Baaghi TV

نواز شریف کو آج سروسز سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

نواز شریف کو آج سروسز سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسزاسپتال لاہورمیں علاج کا 16واں روز ہے، نواز شریف  کوآج مزید علاج کے لیےشریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا ،مریم نواز کی رہائی کےلیےروبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے رات سروسز اسپتال میں گزاری

شریف میڈیکل سٹی منتقلی کا فیصلہ شہبازشریف،ڈاکٹرعدنان کی دیگرڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہوا،میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے جینیٹک ٹیسٹ بھی تجویز کیے،

نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

More posts