Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • غریبوں کے لئے مفت ٹیسٹ اورادویات، وزیراعظم کا بڑا حکم

    غریبوں کے لئے مفت ٹیسٹ اورادویات، وزیراعظم کا بڑا حکم

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت صحت کی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فردوس عاشق اعوان،ڈاکٹریاسمین راشد،نعیم الحق،سلمان شاہ نے شرکت کی، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے صحت کی سہولتوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دئ

    اجلاس میں نئےاسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکی منظوری دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت ہیلتھ سٹی کاقیام عمل میں لارہی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں عوام کارش دیکھ کردکھ ہوتاہے، پنجاب کےبڑےاسپتالوں میں بہترنظام لائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں عوام کوسہولیات دیں،غریبوں کیلئےٹیسٹ اورادویات مفت دی جانی چاہئیں،

  • نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    ویسابق وزیراعظم نواز شریف کی دل کی شریان بند ہو گئی ہے، وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ،حکومت ان کے علاج میں غفلت برت رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، ان کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں خبریں چل رہی تھیں تا ہم باغی کو معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کی دل کی ایک شریان بند ہو چکی ہے،برطانیہ کے ہسپتال میں نواز شریف کا بائی پاس آپریشن صحیح نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے نواز شریف کی طبیعت نہیں سنبھل رہی ،نواز شریف کو تین سٹنٹ بھی پڑے تھے، برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی جس کی وجہ سے نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف رہتی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اسوقت واقعی بیمار ہیں اور ان کی زندگی خطرے میں ہے، اگرچہ باغی ٹی وی کا نواز شریف سے اختلاف رہا ہے کیونکہ نواز شریف قومی مجرم ہے اور کرپشن کیسز میں جیل میں ہے لیکن باغی ٹی وی خبر دے رہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے، جیل میں انہیں علاج کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں،

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنہ کے لئے تین میڈیکل بورڈ بنائے گئے جنہوں نے ان کا علاج کیاان تمام میڈیکل بورڈز کی رپورٹ موجود ہیں، نواز شریف کے علاج کے لئے جیل میں پی آئی سی کا ڈاکٹر کارڈیالوجسٹ تعینات ہے لیکن جیل حکام کی طرف سے کارڈیالوجسٹ کو رپورٹ نہیں لکھنے دی جاتی جیل کا ڈاکٹر ہی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لکھتا ہے، کارڈیالوجسٹ کو کبھی بھی رپورٹ نہیں لکھنے دی گئی.

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے ان کو علاج کی سہولت کیوں مہیا نہیں کی جا رہی ، نواز شریف کو آنے والے دنوں میں طبیعت زیادہ خراب ہو سکتی ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟

    باغی ٹی وی یہ بھی سوال اٹھا رہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کے لئے تعینات کارڈیالوجسٹ کو اپنی رپورٹ کیوں نہیں لکھنے دی جا رہی، حکومت اپنی مرضی کی رپورٹ جیلر سے لکھوا رہی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے؟

    باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف جیل میں واک کرتے ہیں تو انہیں درد اور تکلیف محسوس ہوتی ہے او رجب نواز شریف واک نہیں کرتے تو یہ ان کی صحت کے لئے اچھا نہیں ،نواز شریف دونوں صورتوں میں اذیت میں مبتلا ہیں، ان کو باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی مطالبہ کرتا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی باقاعدہ سہولیات دی جائیں.

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

  • جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سابق صدر و وزرائے اعظم سمیت سیاسی لیڈرز جب بھی جیل میں جاتے ہیں تو انہیں ایسی بیماریاں شروع ہو جاتی ہیں جن کا علاج تو کیا ڈاکٹرز تشخیص‌ بھی نہیں کر سکتے، دوسری جانب مذہبی رہنما جب جیل جاتے ہیں تو انہیں کبھی کوئی بیماری نہیں لگی اور انہوں نے کبھی بھی جیل سے باہر نکلنے کا مطالبہ نہیں کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی زعماء کو جب جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تو انہیں بیماریاں لگ جاتی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہے، عدالت نے انہیں طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی، نواز شریف کی صحت کو لے کر مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کی تھی ،ن لیگ کے رہنما اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جائے، بلکہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف کو جیل میں ڈاکٹر مہیا نہ کر کے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے.

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

    آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی گرفتار سابق صدر آصف زررداری کی بھی جیل میں جانے کے بعد طبیعت ناساز ہو گئی ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں اپنے گھر میں تھیں تو وہ صحتمند رہیں لیکن جب انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل یعنی ان کے گھر سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جاتا ہے تو فریال تالپور بیمار ہو جاتی ہیں اور پھر جیل میں جا کر مطالبہ کرتی ہیں کہ انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے.

    آصف زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے کہاں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبر

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تو وہ بھی نیب میں گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور کمر درد کا بہانہ کر دیا، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے.

    پیپلز پارٹی کے ہی رہنما ،سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن جب 5 ارب سے زائد کے کرپشن کیس میں جب جیل میں گئے تو ان کی طبیعت ٹھیک نہ رہی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار انور مجید عدالت میں بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ انور مجید کے دل کا والو بند ہے اور انہیں ڈی پولر ڈس آرڈر کی بیماری ہے.رپورٹ پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، یہ ایسی بیماریاں ہیں جو پاکستان میں ہر چوتھے آدمی کو ہوتی ہیں.

    دوسری جانب سیاسی رہنماؤں کے مقابلے میں مذہبی رہنماوں کو بھی گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا ہے لیکن کبھی بھی کسی مذہبی رہنما کی جانب سے بیماری یا جیل سے باہر جانے کی درخواست نہیں آئی.

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، حافظ محمد سعید کو لاہور کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے، حافظ محمد سعید دو ماہ سے جیل میں ہیں ان کی عمر بھی نواز شریف، زرداری،و دیگر سیاسی زعماؤں سے زیادہ ہے لیکن ان کی جانب سے کبھی بھی بیماری کی درخواست یا جیل سے باہر جانے کی استدعا نہیں آئی، حافظ محمد سعید کو پہلی بار گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں بھی انہیں بھارت اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا رہا، حافظ محمد سعید ایک سال کے عرصے تک جیل میں رہے لیکن کبھی بھی ان کی جانب سے بیماری کی بات سامنے نہیں آئی،

    سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی بھی جیل میں ہیں انہیں حافظ محمد سعید کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتار کر لیا تھا، وہ دل کے مریض بھی ہیں لیکن تین سے چار ماہ ان کو جیل میں ہو گئے ہیں ان کی جانب سے کبھی بیماری کا نہیں سنا گیا کہ انہوں نے کسی کو کہا ہو کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں یا میں ہسپتال جانا چاہتا ہوں. یا میرا طبی معائنہ کروایا جائے.

    باغی کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں گرفتار مذہبی رہنماؤں کے حوالہ سے جب جیلر سے پوچھا جاتا ہے تو انکا کہنا ہوتا ہے کہ وہ عبادت کرتے رہتے ہیں، اس لئے اطمینان سے رہتے ہیں، اور اگر انہیں کوئی بیماری ہو بھی سہی تو وہ کسی کو نہیں بتاتے بلکہ جیل میں بھی رب کا شکر ادا کرتے ہیں اور صبر کرتے ہیں.

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں مولانا امیر حمزہ ، پروفیسر ظفر اقبال سمیت دیگر قائدین بھی جیلوں میں قید رہے لیکن انہوں نے بھی کبھی بیماری کا بہانہ بنا کر جیل سے نکلنے کا نہیں کہا…

  • پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا ،وزیرخارجہ کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یادگاری سوینئر بھی پیش کیا

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے 27 فروری کوبھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیاتھا ،پاکستان نےبھارت کے2 لڑاکا طیاروں کوحدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرایا ،پوری قوم پاک فوج کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہے،

    بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر

    واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت نے پاکستان کےعلاقے بالا کوٹ میں مبینہ طور پر دہشت گرد کیمپ تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا جسے وہ سچ ثابت نہیں کر سکا.جبکہ پاکستان نے بھارتی کا طیارہ پاکستانی حدود مار گرایا تھا اور دوسرا لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف مار گرایا تھا جسے بھارت نےپہلے پاکستانی طیارہ بتایا پھر تسلیم کیا کہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا کر تباہ ہوا

  • شریف فیملی کی 2 مزید کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    شریف فیملی کی 2 مزید کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    نیب لاہور نے شریف فیملی کی 2 مزید کمپنیوں کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپرملزاور حدیبیہ انجینئرنگ کےخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہیں ، چودھری شوگرمل،حدیبیہ انجینئرنگ اورحدیبیہ پیپرمل کاایک ٹرائیکا تھا،تینوں کمپنیوں میں نوازشریف،شہباز شریف، مریم نوازاوردیگرشئیرہولڈرز ہیں،تینوں کمپنیوں کے بینک اکاوَنٹس میں منی لانڈرنگ کی رقم منتقل ہوتی رہی،

    واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز ، یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز میں گرفتار کر رکھا ہے ، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    نیب لاہورنے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے .

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

  • وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

    وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پرلاہور پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کی کارکردگی پربریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے بھی گورنر ہاؤس میں خطاب کریں گے ،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    تین روزہ انٹرنیشنل سکھ کنونشن لاہور میں ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے سکھ رہنما شریک ہیں، آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آخری روز ہے، سکھ کنونشن سے گورنر پنجاب چودھدری سرور، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر نے خطاب کیا ہے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    وزہراعظم عمران خان کی لاہور آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، زمان پارک اور ایوان وزیراعلیٰ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

  • قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

    قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورکلبھوشن یادیو میں ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ملاقات سب جیل میں ہوئی، ملاقات میں دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسربھی موجود تھے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہوئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی گئی

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دیا،بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

  • گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

    گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ کے علاقے جھگیاں میں گھریلوجھگڑے پرتشدد کے بعد سسرالیوں نے مبینہ طور پرلڑکی کوآگ لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگانے سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ اورجسم بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت کے باعث پہلے ڈی ایچ کیو اور پھر مزید علاج کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا،

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کے شوہر،سسر،ساس اورنند کےخلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں،

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    متاثرہ لڑکی شاندہ نارووال کی رہائشی ہے،6ماہ قبل احسان سے اس کی شادی ہوئی تھی

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

  • بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

    گوجرانوالہ کے تھانہ صدرکامونکی میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوان نے خود کودوست کے ذریعےاغواکا ڈرامہ رچایا ،پولیس نے مغوی حافظ نصیب اوراس کے دوست حافظ فہد کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق مغوی حافظ نصیب نےاپنے ہی دوست حافظ فہد کے ساتھ اغوا کا منصوبہ بنایا،مغوی نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائیوں سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ،گرفتارمغوی اور اس کے دوست نے اعتراف جرم کرلیا

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    مغوی حافظ نصیب نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ استاد ہوں اور اپنا اسکول کھولنا چاہتا تھا،بھائیوں نے آج تک کچھ نہیں دیا اس لیے اغوا کا منصوبہ بنا،

     

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

     

     

  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، صدرمملکت کا بحری مشق شمشیر البحرکی تقریب سے خطاب

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، صدرمملکت کا بحری مشق شمشیر البحرکی تقریب سے خطاب

    بحری مشق شمشیر البحر 7 اور ترسیل بحر 2 کی افتتاحی بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی مشق شمشیر البحر ہر2سال بعد منعقد کی جاتی ہے،صدر مملکت کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بحری مشق میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیا کی مجموعی سیکیورٹی پر ہوگا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مجھے افواج پاکستان پر فخر ہے،بھارت سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلا تعطل تجارت پر منحصر ہے،

    بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سمندر سے تجارت کے لیے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب