Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزارت اطلاعات میں صرف چہرہ فردوس عاشق اعوان کا ہے، فواد چودھری

    وزارت اطلاعات میں صرف چہرہ فردوس عاشق اعوان کا ہے، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات میری ہیں صرف چہرہ فردوس عاشق اعوان کاہے،کابینہ کے اجلاس میں ہر وزارت کو 3منٹ دیئے جاتے ہیں

    اب موٹر سائیکل بھی چلیں گے بیٹری پر وہ بھی پاکستان میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے،بائیوگیس پلانٹ میں کوڑاڈال کرگیس بنائی جا سکے گی ،بائیوگیس پلانٹ کی قیمت 35ہزار روپے ہوگی، پانی بنانے کا پلانٹ 5سے 6ہزار لوگوں کے لیے کافی ہوگا، پانی بیچنا حکومت کا کام نہیں ،چاہتاہوں زیادہ سے زیادہ لوگ سستا پانی پئیں،ملک کے70فیصد افرادبیماریوں میں مبتلا ہیں،پانی مہنگا ہونےکے باعث زیادہ لوگ نہیں غریب پاتے،وزیراعظم عمران خان دوست ماحول کو پسند کرتے ہیں،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

     

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بیٹری کی صنعت کا فروغ چاہتے ہیں،جہاں جاتا ہوں اصلاحات کی کوشش کرتاہوں ،کبھی اسٹیٹس کو کی حمایت نہیں کی ،

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات میں بھی کئی اصلاحات کی تھیں،وزارت اطلاعات میں اصلاحات میری ہیں صرف چہرہ فردوس عاشق اعوان کاہے،کابینہ کے اجلاس میں ہر وزارت کو 3منٹ دیئے جاتے ہیں،بیوروکریسی کا طریقہ کار پریشان کن ہے، بیورو کریسی کے مسائل کی بہتری کےلیے بھی کام ہورہا ہے،شمسی توانائی میں بے حد کام ہوچکا ہے،

     

    فواد چودھری نااہل، اثاثے چھپائے، درخواست دائر

  • بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

    بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

    بھارتی فوج کے سابق جنرل نے آئی ایس پی آر کا کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو آئی ایس پی آر نے مکمل طور پرشکست دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سابق جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیدعطاء حسنین نے لندن میں اسٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو مکمل طور پر شکست دی ہے ۔انہوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی پر اطلاعات کی رسائی کے محاذ پر آئی ایس پی آر کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پاک فوج کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو انفارمیشن وار میں شکست دے دی ہے. بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کے موجودہ و سابقہ افسروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی اور کہا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات لیک ہوئیں وہ سوشل میڈیا کے ذرئعے لیک ہوئیں اس لئے اب بھارتی فوج میں سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے.

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرایا جانا عام سی بات ہے۔ کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی جھنڈے میں ہی دفناتے ہیں۔ لیکن اب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ بہت سارے پوسٹرز اور ہینڈ بلز منظر عام پر آئے ہیں۔پوسٹروں میں تحریر لکھی گئی ہے کہ پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

    حریت کارکنوں نے بھی پوسٹروں میں اعلان کیا ہے کہ پوری کشمیری قوم مل کر بھارت کو ان کے آبائی وطن سے باہر نکالیں گے ، کارکنوں کے مطابق کشمیر دنیا میں جنت ہے اور جنت بھارتی فورسز کا ٹھکانہ نہیں بن سکتی.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کا گھروں سے نکلنا بند کیا گیا ہے، وادی کے چپے چپے پر قابض بھارتی فوج تعینات ہے.تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند ہے

  • کلین کراچی مہم روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی زیدی

    کلین کراچی مہم روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی زیدی

    وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نےکلین کراچی کے بارے منفی بیان بازی کا جواب دے دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کے کراچی صاف ہونےسے پہلے رکنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بارش کے دوران نالوں کی صفائی کچھ دیر کیلئے روکی گئی،نالے صاف کرکے پانی کا بہاؤ بحال کر دیا ہے،

    کلین کراچی مہم روک دی گئی

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہم کے وسائل یومِ عاشورکےجلوسوں کے راستےصاف کرنے پربھی لگا رہے ہیں،بھرپورکوشش ہے کہ کچرے کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو،فنڈنگ کی قلت سےمتعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں .

    وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

  • پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے .وزیر‌خارجہ

    پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے .وزیر‌خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے ،خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، یورپی یونین نے کشمیر پر بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، دنیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

     

    وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ نہتے مسلمان گزشتہ 4 ہفتوں سے لگاتار بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ صورتحال اس قدر المناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔

    آئس لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا.

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    بھارت کی تمام تر کوششیں ناکام گئیں، یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوئی،اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

    یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

  • جج ویڈیو اسکینڈل، مرکزی کردار کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائیگا

    جج ویڈیو اسکینڈل، مرکزی کردار کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائیگا

    جج ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ،ایف آئی اے ٹیم تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ،تینوں ملزمان کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا

    ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کیں

    قبل ازیں جج شائستہ کنڈی نے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

     

    ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی اسدعا کی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

     

    واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

  • پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں،بلاول ،زرداری کی رکنیت معطلی کی درخواست

    پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں،بلاول ،زرداری کی رکنیت معطلی کی درخواست

    بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی ،دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیر سماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس کی درخواست دوسرے سرکاری وکیل کے پاس ہے اور وہ سپریم کورٹ میں ہیں،

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک وقت میں 2پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں،پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہی نہیں رہنما اس نام پر کیوں سرگرمیاں کرتے ہیں،دونوں کی رکنیت معطل کی جائے.

  • عدالت نے  پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    عدالت نے پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    عدالت نے پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دہشتگردی کےالزام میں گرفتار5ملزمان بری کر دیئے، پراسیکیوشن دہشتگردی کےالزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا

    خصوصی عدالت نے 3 ملزمان کوپھانسی ،2 کوعمرقید سنائی تھی ،استغاثہ کےمطابق ملزمان نے27 فروری2014 کوعزیزآباد میں فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

     

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں لندن میں ہو گا آج کشمیر فری مارچ

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں لندن میں ہو گا آج کشمیر فری مارچ

    ساؤتھ آل لندن ویسٹرن ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت راجہ شکیل حیدر منعقد ہوا۔ جس میں بروز منگل 3 ، ستمبرلندن میں ہونے والے تاریخی کشمیر مارچ کو حتمی شکل دی گئی جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس تاریخی “ کشمیر فری مارچ “ کا آغاز پارلیمنٹ سکوائیر لندن سے ہو گا اور یہ مارچ لندن کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا انڈین ہائی کمشن آل ڈچ پر اختتام پذیر ہوگا ،کشمیرفری مارچ کی قیادت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کریں گے۔ مارچ میں مقبوضہ کشمیر کے رہنماوں کے علاوہ پاکستان اور کشمیری سیاسی پارٹیوں کے مرکزی قائدین بھی شامل ہوں گے اس کشمیر فری مارچ کی آواز دنیا بھر کے ایوانوں تک جائے گی ۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ بھارت اپنی دہشت گرد فوج کی مددسے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، کشمیری اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں جن کے پاس خوراک اور ادویات ختم ہو چکی ہیں ۔کشمیری مسلمان مساجد تک نہیں جا سکتے اس وقت عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو جھنجھوڑ نے کی ضرورت ہے ۔

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    اجلاس میں چوہدری طارق، بوبی کشمیری، چوہدری مظہر ، راجہ سکندر ، چوہدری سعید ،اقبال منور سندھو ،شمع احرام، حنا ءملک ،راجہ قیوم ،شیخ سربلند ، گوگی پہلوان ،کونسلر وحید اکبر، کونسلر راجہ اسلم اور کونسلر سرفراز حسین شریک ہوئے۔ میٹنگ میں کشمیر فری مارچ کے شرکاءسے اپیل کی گئی کہ وہ صرف اور صرف کشمیری اور سیاہ جھنڈوں کے ساتھ شریک ہوں ۔ کشمیرفری مارچ کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کا گھروں سے نکلنا بند کیا گیا ہے، وادی کے چپے چپے پر قابض بھارتی فوج تعینات ہے.تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند ہے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

  • قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع

    قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع

    قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع ہو گیا جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین لائٹنگ معاون، خاکروب مکینیکل اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی کی گئی، تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چودھری نے کی۔

    بھرتی کے لئے قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواروں اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفافیت کے تمام تقاضے احسن طریقے سے سر انجام دیئے گئے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں فوراً نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں۔

    ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

    محکمہ ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری ہے، تمام بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائیں گی

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے میں 10 ہزار آسامیوں پر 9 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ، اب بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی.

    ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے رولز میں ترمیم کر دئی گئی اور اس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ریلوے میں نئی بھرتی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی، گریڈایک سےپانچ تک کی اسامیوں پرنئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی.

    قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کےبعد امیدوارکو ملازمت مل جائے گی ،ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10ہزار سے زائد اسامیوں کیلیے 9 لاکھ سےزائد درخواستیں موصول ہوئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں درخواست گزاروں کاٹیسٹ اورانٹرویولینا عملاً ممکن نہیں،وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی .

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ریلوے میں بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعہ کریں گے،

  • کلین کراچی مہم روک دی گئی

    کلین کراچی مہم روک دی گئی

    کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے جاری کلین کراچی مہم روک دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف نالوں پر کھڑی ہیوی مشینری کو واپس بلا لیا گیا،ایف ڈبلیو او کا عملہ بھی واپس جانا شروع ہوگیا،

    وفاقی وزیر علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر محرم تک کام کو روکا گیا ہے ،برساتی نالے سے نکالاگیاکچرا لینڈفل سائیٹ تک پہنچانا ترجیح ہے،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

    کلین کراچی مہم، وفاقی وزیر علی زیدی نے دی وزیراعظم کو بریفنگ