Baaghi TV

پشاور سے اغوابچی کچے کےڈاکوؤں کے پاس،ماں چھڑانے گئی تو عزت لٹ گئی،معاملہ قومی اسمبلی میں

qomi

قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس شمائلہ رانا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کی حراست سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا،قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس شمائلہ رانا نے پیش کیا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیا،شہریوں کو ریسکیو کرنے، سہولت کاری سے متعلق حکومتی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ جن لوگوں کو ریسکیو کیا ان کے جرمانے معاف کروائے گئے،638افراد کو سفری دستاویزات جاری کی گئیں،75شہریوں کے پاسپورٹ دوبارہ جاری کئے گئے،شمائلہ رانا نے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں

دوسری جانب پشاور سے بچی اغواء ، تاوان کی رقم لیکر جانیوالی ماں سے کچے کے ڈاکوؤں کی زیادتی ، معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور سے اغواءہونے والی بچی شکار پور کے علاقہ کوٹ شاہو تھانہ کی حدود میں رکھی گئی ہے جہاں آپریشن جاری ہے اور آج ایک ڈاکو مارا گیا ہے، بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے گا، قومی اسمبلی میں جمال خان کاکڑ نے اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نےپشاور کی 11 سالہ بچی کو اغواءکیا اور تاوان میں 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ،جب اس کی والدہ یہ رقم لے کر اسے چھڑانے گئی تو اس کے ساتھ زیادتی کی گئی،انہیں بازیاب کرایا جائے اور یہاں آپریشن کرایا جائے۔

اس کے جواب میں طلال چوہدری نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پنجاب میں ایک ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے یہاں اب کوئی نوگو ایریا نہیں ہے،اسی طرح سندھ میں کارروائی ہورہی ہے۔ گزشتہ روز سینیٹ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا، یہ بچی ڈاکو علی گوہر جتوئی کے قبضے میں ہے،ان کے قبیلہ کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیاجارہا ہے کہ یہ بچی خریدی گئی،اس میں ملوث کچھ خواتین کو گرفتار کیاگیا ہے۔وہاں آپریشن جاری ہے، آج ایک ڈاکو مارا گیا ہے، وہاں سے ایک کرسچین جنیفر کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔آئی جی سندھ سے مکمل رابطہ ہے۔یہ بیٹی کسی قوم یا صوبے کی نہیں پاکستان کی ہے اسے جلد رہا کرایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے قومی گندم پالیسی دوہزارچھبیس تا دوہزارتیس تیار کرلی گئی ہے،پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کابینہ بجٹ سے قبل پالیسی کی منظوری دے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے حکومت کے لائحہ عمل میں مشینی کاشتکاری کے لئے جامع زرعی روڈ میپ اوربرآمدات کو فروغ دینے کے لئے نیشنل ایگری ٹریڈاینڈفوڈسیفٹی اتھارٹی کے قیام پرتوجہ دی گئی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ قواعدوضوابط بہتربنا کر اورزیادہ پیداواراورماحول دوست فصلوں کی اقسام تیار کرکے بیج کے شعبے کوجدید اورمضبوط بنانے کے لئے قومی سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

More posts