Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مریم نواز کا پارٹی عہدہ، فیصلہ آج سنایا جائے گا

    مریم نواز کا پارٹی عہدہ، فیصلہ آج سنایا جائے گا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا،

     

    مسلم لیگ ن کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں درخواستگزار کا متاثر فریق نہ ہونے پر کیس خارج کرچکا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدے کا الیکشن ہوا؟،ن لیگی وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا،کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں،مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت اور بدنیتی پرمبنی ہے،

    ملیکہ بخاری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 203 کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کے ساتھ پڑھا جائے تو مریم نواز پارٹی عہدے کے لئے نا اہل ہیں۔ سپریم کورٹ واضح طور پر کہ چکی ہےنااہل،سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا،

    الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت جاری

    ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے،الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62 ، 63 اور 63 اے کے ساتھ ملا کر پڑھنے کا کہا ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدہ سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو انہیں گراؤنڈز پر نااہل کرچکا ہے،مریم نواز سزا یافتہ ہیں پارٹی عہدہ رکھنے کےلئے اہل نہیں،

    الیکشن کمیش نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا.

     

    گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا.

    بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دینے سے معذرت کر لی، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

     

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

     

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

  • بھارت کی عسکری صلاحیت ہوئی زیرو،رستم 2 ڈرون آزمائشی پرواز میں ہی تباہ

    بھارت کی عسکری صلاحیت ہوئی زیرو،رستم 2 ڈرون آزمائشی پرواز میں ہی تباہ

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی فوج کی عسکری صلاحیت سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا ہے، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

    حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ڈرون کیوں تباہ ہوا ،ابھی آزمائشی پرواز کے دوران ڈرون گر گیا حکام نے اس پر سر پکڑ لئے

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    قبل ازیں گزشتہ ماہ 9 اگست کو بھارتی ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، تباہ ہونے والا طیارہ ایس یو تھرٹی بتایا جاتا ہے جو تیز پور علاقہ میں گر کر تباہ ہواہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں‌ کو ریسکیو کر لیا گیا اور ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہوا،

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال ایس یو تھرٹی طیارہ خوش قسمتی سے آبادی پر نہیں گرا جس سے بڑے نقصان سے بچت ہو گئی، طیارے کی تباہی کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے، یاد رہے کہ 2015 میں بھی تیز پور کے علاقے میں ایس یو تھرٹی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا، قبل ازیں بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا دیا تھا جس پر اسے سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا.

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

  • پیرا گون سیکنڈل کیس، خواجہ برادران کو عدالت پیش کیا جائے گا

    پیرا گون سیکنڈل کیس، خواجہ برادران کو عدالت پیش کیا جائے گا

    احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آج خواجہ برادران کو پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت سے دور روکا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے .

     

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیے تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، دوسری جانب عدالت نے وکلا کی خواجہ برادران سے ملاقات کرنے کی استدعا منظور کر لی ،عدالت نے کہا کہ آپ کمرہ عدالت میں ملاقات کر سکتے ہیں ،عدالت نے حکم دیا کہ کسی کارکن کو اس دوران خواجہ برادران کے قریب نہ جانے دیا جائے ,کارکن زیادہ ہوں تو فلمیں بن جاتی ہیں اور وائرل. بھی ہوتی ہے .

    خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنا وکالت نامہ بھی جمع کروا دیا ،اسپیشل پراسیکیوٹرنیب علی سلطان ٹیپو نے بریت کی درخواست پر تحریری جواب جمع کروا دیا .

    بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

    خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف فرد جرم ختم کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی، انہوں نے فرد جرم میں پیرا گون سیکنڈل کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ،عدالت نے خواجہ برادرانکے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی

    عدالت نےخواجہ برادران کی درخواست پر وکلاکو بحث کےلیےطلب کر لیا ،خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے استدعا کر دی کہ میں بے قصور ہوں، قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے.

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

     

  • وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،. وزیراعظم عمران خان نے تخریبی کاروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےامن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانےکی ہرکوشش سےمقابلہ کیاجائےگا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

    سعودی عرب میں آرامکو کے زیرانتظام تیل کی دو بڑی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں سے آگ لگ گئی۔

    حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے سرکاری سعودی ایجنسی نے کہا کہ ابقیق میں جس تنصیبات پر آگ لگی وہ تیل کا سب سے بڑا پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

    ترجمان کے مطابق “صبح 4 بجے ارامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے … ڈرون کے نتیجے میں اباق اور خورس میں دو تنصیبات پر لگی آگ سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔”

    وزارت نے نہ تو حملے کے ذریعہ کی شناخت کی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ وزارت کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساڑی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے ہمارا حق ہیں ، اور ہم سعودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے اہداف میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • کشمیر کاز: 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کو یادداشت د ی جائیگی،ورلڈ کالمسٹ کلب

    کشمیر کاز: 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کو یادداشت د ی جائیگی،ورلڈ کالمسٹ کلب

    ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورارکان نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 44روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں ، نسل کشی جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوروہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے یہ مجرمانہ روش فوری ختم کرنے پرزوردیا ہے۔

    دونوں تنظیموں کے باہمی اشتراک سے 19ستمبر بروزجمعرات دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگااوریادداشت پیش کی جائے گی جبکہ26ستمبربروزجمعرات کو فیصل چوک مال روڈپرکشمیرکاز کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگاجبکہ برطانوی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی جائے گی ۔

    اس امرکافیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ، آرگنائزرمحمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ، نائب صدورنوشادحمید ،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، شکیل اعوان، ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورعبدالحنان چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔ مودی انسانیت کی نابودی کاخواہاں اورکشت وخون کے درپے ہے ،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اگرانسانیت کی بقاءکیلئے جنگ ناگزیر ہوئی توپھر پاکستان بھارت کابھرکس بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوبھارتی درندوںکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ۔ جموں وکشمیر میںبھارتی بربریت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی بلکہ ایک طرح سے ملی بھگت کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی تنہابھارت کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ نہیں بناسکتا،اگرآج مودی کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہ کیا گیا توعنقریب بھارت میں مسیحیوں، سکھوں اوراچھوت ہندوﺅں کی نسل کشی شروع ہوجائے گی ۔ مودی نے بھارت کوہندوریاست بنانے کابیڑااٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ نے سخت مایوس کیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کوکشمیرکاز کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنادینا ہوگا۔

  • پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

    پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

    قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہونا ہے، اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست جمع کروائی تھی جسے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے مسترد کر دیا

    پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد ہونے پر حمزہ شہباز اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے،مسلم لیگ ن نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں اسمبلی اجلاس میں ن لیگی اراکین کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا

    حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، آج شہباز شریف نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے.

     

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا نے قرارداد جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تا کہ وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں.

    حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کے خلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کے علاوہ دیگر متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق پیراگون سیکنڈل کیس میں گرفتار ہیں.

     

     

    نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

    اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

  • سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب

    رکن اسندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی گئی ہیں ،احتساب سب کااور بلاتفریق ہونا چاہیے،افسوس کشمیرکی صورتحال پرہم نےجوکرناتھا نہیں کیا.ہم سوائے بڑی بڑی تقریروں کے کچھ نہیں کرسکے ،کشمیر کےلیے بہت کچھ ہوسکتا ہے جو حکومت نے نہیں کیا،ایل او سی پر شہید جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں

    فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پہلے کبھی ڈری ہے نہ اب ڈرےگی ،ہمارے خلاف جو کیس چل رہے ہیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ،ہم سب کےاحتساب پر یقین رکھتے ہیں،ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ لوگ ملک چھوڑ کر چلے جائیں،جھوٹے الزامات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،

    پنجاب پولیس فریال تالپور کو لے کر کہاں پہنچ گئی؟ پیپلز پارٹی بھی ہوئی حیران

    فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گی،فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی پہنچا دیا گیا ،فریال تالپور کو پنجاب جیل حکام نے کراچی پہنچایا،فریال تالپور کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 301سے کراچی لایاگیاہے،

    واضح رہے کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے،.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا تھا

     

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری  ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

  • سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنیکا اعلان، کہا کچرہ صرف میڈیا پر ہے

    سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنیکا اعلان، کہا کچرہ صرف میڈیا پر ہے

    سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم شروع کرنےکااعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر سےصفائی مہم شروع ہوگی،کوشش ہوگی ایک ماہ میں شہرصاف نظرآئے،کچھ عارضی کچراکنڈیاں بنائی جائیں گی،پورے سندھ میں بھی صفائی مہم شروع کریں گے،

    ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرکےلینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائیگا،کراچی میں کچرے کا مسئلہ میڈیامیں نظرآرہا ہے،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،جو محرم الحرام میں روک دیا گیا

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

     

    سعید غنی نے کراچی میں شہلا رضا اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی ،کلین کراچی مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا،وفاق نے ایک کمیٹی بنائی جس کے سربراہ گورنرسندھ تھے،پی ٹی آئی کے پاس کراچی کی 14 نشستیں ہیں،وفاق کراچی کے لیے کتنا سنجیدہ ہے،سمجھ سے بالاترہے،کراچی کیلیےبنائی گئی کمیٹی پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی صفائی مہم کہاں ہے اور صفائی کرنے والے کہاں گئے؟ تحریک انصاف نے کراچی میں300 آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کیاتھا،کراچی کے لیے وفاق نے کمیٹی بنائی اور سربراہ گورنرکو بنایا ،حالیہ دنوں میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی جس کے لیےچندہ اکٹھا کیا گیا،وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے جنوری میں چمکتا دمکتا کراچی مہم بھی شروع کی تھی،وفاقی حکومت کمیٹیوں کا ڈرامہ بندکرے،وفاق 162ارب روپےکےپروجیکٹس شروع کرے،

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے ایک اورکمیٹی بنادی ہے ،فروغ نسیم توکہتےہیں کمیٹی کچرے،پانی ودیگرمسائل بھی حل کرےگی، وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی، وزیراعظم کوکلین کراچی کی حقیقت کاپتہ چلےتوعلی زیدی کوبرطرف کردیں،

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

     

     

  • اور شاہد خاقان عباسی رہا، مری روانہ

    اور شاہد خاقان عباسی رہا، مری روانہ

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رہا کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو رہا کر دیا گیا، نیب کی ٹیم شاہد خاقان عباسی کو لے کر مری روانہ ہو گئی ہے، شاہد خاقان عباسی کی رہائی کا حکم احتساب عدالت نے دیا تھا.

    شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ 5بجےتایاکاجنازہ ہے،شاہدخاقان کورہائی دی جائےتووقت تبدیل کرسکتےہیں،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا،شاہدخاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کارمیں آتا ہے،

    شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم

    درخواست گزار نے کہا کہ میں صبح نیب کےدفتر گئی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلا لیں،ان کا کیا موقف ہے؟تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش ہونے تک درخواست پر سماعت موخرکر دی گئی. بعد ازاں عدالت نے سماعت کے بعد شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دےدیں،ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیےمزید ضروری اقدامات مکمل کر لیں

  • حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن، بلاول نے اجلاس طلب کر لیا

    حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن، بلاول نے اجلاس طلب کر لیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس 18 ستمبر کو ہو گا جس میں حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ‌لائن پر بھی مشاورت کی جائے گی.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں

    بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی اتحاد کچرے کا بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ سندھ حکومت مضبوط ہے، قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی گرایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگوں سے اٹھارویں ترمیم برداشت نہیں ہو رہی ہے اور پہلے بھی لوگوں سے 1973 کا آئین برداشت نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بےنظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے اور صوبائی خود مختاری دی جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا.

    نواز شریف کی لیگل ٹیم بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی