Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

    پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت  ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے سرکاری وکیل رضا بشیر نے عدالت میں کہا کہ درخواست دی ہے،وفاقی حکومت انتظامات کرے کہ میں پرویزمشرف سے ہدایات لینے دبئی جاسکوں،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ کیا آپ نے ہمارا 12 جون کا حکم نہیں پڑھا ؟ہم نے اپنے حکم میں واضح لکھا ہےکہ غیرسنجیدہ بنیادوں پرالتو نہیں ہوگا ،جس پر رضا بشیر نے حکم پڑھنا شروع کردیا،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ اپنےحتمی دلائل شروع کریں ،

    رضا بشیر نے کہا کہ اگرمجھےموکل سےملنے کاموقع نہ دیا گیاتومیں عدالت کی معاونت کیسےکروں گا،یہ بات درست ہےکہ مجھےتمام رکارڈ مل چکا ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ معذرت کے ساتھ ، آپ کی دلیلوں کی کوئی اہمیت نہیں ،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ آپ کو درخواست داخل کرنے کا طریقہ بھی معلوم نہیں،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کی ایسی کوئی درخواست نہیں ہے،ہم کوئی التو نہیں دیں گے،اس بات کو عدالت ایک ماہ پہلے اپنے حکم میں واضح کرچکی ہے ،تقریباً ایک ماہ قبل آپ کو تیاری کیلیے ایک ماہ کی تاریخ دی گئی ،رضا بشیر نے کہا کہ میں نےعدالت کی 342 کےبیان کے حوالے سے معاونت کرنی ہے،

    جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ عدالت میں 342 کے حوالے سے ڈسکشن کا معاملہ گزرچکا ہے،آپ کو کیا یہ تک علم نہیں کہ عدالت میں درخواست کیسے داخل کرتے ہیں،وکیل استغاثہ نے کہا کہ آپ اس عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھ رہے ہیں،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ بین الاقوامی اہمیت کا حامل کیس ہےاور آپ یہ کررہے ہیں،رضابشیر، آپ کو اس لیےمقرر کیاگیاتھا کہ اب کوئی التوا نہیں ہوگا،ہم نےآپ کو تیاری کیلیے ایک ماہ کا وقت دیا،

    رضا بشیر نے کہا کہ یہ میری پہلی سماعت ہے آپ مجھے موقع نہیں دے رہے،جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ وکیل احترام سے کھڑے ہوکر دلائل دیتے ہیں،رضا بشیر نے کہا کہ اگر مجھے موقع نہیں ملے گا تو میں مقدمے سے الگ ہونا چاہوں گا،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ لکھ کر دیں ہم 10 منٹ میں اس پرآرڈر پاس کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

    پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

     

     

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

  • ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مؤثر اور باوقار انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور اس کی موجودہ سنگین صورتحال تھی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری مقبوضہ وادی میں محصور ہیں۔عمران خان نے دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وادی جنت نظیر میں مظلوم عوام پر زندگی تنگ، گلیاں ویران اور کوچہ و بازار سنسان پڑے ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا۔صدر ٹرمپ کا بیان”وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے”اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دیگر ممالک کے سربراہان، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر اولی میور سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

  • مسلمان لڑکیوں کا چینی غیرمذہب لڑکوں کے ساتھ شادیاں، اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کا ایجنڈہ

    مسلمان لڑکیوں کا چینی غیرمذہب لڑکوں کے ساتھ شادیاں، اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کا ایجنڈہ

    اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو گا، قبلہ ایاز اجلاس کی صدارت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کا ایجنڈا 30نکات پرمشتمل ہوگا ،اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کا لکھا گیا خط بھی ایجنڈے میں شامل ہے،پولیوکے خاتمے کے لئے علما کے کردارکا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،بچوں کی خریدوفروخت،جنسی استحصال،تصاویراورفلموں کامعاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،

    بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکیوں کوعدالت کی حمایت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،مسلمان لڑکیوں کا چینی غیرمذہب لڑکوں کے ساتھ شادیوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،عمررسیدہ خواتین کے ساتھ شادی اورحکومتی وظیفے کا معاملہ اجلاس میں زیربحث آئے گا ،سود کا خاتمہ،ذہنی مریضوں کوپھانسی کی سزا اورجبری تبدیلی مذہب کا معاملہ بھی شامل ہے،نا جائزبچوں سے متعلق وزارت داخلہ کے بل کاجائزہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل لے گی ،ملک میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سے متعلق ایجنڈ ابھی کونسل اجلاس میں شامل ہے.

  • مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں‌ ہوئی توسیع

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں‌ ہوئی توسیع

    سندھ ہائیکورٹ نےمصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست میں‌ توسیع پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،معاون وکیل نے کہا کہ افتخارقائمخانی کےوکیل بیمارہیں دلائل کےلیےمہلت دی جائے،افتخار قائمخانی اور دیگر کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں ہم یہ ٹیکنیک نہیں سمجھتے ہیں ؟ آئندہ سماعت پر عذر نہیں سنیں گے جو ملزم یا وکیل نہیں آیا ضمانت منسوخ ہوگی

    سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی.

    18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

     

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • 18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئرکے اختیارات آئین میں درج ہونے چاہئیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کےحالات مزید خراب ہوگئےہیں، 18ویں ترمیم سے فائدے کی بجائے نقصان ہورہاہے،مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی کیلئے فنڈز کا اجرا ہونا چاہیئے.

    پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی ،سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو مصطفیٰ کمال کے وکیل نے کہا کہ نیب کورٹ کی جانب سےنوٹس جاری کیاگیا ہے،پلاٹس ہاکرز کو الاٹ کئے گئے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کورٹ نے صرف نوٹس جاری کئے پھرکیوں ضمانت لے رہےہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نیب نےمصطفیٰ کمال کوملزم نامزد کیا ہے کبھی بھی گرفتارکیا جاسکتا ہے، جس پر عدالت نے ضمانت دے دی ,عدالت نے مصطفی کمال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

     

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • درخواست ضمانت، مصطفیٰ کمال عدالت پہنچ گئے

    درخواست ضمانت، مصطفیٰ کمال عدالت پہنچ گئے

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی درخواست ضمانت کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی ،سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو مصطفیٰ کمال کے وکیل نے کہا کہ نیب کورٹ کی جانب سےنوٹس جاری کیاگیا ہے،پلاٹس ہاکرز کو الاٹ کئے گئے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کورٹ نے صرف نوٹس جاری کئے پھرکیوں ضمانت لے رہےہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نیب نےمصطفیٰ کمال کوملزم نامزد کیا ہے کبھی بھی گرفتارکیا جاسکتا ہے، جس پر عدالت نے ضمانت دے دی ,عدالت نے مصطفی کمال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

     

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • کرپشن کرنے والوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرپشن کرنے والوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کررہی ہے جو ماضی میں کوئی حکومت نہ کرسکی ،تعلیم،صحت اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی ہے،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کےلیےعملی اقدامات کیے ہیں

    مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کو سعودی عرب سے ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کےلیےسیاسی و انتظامی مشینری کو متحرک کردیا ہے ،کرپشن کرنے والوں کیلیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے،کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

  • تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مامون رشید کی اسلام آباد اجلاس میں شرکت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،عدالت نے درخواست گزار کو تصاویری ثبوت کیس کا حصہ بنانے کی ہدایت کررکھی ہے

    گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے کہا کہ پولیس نے تھانوں میں موبائل فون پرپابندی لگا رکھی  ہے،عدالت کےحکم پرمختلف تھانوں کی تصاویرلے آئےہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس کس تھانےکی تصاویرہیں ؟  درخواست گزار نے بتایا کہ یہ تصاویرتھانہ ہربنس پورہ لاہور، بھیرہ،راولپنڈی کی ہیں،تھانوں میں ایس ایچ او کےتحریری حکم آویزاں ہیں،

    عدالت نے حکم دیا کہ تصاویری ثبوت کو کیس کا حصہ بنایا جائے، عدالت نے تصاویرکودرخواست کیساتھ منسلک کرکے 24ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

    درخواست گزار نے عدالت سے درخواست میں استدعا کہ کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون پرپابندی نہیں ،تھانوں میں کیوں؟موبائل فونزکے بجائے تھانے پیسےلے جانے پرپابندی لگائی جائے

    آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام سے بدسلوکی،تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی نئی منطق سامنے آئی،پولیس رویے میں تبدیلی کے بجائےموبائل فون پرپابندی لگادی گئی ، پنجاب کے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کر دی گئی،

    موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    سائلین،میڈیا،پولیس ملازمین تھانےموبائل فون نہیں لے جاسکتے ،تھانےمیں آنیوالوں کےموبائل فون گیٹ پرجمع ہوں گے ،ایس پی،ایس ایچ او،محرورکوفون استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ ہو گی ، اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز نےمراسلہ جاری کردیا ہے

    دوسری جانب ترجمان پولیس نایاب حیدرکا کہنا ہے کہ موبائل فون سےکام متاثرہوتا ہے .

  • کراچی، شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    کراچی، شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے  شاہ لطیف میں شہری کی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے ،فائرنگ کر نے والا شہری پیشے سے ایڈووکیٹ ہے،دونوں ڈاکو ڈکیتی کےلیےگھر میں داخل ہوئے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے  لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت خمیسواورشہزورکےنام سےہوئی ،دونوں ڈاکو سندھ کےضلع شکارپور کے رہائشی تھے،پولیس ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے،ملزموں سے2پستول ،میگزین اور 9ایم ایم کے 8خول برآمد ہوئے،پولیس کی جانب سے شہری کااسلحہ بھی تحویل میں لے لیاگیا

     

    موٹروے سالٹ ایریا، ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں‌ بحق، 17 زخمی

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب وزیر خارجہ مازوہاؤ سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب وزیر خارجہ مازوہاؤ سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب وزیر خارجہ مازوہاؤ سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،پاک چین دوستی ضرب المثل کا روپ دھار چکی ہے،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے عوام کو50روز سے محصور کررکھاہے ،بھارت اپنےیکطرفہ غیرآئینی اقدامات سےخطےکےامن و امان کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے ،

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں،عمران خان انسداد دہشتگردی میں پیش رفت چاہتے ہیں کیونکہ دوسرا راستہ نہیں،دوسراراستہ موت ،افراتفری اورغربت کیطرف جاتاہے،عمران خان یہ بات سمجھتے ہیں

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان