر امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں، کئی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

  • عراق میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فرانسیسی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

    عراق میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فرانسیسی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

    عراق کے کردستان ریجن میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کی تصدیق فرانس کے صدر کی۔

    صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 7ویں الپائن شاسیئرز بٹالین کے وارنٹ آفیسر آرنوڈ فریون عراق کے شہر اربل کے علاقے میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فریون نے “فرانس کی خاطر اپنی جان قربان کی” اور قوم کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔فرانسیسی صدر کے مطابق اس حملے میں کئی دیگر فرانسیسی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی افواج 2015 سے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تعینات ہیں اور ان کی موجودگی صرف انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں ہے۔

    دوسری جانب اربیل کے گورنر اومید خوشناو کے مطابق ایک ڈرون حملے نے اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں کرد فورسز اور بین الاقوامی اتحاد کے فوجی تعینات تھے۔ ان کے مطابق حملے میں کم از کم چھ فرانسیسی فوجی زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشترکہ فرانسیسی اور کرد فوجی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

    ادھر عراق میں ایران نواز ملیشیا گروپ ے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ عراق اور خطے میں موجود “تمام فرانسیسی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا”، تاہم اس گروپ نے حملے کی براہِ راست ذمہ داری قبول نہیں کی۔

  • خلیجی ممالک پر ایران کے تازہ حملے ناکام، دبئی اور ریاض میں فضائی دفاعی نظام متحرک

    خلیجی ممالک پر ایران کے تازہ حملے ناکام، دبئی اور ریاض میں فضائی دفاعی نظام متحرک

    خلیجی ممالک نے جمعہ کی صبح ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کو ناکام بنا دیا، جبکہ مختلف شہروں میں فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

    دبئی میں عینی شاہدین نے مرکزی مالیاتی ضلع میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں جب فضائی دفاعی نظام نے ایک آنے والے پروجیکٹائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بلند و بالا عمارتوں کے اوپر دھوئیں کا گھنا بادل اٹھتا دکھائی دیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق کامیاب انٹرسیپشن کے بعد گرنے والے ملبے سے شہر کے وسط میں ایک عمارت کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

    بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے بھی تصدیق کی کہ ملک کو میزائل خطرے کا سامنا تھا اور متعلقہ ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا جو ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ایک ڈرون کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے کے قریب پہنچ رہا تھا، جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے، بشمول امریکہ کا سفارت خانہ، واقع ہیں۔اسی دوران بحرین میں بھی جمعہ کی صبح سائرن بجائے گئے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

  • وزیراعظم دل پر پتھر رکھنے کی بجائے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں،خالد مسعود سندھو

    وزیراعظم دل پر پتھر رکھنے کی بجائے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،وزیراعظم دل پر پتھر رکھنے کی بجائے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں،موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم، قوم کو تعصبات سے بالا تر ہو کر متحد ہونا ہو گا، سیاسی فرقہ واریت کی جانب سے عدم برداشت کی انتہا ہو چکی، اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی ترجمان تابش قیوم، مرکزی مسلم لیگ قصور کے سیکرٹری جنرل رانا محمد اشفاق،ترجمان پنجاب احمد اجمل نے بھی خطاب کیا، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات کے پیش نظر تیل کی قیموں میں عالمی منڈی میں ایک روز اضافہ ہوا اور حکومت نے چند لمحوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے مزید اضافے کی بھی بات کی ،حالانکہ اگلے روز ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو چکی، حکمرانوں کے فیصلے سے لگ رہا ہے کہ شاید انہیں غریب عوام کی پرواہ نہیں، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا، رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی بجائے مہنگائی کا تحفہ قابل مذمت ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ حکمران ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں،مشکل وقت میں مرکزی مسلم لیگ نے سحر و افطار دسترخوان کا سلسلہ وسیع کر دیا ہے، یونین کونسل سطح پر خدمت کا پروگرام جاری ہے، مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،عید کے بعد مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں‌کو آئی ٹی کی تربیت کروائے گی.

  • قندھار میں البدر ہیڈ کوارٹر پر حملہ،متعدد کمانڈرز کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبریں

    قندھار میں البدر ہیڈ کوارٹر پر حملہ،متعدد کمانڈرز کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبریں

    قندھار میں البدر کور ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد کمانڈرز کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبریں

    پاک فضائیہ نے گزشتہ شب پھر کابل میں ٹی ٹی اے رجیم کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر، قندھار میں کور ہیڈکوارٹر ،ائیرپورٹ اور اسلحہ کے ذخیروں کو تباہ کرنے کے علاؤہ پکتیکا میں دہشتگردوں کے کیمپ تباہ کر دیے ۔ فضائی حملوں میں ٹی ٹی اے اہلکار ،داعش خراسان ، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے متعدد دہشتگرد مارے گئے ۔ افغانستان کی یہ فوجی چھاؤنیاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور اسلحہ ڈپو کے طور پر استعمال ہو رہی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش ہے کہ قندھار میں البدر کور ہیڈ کوارٹر کے کور کمانڈر مہراللہ حماد، چیف آف سٹاف حزب اللہ افغان اور ڈپٹی کمانڈر ولی جان حمزہ سمیت متعدد کمانڈر ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں بیشتر کے ہلاک ہونے جبکہ ان تینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جنہیں قندھار میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےتاہم دوسری جانب افغان طالبان نے پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں تاحال ہلاکتوں اور کمانڈر کے زخمیوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی

    پاک فضائیہ نے کابل میں طالبان عسکری تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا، القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے،ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل کے علاقہ قصبہ میں طالبان عسکری تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں متعدد القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ شاہینوں نے پکتیا میں طالبان کے فوجی ٹھکانوں کو زمین بوس کردیا،پاک فضائیہ نے پکتیا کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی ہتھیار اور سازوسامان تباہ ہو گئے۔

    دوسری جانب کتیکا سے کابل جانے والا قافلہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگیا، دو دہشتگرد کمانڈر ہلاک، متعدد زخمی؛ذرائع کے مطابق برمل کے علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کی اہم شخصیات کے قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو کمانڈر ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ قافلہ کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