Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مومنہ کے ہونے والے خاوند نے کوئی ویڈیو دیکھ لی اور طیش میں آ گئے،ثاقب چد ھڑ

    مومنہ کے ہونے والے خاوند نے کوئی ویڈیو دیکھ لی اور طیش میں آ گئے،ثاقب چد ھڑ

    اداکارہ مومنہ اقبال کے الزامات،لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھڑکا وضاحتی بیان آگیا ۔

    ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ مومنہ نے جو کال یا ہراساں کرنے کا الزام لگایا ، اسکو مسترد کرتا ہوں، میں نے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ادکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی اسکے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ،میرے پاس سب ریکارڈ ہے ،مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،فیملی چھپائی نہیں جاتی، میری طرف سے آٹھ ماہ سے کوئی رابطہ نہیں، میں کیوں شادی رکواؤں گا،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میں میری کوئی ویڈیو دیکھی وہ ویڈیو دیکھ کر وہ طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی،میرے پاس اسکا ریکارڈ ہے میں نے اس حوالےسے تھانے میں درخوست بھی دی کہ اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں ،مومنہ میرے اوپر الزام لگا رہی ہے، مومنہ اقبال کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ طیش میں آ گیا، پھر بعد میں مومنہ نے بھی مجھے خود کال کی، اس کا ریکارڈ بھی میرے پاس ہے،میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے ، میرا قصور کیا ہے، ویڈیوز بنانی ہے تو وہ بنائیں لیکن میرا مؤقف بھی لیں،

  • پشاور سے اغوابچی کچے کےڈاکوؤں کے پاس،ماں چھڑانے گئی تو عزت لٹ گئی،معاملہ قومی اسمبلی میں

    پشاور سے اغوابچی کچے کےڈاکوؤں کے پاس،ماں چھڑانے گئی تو عزت لٹ گئی،معاملہ قومی اسمبلی میں

    قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس شمائلہ رانا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کی حراست سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا،قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس شمائلہ رانا نے پیش کیا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیا،شہریوں کو ریسکیو کرنے، سہولت کاری سے متعلق حکومتی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ جن لوگوں کو ریسکیو کیا ان کے جرمانے معاف کروائے گئے،638افراد کو سفری دستاویزات جاری کی گئیں،75شہریوں کے پاسپورٹ دوبارہ جاری کئے گئے،شمائلہ رانا نے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں

    دوسری جانب پشاور سے بچی اغواء ، تاوان کی رقم لیکر جانیوالی ماں سے کچے کے ڈاکوؤں کی زیادتی ، معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور سے اغواءہونے والی بچی شکار پور کے علاقہ کوٹ شاہو تھانہ کی حدود میں رکھی گئی ہے جہاں آپریشن جاری ہے اور آج ایک ڈاکو مارا گیا ہے، بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے گا، قومی اسمبلی میں جمال خان کاکڑ نے اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نےپشاور کی 11 سالہ بچی کو اغواءکیا اور تاوان میں 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ،جب اس کی والدہ یہ رقم لے کر اسے چھڑانے گئی تو اس کے ساتھ زیادتی کی گئی،انہیں بازیاب کرایا جائے اور یہاں آپریشن کرایا جائے۔

    اس کے جواب میں طلال چوہدری نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پنجاب میں ایک ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے یہاں اب کوئی نوگو ایریا نہیں ہے،اسی طرح سندھ میں کارروائی ہورہی ہے۔ گزشتہ روز سینیٹ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا، یہ بچی ڈاکو علی گوہر جتوئی کے قبضے میں ہے،ان کے قبیلہ کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیاجارہا ہے کہ یہ بچی خریدی گئی،اس میں ملوث کچھ خواتین کو گرفتار کیاگیا ہے۔وہاں آپریشن جاری ہے، آج ایک ڈاکو مارا گیا ہے، وہاں سے ایک کرسچین جنیفر کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔آئی جی سندھ سے مکمل رابطہ ہے۔یہ بیٹی کسی قوم یا صوبے کی نہیں پاکستان کی ہے اسے جلد رہا کرایا جائے گا۔

    قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے قومی گندم پالیسی دوہزارچھبیس تا دوہزارتیس تیار کرلی گئی ہے،پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کابینہ بجٹ سے قبل پالیسی کی منظوری دے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے حکومت کے لائحہ عمل میں مشینی کاشتکاری کے لئے جامع زرعی روڈ میپ اوربرآمدات کو فروغ دینے کے لئے نیشنل ایگری ٹریڈاینڈفوڈسیفٹی اتھارٹی کے قیام پرتوجہ دی گئی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ قواعدوضوابط بہتربنا کر اورزیادہ پیداواراورماحول دوست فصلوں کی اقسام تیار کرکے بیج کے شعبے کوجدید اورمضبوط بنانے کے لئے قومی سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

  • بجلی صارفین کے لئے حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم

    بجلی صارفین کے لئے حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم

    بجلی صارفین کے لئے حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم ہو گئے

    بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے،ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ،جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے چار مراحل میں معلومات شئیر کرنے کا کہا جاتا ہے ،صارفین کو معلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہاجاتا ہے، بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اورپلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں ،معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے ،جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آگاہ کردیا گیا ہے ،بجلی صارفین سبسڈی کے لئے کسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں

  • قتل،منشیات کیس،پنکی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    قتل،منشیات کیس،پنکی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات سے متعلق مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل کراچی میں قائم جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، عدالت میں درخشاں، گزری اور بغدادی تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے،تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ سے جاری تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ کیس کو مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست بھی کی گئی،بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیسز کے تفتیشی افسران کو مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا،ملزمہ پنکی کو پولیس نے مجموعی طور پر 18 کیسز میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔

  • پاکستان کی کاوش،ایرانی بحری جہاز کا بیس رکنی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

    پاکستان کی کاوش،ایرانی بحری جہاز کا بیس رکنی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

    امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز توسکا پر سوار ایرانی عملے کے 20 افراد پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی قید سے ایرانی عملے کی رہائی اور وطن واپسی کی کوششیں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصب کے درمیان رابطوں کے باعث ممکن ہوئیں،پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سیلرز کی واپسی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ اداروں سے اظہارِ تشکر کیا گیا،رضا امیری مقدم نے کہا پاکستان کے انسان دوست، خیر سگالی کے اقدامات کو سراہتے ہیں ۔

  • وفاقی وزیر ریلوے  کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرز سےملاقات

    وفاقی وزیر ریلوے کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرز سےملاقات

    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرز سےملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات سمیت ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریلوے انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے عالمی شراکت داروں کے لیے “ٹریک ایکسیس پالیسی” متعارف کرا رہا ہے اور امریکی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات میں ویگنز، فریٹ آپریشنز اور ریلوے ٹیکنالوجی میں ممکنہ امریکی سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے پاکستان ریلوے اور امریکی کمپنی کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ “پاکستان ریلوے میں موجود 254 امریکی ساختہ لوکوموٹیوز دوطرفہ تعاون کی روشن مثال ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ازبکستان، قازقستان، نوکنڈی اور گوادر کو ملانے والے علاقائی رابطہ منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن کا مقصد وسطی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔پاکستان ریلوے عالمی شراکت داروں کیلئے ٹریک ایکسس پالیسی متعارف کرا رہا ہے، امریکی سرمایہ کاروں کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں.

  • وزیراعظم شہباز سے قطر کے تعمیر گروپ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز سے قطر کے تعمیر گروپ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی.

    ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا.بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں. خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا. پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے.

    وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی،تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا.

  • محمود بھٹی کو سزا،فرانسیسی اخبار کی رپورٹ پر وکیل کا ردعمل سامنے آ گیا

    محمود بھٹی کو سزا،فرانسیسی اخبار کی رپورٹ پر وکیل کا ردعمل سامنے آ گیا

    فرانسیسی اخبار Le Monde کی جانب سے پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت طاہر محمود بھٹی سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ پر ان کے وکیل نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبر میں موجود معلومات کو غلط قرار دے دیا .

    پیرس بار سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل پاسکل پیئر گاربارینی نے اپنے مؤکل طاہر بھٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 19 مئی 2026 کو شائع ہونے والے مضمون میں متعدد حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ فرانسیسی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طاہر بھٹی کو ٹیکس فراڈ اور اس سے متعلق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیرس کورٹ آف اپیل نے 24 ماہ قید کی معطل سزا، ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ، دس سال کے لیے کاروبار چلانے پر پابندی اور تین جیگوار گاڑیوں سمیت قیمتی گھڑیوں کی ضبطی کی سزا سنائی ہے۔
    تاہم طاہر بھٹی کے وکیل نے اس رپورٹ کو نامکمل اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخبار نے مؤقف جاننے کے لیے دفاعی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ وکیل کے مطابق خبر میں یہ دعویٰ بھی غلط کیا گیا کہ تین جیگوار گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جبکہ عدالتی حکم صرف ایک جیگوار گاڑی سے متعلق تھا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ طاہر بھٹی نے مقدمے کے آغاز سے ہی اپنے خلاف عائد تمام الزامات کو مسترد کیا ہے اور وہ قانونی طور پر اپنا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • کراچی ، پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کا پولیس سے تنازع کے بعد احتجاج

    کراچی ، پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کا پولیس سے تنازع کے بعد احتجاج

    کراچی میں ٹاور کے قریب پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاج کے باعث شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب ایک پیپلز بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ملوث موٹر سائیکل سوار ایک پولیس اہلکار تھا جو اپنی فیملی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد معاملہ مزید بگڑ گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے اپنے دیگر ساتھیوں کو موقع پر طلب کیا، جس کے بعد پیپلز بس کے ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلز بس سروس کے دیگر ڈرائیور مشتعل ہو گئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹاور کے مقام پر سڑک بلاک کر دی۔احتجاج کے باعث ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ دفتر جانے والے شہریوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی جس کے باعث متبادل راستوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔

    بعد ازاں پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کیے گئے، جن کے نتیجے میں صورتحال قابو میں آ گئی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ عملہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ایسے واقعات سے شہری زندگی متاثر نہ ہو۔

  • افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یورینیم ایران سے باہر بھیجنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا،ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر ہی رہے گا اور جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایران کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر کو قومی سلامتی کا بنیادی جزو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ مواد کسی بھی صورت میں ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا، ایران کے سپریم لیڈرنے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی مذاکرات میں افزودہ یورینیئم کی بیرونِ ملک منتقلی پر اتفاق نہ کیا جائے،ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہدایت کے بعد تہران نے واشنگٹن کی اُس تجویز کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے جس میں ایران کے افزودہ یورینیئم کو کسی تیسرے ملک کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی یہ ہدایت ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر موجود اتفاقِ رائے کی عکاسی کرتی ہے۔ایرانی اعلیٰ حکام کا خیال ہے کہ اس مواد کو باہر منتقل کرنے سے ملک مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کیلئے زیادہ کمزور ہوجائے گا۔رائٹرز کے مطابق ایران کا یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برہم کرسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے گا، جنگ بندی تجاویز میں افزدوہ یورینیم کا معاملہ بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران سے ہر حال میں افزودہ یورینیم حاصل کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں لیکن ایران سے لے کر تباہ کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، نہیں چاہتے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک کوئی جہاز امریکی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا۔