Baaghi TV

فواد چودھری اور خواجہ آصف میں نئی جنگ کا آغاز

فواد چودھری اور خواجہ آصف میں نئی جنگ کا آغازہو گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولا اور ایوان کا استحقاق مجروح کیا،

قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے وفاق اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، خواجہ آصف نےحکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا،عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کونواز شریف کی ضمانت پر اعتراض نہیں تھا، خواجہ آصف نے”نواز شریف کو مرنے دو” جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا،

More posts