Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل امجد نیازی نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیارہے،

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل امجد نیازی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں صورتحال بگڑنےکے بعد سرحدوں پر صورتحال ٹھیک نہیں،ہمارے بہت سے یونٹس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلیےسمندرمیں تعینات ہیں ،پاک بحریہ کی معمول کے مطابق وارگیمز جاری ہیں،

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال

     

    پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو ہو گا، پاکستان کی بری،بحری افواج، فضائیہ کے سربراہ بھی ایوان کی کاروائی دیکھیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہوگا۔ صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجراءشروع کردیا گیا ہے.

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

    صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 30اگست کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔

  • تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    تیل وگیس کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں گیس اورخام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائرکی دریافت سے ہائیڈروکاربن کےملکی ذخائرمیں اضافہ ہوگا،ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات ہوں گے،

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

     

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

     

     

  • کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیےجان دینے کوتیارہوں ،کراچی اور اس کے شہریوں سے پیار کرتا ہوں ،کراچی کو اجاڑ دیا گیا ہے،میں نے انا کا مسئلہ نہیں بنایا،پروجیکٹ ڈائریکٹر بننے کےلیے تیار ہوں،

    مصطیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم ارکان نےفون کرکےکہاصفائی کےمعاملے پرآپ کےساتھ ہیں،اعلان کے بع دتمام شعبوں کے افراد نے کہا کام کریں گے،میں نے کہا 3ماہ میں دن رات کام کریں گے،اختیارات کے مطابق لائحہ عمل کا اعلان کردیا،میئرصاحب نے4اضلاع کے اختیارات دیئے تھے،کراچی کےلیے اس سے نچلا عہدے بھی ملے تیار ہوں، کل رات2 گھنٹے میں عہدہ تسلیم کرکے پوزیشن سنبھال لی

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں نے کہا پہلےدیئے گئے اختیارات کا استعمال کرنا ہے،سب سےکہا کسی سے مدد نہیں لیں گے ،فوری کام شروع کریں گے،پوری دنیا کے سامنے میئرکراچی کوباس تسلیم کیا،میں نے کہا باس کو دن رات رپورٹ کرکے الرٹ کروں گا ،رات ڈھائی بجےمیئرصاحب کوفون کیا جوانہوں نےنہیں اٹھایا،پارٹی چیئرمین ہوں،ایم پی اےاورسینیٹر بھی رہا ،کراچی کےلیے اس سے بھی کم پیشکش ہوتی توقبول کرلیتا

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج میں نے آزاد کشمیر جانا تھا،چند گھنٹے پتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،میں کوئی مذاق نہیں کررہا،ایمانداری سے کام کیا ،5سال میں اپنی راتوں کی نیندیں قربان کیں ،میراکوئی بینک بیلنس نہیں،کوئی شادی ہال نہیں بنایا ،چند گھنٹے پہلےپتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،کراچی کو کہاں سے کہاں چھوڑ کرگیا تھا ،فلائی اوور،انڈرپاس،اسکول،سڑکیں اسپتال نہیں مانگ رہے ،صرف یہ کہہ رہے ہیں شہر سےکچرا اٹھا دیں،کراچی میں بارش سے ہمارے بچے مررہےہیں،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگو، میں سیاست نہیں کررہا ،سیاست کررہاہوتا تو اپنے دشمن کو باس تسلیم نہ کرتا،کچراصاف کرسکتےہیں،کسی سےچندہ نہیں مانگا ،صرف کچرا صاف کرنے کےلیےاختیارات مانگے ،صرف یہ پوچھا کہ جن سوئپرز کو تنخواہ دی جاتی ہے وہ کہاں ہیں؟یہ کرپشن کررہے ہیں اس لیے شہر سے کچرا نہیں اٹھ رہا،کام کرائیں گےتو تنخواہ دینی پڑے گی،جیب میں نہیں جائےگی،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں16کروڑکا مکان خریدا گیا،کہاں سے آئے پیسے؟یہ کراچی والوں کو اپاہج کررہے ہیں ،میں نے اپنا رتبہ نہیں دیکھا،میرے کارکنان ایک آواز پر آگئے،ہم شہرصاف کردیتےلیکن یہ ڈرگئےمعاملات کھل جائیں گے،آج بھی کہہ رہا ہوں باس کا نام ای سی ایل میں آنا چاہیے، ڈسٹرکٹ چیئرمینز کا نام بھی ای سی ایل میں آناچاہیے،کل سے آج تک فون کرنے والوں کا شکریہ اداکرتاہوں،ایم کیوایم ارکان کہہ رہے ہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہیں ،یہ ابتدا ہے، آپ کو چھوڑوں گا نہیں،

    سابق سٹی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ جہاں رات2بجے اجلاس بلایاتھا،اب وہاں کچرااٹھ رہا ہے ،اب پریس کانفرنس وہاں کریں گے جہاں کچرا ہوگا،کہہ رہے ہیں دفتر آوَ،کچرا تو روڈ پر ہےدفترکیوں آوَں؟سارے معاملات دفترمیں ہی خراب ہورہے ہیں ،مجھے رات2بجے فون آتاتوافسر کے گھر جا کر خیریت پوچھتا،منافقین کراچی والوں کے سامنے آگئے ہیں ،ابھی بھی پیشکش کررہاہوں جس دن اختیارات دوگے3ماہ بعد شہر صاف ہوگا،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

  • بلاول زرداری کا حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    بلاول زرداری کا حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی اپنے ابا کی صحت خراب ہونے کی خبروں پر میدان میں آ گئے کہا عدالت جاؤں گا

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی ،سرکاری ڈاکٹرزنےآصف زرداری کواسپتال لےجانےکاکہا،حکومت سرکاری ڈاکٹرزکا مشورہ نہیں مان رہی ، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں ،والدکوکچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی،

    پمزاسلام آباد کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل حکام کو آصف زرداری کی صحت سے متعلق خط لکھ دیا ,خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ ،شوگر اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،سابق صدرآصف زرداری کےاسپتال داخل ہونے کے بھی امکانات ہیں،اعلیٰ حکام سے اجازت ملنے پر آصف زرداری کے ٹیسٹ کیے جائیں گے

     

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

     

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

    پمزاسلام آباد کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل حکام کو آصف زرداری کی صحت سے متعلق خط لکھ دیا

    آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،سابق صدرآصف زرداری کےاسپتال داخل ہونے کے بھی امکانات ہیں،اعلیٰ حکام سے اجازت ملنے پر آصف زرداری کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،.

     

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

     

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرزآمد پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا ،چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا

    جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات، کشمیر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی،نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ،چینی جنرل نےخطے میں امن و استحکام کےقیام میں پاک بحریہ کےکردار کی تعریف کی ،

    معززمہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداپر پھول چڑھائے،

  • جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے نوازشریف کو ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر انتقام کا واضح ثبوت ہے ،نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں جان بوجھ کر حکومتی لاپراوہی اور غفلت کا رویہ مجرمانہ ہے .دوسرکاری ہسپتالوں کا امراض قلب کی مناسب مشینوں سے لیس ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام کی تازہ مثال ہے ، نوازشریف کو چوبیس گھنٹے خصوصی طبی توجہ کی ضرورت ہے لیکن جان بوجھ کر لاپرواہی اور غفلت برتی جارہی ہے

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو قلب، زیابیطس، گردوں کے علاوہ متعدد امراض کا سامنا ہے، علاج میں غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ،حکومتی میڈیکل بورڈز میں شامل ڈاکٹرز بھی ان کے لئے علاج معالجے کی ضروریات کی واضح نشاندہی کرچکے ہیں ،خدانخواستہ ہارٹ اٹیک کی صورت میں وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری مشینیں دستیاب نہ ہوں تو ایسی ایمبولنس کا کیا فائدہ؟

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ حکومت ڈاکٹر عدنان کے نوازشریف کو علاج کی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے خدشات پر فوری توجہ دے ،باربار آگاہ کرنے کے باوجود علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا حکومتی بدنیتی اور خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے شواہد کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے

     

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

  • وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی نادہندہ نکلا

    وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی نادہندہ نکلا

    وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی نادہندہ نکلا، بجلی بند کرنے کا نوٹس مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمہ بجلی کا 41 لاکھ تیرہ ہزار روپے کا بل ہے،بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔

    آئیسکو حکام کا کہنا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے تو کبھی نہیں۔ آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے. بل کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کی بجلی کاٹ دی جائے گی.

  • میئر کراچی وسیم اختر کے استعفیٰ کا پیپلز پارٹی نے مطالبہ کر دیا

    میئر کراچی وسیم اختر کے استعفیٰ کا پیپلز پارٹی نے مطالبہ کر دیا

    مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا وسیم اختر کی نیت نظر نہیں آتی، سندھ حکومت نے وسیم اختر کو فنڈ دیئے ،مصطفیٰ کمال نے3مہینے میں رضاکارانہ طورپر کچرا صاف کرنے کی پیشکش کی،مصطفیٰ کمال کے اعلان پرمیئرکراچی نے لبیک کہا،سندھ حکومت نےکراچی کے مسائل کے لیے مصطفیٰ کمال کا ساتھ دیا،وسیم اختر نےحیرت انگیز طورپر اپنا حکم واپس لے لیا،کب تک یوٹرن کی سیاست ہوتی رہے گی ،مصطفیٰ کمال نے ثابت کردیا مسئلہ وسائل کا نہیں،وسیم اختر نےکہا مصطفیٰ کمال کو تمام مشینری دی جائےگی،کچرااٹھانا میئرکراچی وسیم اخترکا کام ہے ،

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی کے اعلان پر بھی سندھ حکومت نے ساتھ دیا،علی زیدی کوئی جامع حکمت عملی لے کر آتے .علی زیدی نالوں سےکچرااٹھاکرپارکوں اور گرین بیلٹ میں پھینکتے رہے ،مائی کولاچی روڈ پر کچرانالوں سے نکال کرکے پی ٹی کمپاوَنڈ میں پھینکا جارہا ہے،علی زیدی سے بارہا کہاآپ کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،علی زیدی نے ایک باربھی ہماری بات پر توجہ نہ دی،علی زیدی کو وفاق سے کراچی کےلیے پیکج لانا چاہیےتھا،

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ خداراکراچی کےمسائل پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں ،سندھ حکومت کےدروازے سب کےلیےکھلے ہیں،نیک نیتی سے کام کرنے والوں کا خیرمقدم کریں گے ،سندھ حکومت نے فیصل واوڈا کا خیرمقدم کیا،فیصل واوڈا جیسا کام دیگر وفاقی وزراکیوں نہیں کرسکتے؟

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا