Baaghi TV

افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا،ایرانی سپریم لیڈر

iran

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یورینیم ایران سے باہر بھیجنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا،ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر ہی رہے گا اور جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایران کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر کو قومی سلامتی کا بنیادی جزو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ مواد کسی بھی صورت میں ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا، ایران کے سپریم لیڈرنے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی مذاکرات میں افزودہ یورینیئم کی بیرونِ ملک منتقلی پر اتفاق نہ کیا جائے،ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہدایت کے بعد تہران نے واشنگٹن کی اُس تجویز کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے جس میں ایران کے افزودہ یورینیئم کو کسی تیسرے ملک کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی یہ ہدایت ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر موجود اتفاقِ رائے کی عکاسی کرتی ہے۔ایرانی اعلیٰ حکام کا خیال ہے کہ اس مواد کو باہر منتقل کرنے سے ملک مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کیلئے زیادہ کمزور ہوجائے گا۔رائٹرز کے مطابق ایران کا یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برہم کرسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے گا، جنگ بندی تجاویز میں افزدوہ یورینیم کا معاملہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران سے ہر حال میں افزودہ یورینیم حاصل کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں لیکن ایران سے لے کر تباہ کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، نہیں چاہتے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک کوئی جہاز امریکی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا۔

More posts