Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ شالیمار کی حدود سے نامعلوم رکشہ سواروں نے بچے کو اغوا کیا،بچے کے نانا نے تھانے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی،

    نانا بشیر خان کے مطابق آٹھ سالہ حمزہ گلی میں کھیل رہا تھا، کہ نا معلوم رکشہ سواروں نے اسے گلی سے اغوا کیا اور لے گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے اور بچے کو بازیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے.

    قصور،اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اورساتھی سے خاتون کو بازیاب کروا لیا ،متاثرہ خاتون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں نے شیرانوالہ گیٹ سے زبردستی رکشہ میں بٹھایا،ملزمان نے نقدی اورموبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی.

    رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل

    ٹریفک وارڈن آصف نے ملزمان کو کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ،وقاص اور افتخار نامی ملزمان کا تعلق لاہور کےعلاقے والٹن سے ہے.

    لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

    اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کل جمعہ کو ساڑھے 11بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے ہو گا،

    قبل ازیں اپوزیشن کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی، اپوزیشن اراکین نے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف اسمبلی اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا اور ان کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا.

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

    دوران اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال سپیکر ڈائس کے سامنے چلے گئے اور احتجاج کرتے رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مجھے قانون کا پتہ ہے، ڈکٹیشن نہ دی جائے،

  • نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    نیب کی ایک اور کاروائی،لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،نیب کی 7رکنی ٹیم لیاقت قائم خانی کےگھر کی تلاشی لے رہی ہے ،نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں،

    نیب نے چھاپے کے دوران 200 کے قریب اشیا کو قبضہ میں لے لیا،لیاقت کے گھرسے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمد ہوئی، نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا،

    لیاقت قائم خانی کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے ،لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

  • وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خا ن کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو استحکام کی طرف لے جارہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پی آراے اورپارلیمنٹ کا یکجا ہونا ضروری ہے ،میڈیا کے بغیر ریاست طاقت ور نہیں ہوسکتی ،ریاست طاقت ور ہونے کےلیے ضروری ہے میڈیا کو طاقت ور بنایا جائے،میڈیا کی رہنمائی اور پالیسی پر تنقید حکومت کو درست سمت دینے میں مدد کرتی ہے،میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے فعال ہونا ضروری ہے ،وزیراعظم عمران خان عوامی مسائل کومیڈیاکی آنکھ سےدیکھتےہیں،

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، میڈیا کی طاقت سے ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں پاکستان بدل چکا ہے،ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،عمران خان حکومت میں آئے تو بینک دیوالیہ ہورہے تھے ،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،

    میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

     

    حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

     

  • اپوزیشن کا شور شرابا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    اپوزیشن کا شور شرابا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    اپوزیشن کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی، اپوزیشن اراکین نے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف اسمبلی اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا اور ان کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا.

    دوران اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال سپیکر ڈائس کے سامنے چلے گئے اور احتجاج کرتے رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مجھے قانون کا پتہ ہے، ڈکٹیشن نہ دی جائے،

    قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

    اجلاس میں جعمیت علماء اسلام ف کے رکن قومی اسملبی مولانا اسعد محمود اظہار خیال کرنے کھڑے ہوئے تو پی ٹی آئی رکن عاصمہ حدید نے شور شرابہ شروع کردیا۔ اس دوران عاصمہ حدید اور جے یو آئی (ف) ارکان کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا کی بات ہوئی وہ پہلے بھی اپنے اقتدار کی بھیک مانگنے کے لئے گئے، آج بھی وہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے جا رہے ہیں، عاصمہ حدید وہی خاتون ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہتی ہیں۔

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس ظہر کی نماز کےلیے 20 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا تھا تا ہم وقفے کے بعد کورم کی نشاندہی کی گئی، کورم کی نشاندہی ن لیگ کی ثمینہ مطلوب نے کی ،کورم کی نشاندہی کے ساتھ ہی اپوزیشن ایوان سے باہر چلی گئی ،کورم کی گنتی پر قومی اسمبلی ایوان میں کورم نامکمل نکلا ،کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

  • ہم مودی سے لڑنا چاہتے ہیں اور عمران خان ہم سے، خورشید شاہ

    ہم مودی سے لڑنا چاہتے ہیں اور عمران خان ہم سے، خورشید شاہ

    کرپشن کیس میں گرفتار خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم مودی سے لڑنا چاہتے ہیں اور عمران خان ہم سے لڑنا چاہتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بارے میں صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ سے ملا تو وہ مسکرائے اور کہا کہ ہم مودی سے لڑنا چاہتے ہیں عمران خان ہم سے لڑنا چاہتا ہے، ہم کشمیر فتح کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کراچی فتح کرنا چاہتا ہے .

    ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما خورشید شاہ احتساب عدالت سے نکلے تو انکی اپنے گرفتار رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات ہو گئی دونوں مسکرائے اور ایک دوسرے کے گلے لگ گئے ، خورشید شاہ نے کہا “سائیں انہوں نے جتنی رقم مجھ پر ڈالی ہے اتنی تو کبھی آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نہیں دی”

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

     

    نیب نے خورشید شاہ کے گھر کا دروازہ توڑ دیا، پیپلز پارٹی کا الزام

  • جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

    جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

    سپریم کورٹ میں جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ جے آئی ٹی سی کیس بڑی اہمیت کا حامل کیس ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وکلاء تیاری کر کے آئیں

     

    وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم اس معاملے پرمکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھے، 208ارب روپے معاف کرنے سےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے، گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کے حوالے سے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازا جائے گا،

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا.

  • نواز شریف کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

    نواز شریف کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس قاسم خان نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی،

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ نیب کا قانون 1999 کے بعد ختم ہوچکا ہے،ختم شدہ قانون کے تحت دی گئیں سزائیں کالعدم قرار دی جائیں، عدالت نے سماعت کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام ملزمان جن کو نیب نے گرفتار  کر رکھا ہے کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی .

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ حالیہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور توانا ہوں گے۔وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی۔ او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف اظہار کیا۔وزیراعظم اسی قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی۔پاکستان کے عوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے

    وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم سعودی قیادت کےساتھ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے ،سعودی قیادت سے ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی بات ہوگی

    وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

  • خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن حسن مرتضیٰ نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی بنیادوں پرکی گئی، وفاقی حکومت نفرت کی سیاست بند کرے ،خورشیدشاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہا کیا جائے .

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے گھر کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا

     

    قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے،جمہوری اندازمیں احتجاج کرتے ہیں،جمہوری اقدار کو مدنظررکھ کر احتجاج کریں گے ،حکومتی ارکان سے پوچھو تو کہتے ہیں احتساب کررہے ہیں،احتساب اپنے گھر سے شروع کریں،یہ انتقامی کارروائیاں ہیں .

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں