Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دو برسوں میں ادویات کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں

    دو برسوں میں ادویات کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہےکہ گزشتہ دو سال کے دوران مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک میں دواؤں کی قیتموں میں اضافے پر شدید تنقید کی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2024 میں نگراں حکومت کے دور میں دواؤں کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا جب سے کمپنیاں قیتموں کا تعین خود کرتی ہیں، 2 سال کے دوران مختلف دواؤں کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،حکام نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈریپ صرف زندگی بچانے والی دواؤں کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرسکتی ہے جب کہ وفاقی وزیر صحت مصفطیٰ کمال نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں کی کمی یا اضافے میں وزارت صحت کا کوئی کردار نہیں۔

    کمیٹی نے ڈریپ سربراہ سے دواؤں کی قیمتوں کے تعین کا فارمولہ طےکرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ شماریات حکام کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔کمیٹی نے کہا کہ اس سے پتا چلتا ہے پاکستان میں فارماسیوٹیکل کے کاروبار سے زیادہ منافع بخش کوئی کاروبار نہیں، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کوکھلی چھٹی دے دی جائے، اس قانون پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ڈریپ کے سربراہ ڈاکٹر عبید اللہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 659 دوا ساز کمپنیاں ہیں، 394 ادارے بیرون ملک سے دوائیں اور ویکسین درآمد کرتے ہیں، پاکستانی ادویہ 51 ملکوں کو برآمد ہو رہی ہیں جب کہ گزشتہ سال پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی سیل ایک کھرب32کروڑ روپے رہی۔

  • معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،ترجمان پاک فوج

    معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔آج اس خوشی کے دن کے موقع پر آپ کو افواج پاکستان کی طرف سے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کی مبارک باد ہو،معرکہ حق کی جیت کو بھارت کا بھی بچہ بچہ سب جانتا ہے لیکن مانے نہیں وہ الگ بات ہے ،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے پاکستان کو عزت بخشی،

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا اللہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہیںَ،پاک فوج نے اپنی سیاسی و عسکری قیادت کے ویژن کے مطابق اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی افواج نے سیاسی اور عسکری قیادت کے وژن کے مطابق اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن اور اُس کے غرور کو مکمل شکست سے دوچار کیا۔ہندوستان نے اس بات پر بہت محنت کی کہ دنیا کو یہ باور کراسکے کہ پاکستان دہشتگردی کے پیچھے ہے لیکن معرکہ حق میں شکست کے بعد یہ تمام دعوے زمین بوس ہو گئے۔ اس کے بعد دنیا کو پتہ چلا کہ بھارت صرف الزام لگا سکتا ہے، بھارت کا دہشتگردی کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا ہے۔ اس کو اب کوئی نہیں مانتا، تم خود سب سے بڑے دہشتگرد ہو،

    بھارت پہلگام واقعہ کے آج تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت خطے میں استحکام کا کوئی سفیر ہے تو وہ پاکستان اور پاکستان کی قیادت ہے ، پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے جنہوں نے یہ کروایا، بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا۔
    بھارت پہلگام واقعہ کے آج تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا،ہمارے بانی کا ویژن امن تھا، معرکہ حق میں پاکستان نے جنگ میں ذمہ داری کے ساتھ خطے کا امن برقرار رکھا ،کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں ہے ،اگر آپ اس ایک سال کو دیکھیں تو کیسے بھارت کی جو پروفیشنل ملٹری تھی وہ سیاست کی نظر ہوگئی۔ ان کا ایئر چیف معرکہ حق کے کچھ عرصے بعد صبح جاگا اور اسے یاد آیا کہ ہم نے بھی کوئی جہاز گرائے تھے۔ اچھا بھلا سولجر سیاست میں پڑ گیا،

    معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی،بھارت کا بچہ بچہ جانتا ہے یہ مانے یا نا مانے وہ الگ بات ہے ،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ جو بھارتی سیاستدان ہیں وہ سیاستدان کم جنگجو ذیادہ لگتے ہیں۔ کوئی اکھنڈ بھارت اور کوئی ہندوتوا کا نعرہ لگا رہا ہے۔ اگر آپ نے ایسا ہی کرنا ہے تو پھر آؤ سامنے،بھارتی سیاستدانوں نے اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آئیں،جو پھینکو گے ہم کھڑے ہیں،بھارتی میڈیا سچ بولنے کی جرات بھی کر لے، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، بھارت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم وستم کرتا ہے،
    معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی بھارت کا بچہ بچہ جانتا ہے یہ مانے یا نا مانے وہ الگ بات ہے

    سندور خواتین کو لگایا جاتا ہے، کم از کم آپریشن کا کوئی مردوں والا نام تو رکھ لیں، آپ سندور سے نکلتے کیوں نہیں ہیں۔ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سندور خواتین کو لگایا جاتا ہے، کم از کم آپریشن کا کوئی مردوں والا نام تو رکھ لیں، آپ سندور سے نکلتے کیوں نہیں ہیں۔جنگ ہوا میں بھی ہے، زمین میں بھی ہے، پانی میں ہے اور سائبر میں بھی ہے۔ اور آپ نے دیکھ لیا کہ ان تمام شعبوں میں پاکستان تیار تھا۔ یہ جنگ بھارت کی پراکسیز کے ساتھ بھی لڑی جارہی ہے، ہم تب بھی تیار تھے ہم آج بھی تیار ہیں،یہ ہماری خود اعتمادی تھی کہ جو جو پھینکو گے ہم کریں گے۔ روایتی، غیر روایتی، جو کرنا ہر کرو، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، ہمارے حوصلے پر آپ کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں اللہ پر یقین ہے۔ جس کو کوئی شک ہے اسے ہم نے ایک قسط دکھائی ہے،آپ کے کچھ اندرونی مسائل ہیں، جن میں آپ کشمیریوں، مسلمانوں، اقلیتوں اور قبائل پر ظلم کرتے ہیں۔ آپ کو اپنے مسائل اپنے گھر میں حل کرنے چاہیئیں۔ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اس میں آپ کوئی جغرافیائی تبدیلی نہیں کر سکتے،

    اس 14 اگست کو پاکستانی قوم کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم نے کیسے گھنٹوں میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس 14 اگست کو پاکستانی قوم کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔اِس 14 اگست پر عظیم الشان پریڈ ہو گی، اپنی طاقت کی ایک چھوٹی سی جھلک دوبارہ عوام کے سامنے فزیکلی دکھائیں گے، مقصد یہ ہے کہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ ہمیں بتایا نہیں تھا،بھارت اور فتنہ الخوارج کو ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ دائیں بائیں جس کو اکٹھا کرنا ہے کر لومگر یہ ننگے بہت اچھے ہو گئے ہیں ان دو سال میں،خارجی نور ولی مسعود کہتا ہے کہ کفار کے ساتھ معاہدہ کرنا اور اسلامی ملک پر حملہ کرنا جہاد ہے خارجی کافر ہے خارجی کا ٹھکانہ جہنم ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خارجی کے خلاف جہاد کرنے والی فوج افضل ترین فوج ہے ،پاکستان کی افواج اور عوام بنیان المرصوص کی طرح ایک ہیں۔ اندر اور باہر سے کچھ لوگوں کو شک تھا لیکن پھر انہوں نے دیکھا کہ کیسے قوم متحد ہوئی،آج کے معلوماتی دور میں صرف اور صرف سچ ہی پنپ سکتا ہے، جو سچ ہے وہ لوگوں کو بتائیں، جھوٹ کا سہارا لے کر راہ فرار اختیار کرنے سے اب کام نہیں چل سکتا،معرکہ حق میں جو آپ نے دیکھا ہے وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشنل کا 10 سے 15 فیصد ہے، 14 اگست کو عظیم الشان پریڈ ہوگی، پاور پوٹیشنل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے، مقصد یہ ہے کہ وہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بتایا نہیں تھا۔

  • کراچی میں جعلی کال سینٹر بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں جعلی کال سینٹر بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے ڈی ایچ اے فیز II ایکسٹینشن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم غیر قانونی کال سینٹر کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں کام کرنے والے ایجنٹس خود کو غیر ملکی بینکوں کے نمائندے ظاہر کرتے تھے اور اسپوفنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دیتے تھے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان بیرونِ ملک شہریوں کو نشانہ بنا کر ان سے سوشل سیکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخِ پیدائش، والدہ کا نام اور بینک کارڈز کے سی وی وی کوڈز سمیت حساس مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ حاصل کردہ معلومات کو بعد ازاں غیر قانونی مالی فائدے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران 10 لیپ ٹاپس، 6 موبائل فونز اور ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا برآمد کیا گیا، جبکہ تمام ڈیجیٹل آلات اور شواہد موقع پر ہی ضبط کر لیے گئے۔

