Baaghi TV

آزاد کشمیر مظاہروں میں ناخوشگوار واقعات،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

pmln

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں،حکومت اپنےکشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔

حکومتی سطح پر مسئلے کے پُرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی میں راناثنااللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور احسن اقبال سمیت سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد جائے اور مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالے، وزیراعظم نے کشمیر ایکشن کمیٹی کے ارکان اور قیادت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے تعاون کریں،وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر مذاکرات کے عمل کی نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات اور مجوزہ حل بلا تاخیر وزیراعظم آفس کو بھجوائے گی۔

More posts