Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلاول آج زرداری سے کریں گے جیل میں ملاقات

    بلاول آج زرداری سے کریں گے جیل میں ملاقات

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج اپنے والد سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری اپنے والد آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، بلاول زرداری اپنے والد سے حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر مشاورت کریں گے، بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے .

    بلاول زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس 18 ستمبر کو ہو گا جس میں حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ‌لائن پر بھی مشاورت کی جائے گی.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں

    بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی اتحاد کچرے کا بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ سندھ حکومت مضبوط ہے، قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی گرایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگوں سے اٹھارویں ترمیم برداشت نہیں ہو رہی ہے اور پہلے بھی لوگوں سے 1973 کا آئین برداشت نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بےنظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے اور صوبائی خود مختاری دی جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا.

  • لاہور میں کشمیر کانفرنس، وزیرخارجہ لاہور پہنچ گئے

    لاہور میں کشمیر کانفرنس، وزیرخارجہ لاہور پہنچ گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لاہور پہنچ گئے وہ کشمیر کانفرنس کی صدارت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں ہو گی ،کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے، شاہ محمود قریشی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گورنر پنجاب چوھدری سرور سے بھی ملاقات کریں گے. کشمیر کانفرنس میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ ق کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،کافنرنس میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری بھی شریک ہوں گے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے کشمیر کے حوالہ سے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،اس فیصلے سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا،میڈیا وفد کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے،غلام نبی آزاد کو سری نگرجا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے ،پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہےگا،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ،فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائےگا ،

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

  • کشمیر پربھارتی عدالتی فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پربھارتی عدالتی فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ۔یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟

     

    بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں

    مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 44 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں‌ کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..

    تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے

    کشمیریوں سے یکجہتی ،قبائلی میدان میں آ گئے، پشاور سے مظفرآباد قبائلی افراد کا کشمیر مارچ شروع

    کرفیو کے 44 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • برطانیہ سے آنے والا مسافر جہاز میں جاں بحق

    برطانیہ سے آنے والا مسافر جہاز میں جاں بحق

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے طیارے کا مسافر جاں بحق ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے طیارے کا مسافر جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق عابد حسین پرواز پی کے 702 پر مانچسٹر سے اسلام آباد آرہا تھا ،عابد حسین کو لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہارٹ اٹیک ہوا،

    مسافر عابد میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی تھا، قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی.

  • لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر پولیس کی کاروائی، اسلحہ برآمد

    پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ فائرنگ کیس کے ملزم قیصرسہیل بٹ کی آج عدالت میں پیشی تھی، جن ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ان سے تحقیقات کی جائے گی .

    اس سے قبل 4 جولائی کو بھی پولیس نے کاروائی کی تھی, عدالت کے باہر سے پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کر لیا جو عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. پولیس کے مطابق 3مسلح افرادپارکنگ میں کھڑے تھے جبکہ 7 عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے.

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    مسلح ملزمان کی گرفتاری سپیشل برانچ کی اطلاع پر ہوئی، ملزمان عدالت کے اندر جانا چاہتے تھے، پولیس نے دوران تلاشی سب ملزمان سے اسلحہ برآماد کر لیا،ملزمان کو ریس کورس پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا.

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    گرفتار ہونے والے افراد رنگ محل قتل اور بھاٹی قتل کیس میں پیشی کے لئے آئے تھے، ملزمان تھانہ بھاٹی میں درج 318/18 قتل کے کیس کی پیروی کے لئے آئے تھے، ملزمان میں محمود، ارشد اور ولید سمیت 10 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق اندرون شہر سے ہے اور ملزم پر حملہ کی منصوبہ کر رہے تھے۔

     

     

     

  • جعلی اکاؤنٹس کیس،ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    جعلی اکاؤنٹس کیس،ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اکتوبر تک توسیع کردی ،احتساب عدالت نے ملزم کو 8 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    نیب حکام نے ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت نیب حکام نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈنشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ کو رہا کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ نیب نے رواں برس 23 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

  • وزیراعلیٰ سندھ نیب میں آج پیش نہیں ہوں گے

    وزیراعلیٰ سندھ نیب میں آج پیش نہیں ہوں گے

    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ کی قانونی ٹیم نے مراد علی شاہ کونیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا، سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ 11بجے تقریب میں شرکت کریں گے،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے نیب پیشی سے متعلق صحافی کا سوال ٹال دیا ،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں آپ کے سامنے ہوں 12بجے ایک اور تقریب میں جاوَں گا،آپ میرے ساتھ ساتھ ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے

    نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ‌ سندھ مرادعلی شاہ کونیب نے آج منگل کی صبح 11 بجے نیب کراچی کے دفترمیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کونیب راولپنڈی کی ٹیم نےٹھٹھہ اوردادوشوگرملزکیس میں طلب کررکھاہے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے کینٹ ہیڈکوارٹر میں‌ پوچھ گچھ کرےگی،

    وزیراعلی سندھ کے شیڈول میں 11 بجے کا نیب جانے کا ریمائنڈر لگا دیا گیا ہے جب کہ نیب کی 15 رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں 11 تحقیقاتی افسر اور 4 اسسٹنٹ شامل ہیں،

  • کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی تو وکیل نے کہا کہ کچھ ججز کو سماعت سے انکار کر دینا چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے وکیل نے بینچ پراعتراض کیا،وکیل نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظرآنا چاہیئے،قانون کی حکمرانی کا حتمی دفاع عوام کرتے ہیں،بنچ میں شامل کچھ ججزکوسماعت سےانکارکردینا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل ممبران کےعلاوہ ججزپرمشتمل فل کورٹ بنایاجائے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدلیہ کو مضبوط کرنا ہے، کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں،تمام ججز کھلی عدالت میں بیٹھے ہیں،کسی جج کے رویے میں لچک دیکھیں تو ہمیں بتائیں، کارروائی کے آغاز میں ایسا اعتراض نہ اٹھائیں،اعتراض سے لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد بھی مجروح ہو گا،انکار کرنے کا حق جج کو حاصل ہے،کسی جج نے 2025 میں چیف جسٹس بننا ہے،کیا آپ چاہتے ہیں وہ مقدمہ سننے سے انکار کردیں؟کون سے عوامل سے جج کی جانبداری ثابت ہوتی ہے؟ جج اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق ادا کرتا ہے،

     

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل منیر اے ملک کو اپنا وکیل نامزد کر دیا ،منیر اے ملک نےسپریم کورٹ میں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ،سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کےخلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہو چکی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کےعدالت میں دلائل دے رہے ہیں.

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    حکومت کے ججز کے خلاف ریفرنس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی، کونسل نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

  • سپریم کورٹ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر سماعت

    سپریم کورٹ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر سماعت

    سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل منیر اے ملک کو اپنا وکیل نامزد کر دیا ،منیر اے ملک نےسپریم کورٹ میں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ،سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کےخلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہو چکی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کےعدالت میں دلائل دے رہے ہیں.

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    حکومت کے ججز کے خلاف ریفرنس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی، کونسل نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

  • وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہو گا آج

    وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہو گا آج

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،وزیر اعظم کابینہ کو دورہ امریکہ اور سعودی عرب پراعتماد میں لیں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو سفارتی کوششوں پر بریفنگ دیں گے ،کابینہ وزارتوں میں عوامی فلاحی منصوبے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لے گی ،سی پیک منصوبوں کے لیے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری دی جائے گی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا، آج وفاقی کابینہ کااہم ترین اجلاس ہو گا، اس اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور بعد ازاں امریکا جائیں گے جہاں‌ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

     

    وزیراعظم عمران خان امریکا جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم امریکہ میں اہم ممالک کے صدور اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے .

     

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.

    قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم