Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکتا،بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں بھارت نے فائر بندی کی متعدد بارخلاف ورزی کی،بھارتی فائرنگ سے 26بے گناہ شہری شہید اور 124زخمی ہوئے،بھارت نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو بھی کام سے روکا ہوا ہے،بھارتی اقدامات خطے میں امن وسلامتی کے لیےشدید خطرہ ہیں،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے ،دفترخارجہ نے پاکستان کی جنیوا مہم سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والے پیغامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • وزیراعظم عمران خان کا چوتھے روز کا شیڈول جاری، آج بھی ہو گی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان کا چوتھے روز کا شیڈول جاری، آج بھی ہو گی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کے چوتھے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی مباحثے میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم عمران خان سےمصر کے صدر عبدالفتح السیسی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کے صدر کی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم سے نیوزی لینڈکی ہم منصب جیسنڈاآرڈرن کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے ،وزیراعظم کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

    عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ،ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ثالثی پر تیار ہوجائیں ،بھارت سےثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مجھےلگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہوسکتاہے ،صدرٹرمپ اور میں اس پر بات کرینگے ،بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہ صورتحال  بحران کی ابتداہے،امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتاہے،ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں ،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں،عمران خان انسداد دہشتگردی میں پیش رفت چاہتے ہیں کیونکہ دوسرا راستہ نہیں،دوسراراستہ موت ،افراتفری اورغربت کیطرف جاتاہے،عمران خان یہ بات سمجھتے ہیں

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

  • بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

    بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

    بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،نما زجنازہ میں‌آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ،نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکی گئی، مسلح افواج کےافسران اورشہداء کےعزیزواقارب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،

    وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، واضح رہے کہ چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں‌ پاک فوج کے دس جوانوں‌، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

    مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی

  • سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد

    ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،

    قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

     

    رواں برس ماہ مئی میں شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی تھی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    اس سے قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی سفیر

    سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی سفیر

    اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سیمینار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیمینار ہوا جس سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی و دیگر نے خطاب کیا.

    پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ ،اعلامیہ جاری

    راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقدس حرمین ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرپاکستانی سعودی عرب سےمحبت کرتا ہے،سعودی عرب اور پاکستان دوست نہیں بھائی ہیں،سعودی تنصیبات پرحملےکی مذمت کی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کےتعلقات صرف حکومتوں کےدرمیان نہیں بلکہ عوام کےدرمیان ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں، سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

  • سگریٹ کی غیرقانونی تجارت، ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم

    سگریٹ کی غیرقانونی تجارت، ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم

    ملک میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت پروزیراعظم عمران خان کا نوٹس،ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت پروزیراعظم عمران خان کا نوٹس لیتے ہوئے ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ، وزیراعظم نے وزارت صحت اورفیڈرل بورڈآف ریونیوکے حکام کوملک گیرکریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی ہیں،سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے ملکی خزانےکوٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہورہا ہے،وزارت صحت،فیڈرل بورڈآف ریونیوحکام کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکاحکم دیا گیا ہے.

    سگریٹ نوشوں کیلئے بری خبر، پیکٹ اتنا مہنگا ہو گا کہ کئی لوگ توبہ پر مجبور ہو جائیں‌ گے

    سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا ، کب ہوگا ، خبر نے تو حیران ہی کردیا

  • شیخ رشید کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان

    شیخ رشید کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مجھے نظربند کر لیا پھر بھی آزادی مارچ کی قیادت خود کروں گا، شیخ رشید کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کوبرباد کردیا، جنرل اسمبلی میں قرارداد کیلئے 16 ووٹ چاہئیں،وزیراعظم کہتےہیں ہمیں 58 کی حمایت حاصل ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کل جلسےمیں نظرآئی،شیخ رشیدکی طرف سےکوئی پیغام نہیں ملا،نظربندی میں بھی مارچ کی قیادت کروں گا،

    ہرطبقہ نااہل حکومت سے پریشان ہے، مولانا فضل الرحمان

    ساری جماعتیں متفق ہیں کہ دوبارہ انتخابات کروائے جائیں،الیکشن میں دھاندلی سےپی ٹی آئی حکومت لائی گئی،پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطہ ہے ملاقاتیں مزیدہوں گی،آزادی مارچ کے لیے مسلم لیگ ن سےبات ہوئی ،ہمیں کسی غیبی طاقت نے آزادی مارچ کے لیے نہیں روکا،پالیسیوں سے کوئی مطمئن نہیں سب کو مشکلات کا احساس ہے،

    بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

    آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کا اجلاس ہورہاہے ،اقوام متحدہ کو پیغام دیتاہوں عمران خان پاکستان کےنمائندہ نہیں ،امریکہ سےبغلیں بجا کر واپس آ رہے ہیں ثالثی کیا ہے؟ آزادی مارچ میں کشمیر کی آزادی  بھی ہے حکمرانوں اور جمہوریت کی آزادی بھی ،

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

  • موبائل کے بعد اب سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

    موبائل کے بعد اب سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

    جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے تمام عدالتوں کےلیےسرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر،فیس بک اوردیگر سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے،سرکلر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جاری کیا گیا

    سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کر رہا ہے یہ کام؟ بھارت نے کی نئی الزام تراشی

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کےخلاف انکوائری کی جائے گی

     

    بے ضمیر یا باضمیر، سوشل میڈیا پر نام چلا توکس نے دیا استعفیٰ ،اہم خبر

     

  • ہرطبقہ نااہل حکومت سے پریشان ہے، مولانا فضل الرحمان

    ہرطبقہ نااہل حکومت سے پریشان ہے، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پا کستان کا ہرطبقہ اس نااہل حکومت سے پریشان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہرطبقہ اس نااہل حکومت سے پریشان ہے،:مہنگائی کا بوجھ عوام پرڈال دیا گیا ہے ،عوام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے ،اے پی سی کوئی بھی بلائے،اچھی بات ہے،انسانی حقوق کونسل میں قرار داد تک جمع نہ ہوسکی،حکومت کی خارجہ پالیسی پرسوالیہ نشان لگ چکا ہے،

    بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے جے یوپی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے رابطہ کیا اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی،

    ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے آزادی مارچ کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔

    آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

     

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی نے جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کیا ہے، جے یو آئی کے رہنماؤں نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئیں گے تو ملاقات کروا دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالہ سے جو بیان دیا تھا کہ ہم دھرنے میں شریک نہیں ہون گے اس پر سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مولانا کی حمایت کا اعلان کیا جائے،

  • ڈینگی کے ٹیسٹ اب ہوں گے مفت، وزیراعلیٰ کو ہوش آ گیا

    ڈینگی کے ٹیسٹ اب ہوں گے مفت، وزیراعلیٰ کو ہوش آ گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں سی بی سی سمیت ڈینگی مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات دیں، سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈینگی حالات قابو میں ہیں وہاں سے عملہ راولپنڈی بھجوایا جائے، پہلی ترجیح میں راولپنڈی، دوسرے فیز میں دیگر متاثرہ اضلاع میں اسٹاف فوراً مکمل کرنے کا حکم دیا گیا.

    ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس سال بھی بارش کے بعد اندازہ تھا ڈینگی پھیل سکتا ہے، ہم نے اس سال ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا، اس سال کے آغاز میں ہی انسداد ڈینگی کیلیے سرویلنس کیا گیا، اس سال اگر ہم ڈینگی سے بچاؤ کی تیاری نہ کرتے تو بہت زیادہ پھیل جاتا، راولپنڈی میں ڈینگی اس لیے پھیل گیا وہاں سرویلنس ٹھیک نہیں ہوا، اگر ہم مستقل بنیادوں پر اقدامات نہ کر رہےہوتے تو ڈینگی بے قابوہوجاتا، اگرکسی افسر کی انسداد ڈینگی کیلیے کارکردگی بہتر نہ ہوتو کارروائی کرنی پڑے گی،