    این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/26 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کی دفعات 3، 4، 13، 14، 16 اور 26 جبکہ پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعات 34 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں اور مالیاتی اداروں کو دھوکا دہی سے محفوظ بنایا جا سکے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران،بشری  کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران،بشری کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،190 ملین پاؤنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے اپیلوں پر دلائل کے لیے حتمی مہلت دے دی، نیب نے اپیلیں ملتوی کرنے کی مخالفت کی،بیرسٹر سلمان صفدر کے جونیئر عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آج ہم نے التواء دائر کررکھی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت، میری گزارش ہے کہ کس نے اپیل فائل کی ہے ،بار بار ملاقاتیں کرنا ہے کیا بات ہوئی، یہ بات میڈیا میں بھی آنی چاہیے ،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کیس یہاں چلانا ہے یا میڈیا میں چلانا ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چلیں اس بہانے آج شعیب شاہین کی آواز بھی اس بہانے سنی ہے ،معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کی طرف سے التواء کی درخواست ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پڑھیں، التواء مانگنے کی کیا وجہ ہے؟وکیل معاون نے کہا کہ بانی اور بشریٰ بی بی سے اپیلوں پر دلائل کیلئے ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے التواء کی درخواست ہے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ یہ بار بار ملاقاتوں کی بات کرتے ہیں دیکھ لیں یہ التواء مانگ رہے ہیں،میڈیا پہ یہ بات بھی آنی چاہیے کہ نیب دلائل دینے کیلئے تیار ہے، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ یہ میڈیا میں چلانا چاہتے ہیں یا اس عدالت میں؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ رافع صاحب آج آپ کی وجہ سے ہم نے شعیب شاہین کی بھی آواز سنی ہے،ہم کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے التواء کی درخواست منظور کر رہے ہیں، بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آخری موقع دے رہے ہیں،امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر کیس کی کارروائی آگے بڑھے گی،

  • سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے تمام آپشنز زیر غور ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے تمام آپشنز زیر غور ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے جبکہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آج “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ ہے اور پانچ مئی کو نائب وزیراعظم نے اس حوالے سے سفارتی کور کو بریفنگ بھی دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری رابطوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی تفصیلات پر بات نہیں کریں گے، تاہم پاکستان کو امید ہے کہ دونوں فریق معاملات کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ممکنہ معاہدہ ایک صفحے پر مشتمل ہوگا یا کئی صفحات پر، لیکن معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔

    بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے تشویش لاحق ہے، تاہم پاکستان اپنے مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ “پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی چوری نہیں کرسکتا”۔دفتر خارجہ کے مطابق سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ انڈس واٹر کمشنر اور متعلقہ حکام دریاؤں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی تنازع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم افغان سرزمین سے دہشت گردی کے واقعات تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کے تحت افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اس لیے سرحدی بندش جیسے اقدامات کے بجائے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دینا ہوگی۔ ترجمان کے مطابق اگر دہشت گردی ختم ہو جائے تو باقی مسائل خود بخود حل ہوسکتے ہیں۔

  • سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر کی موت

    سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر کی موت

    سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امنپریت سنگھ گِل 36 برس کی عمر میں اچانک چل بس

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امنپریت سنگھ گِل ماضی میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھی رہ چکے تھے اور نوجوان کرکٹرز میں باصلاحیت بولر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔امنپریت گِل نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کی اور مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے ابتدائی سیزن میں پنجاب فرنچائز کا بھی حصہ رہے، جبکہ بعد ازاں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

    سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے امنپریت گِل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ابتدائی کرکٹ دنوں میں امنپریت کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر چکے ہیں۔یوراج سنگھ کے مطابق امنپریت گِل نہایت خاموش طبع، محنتی اور کھیل سے غیر معمولی وابستگی رکھنے والے کرکٹر تھے، ان کی اچانک وفات کرکٹ حلقوں کے لیے صدمے کا باعث بنی ہے۔

  • انڈیا کو وہی جواب دیا گیا جس کے وہ حق دار تھا،معرکہ حق میں اللہ کی مدد آئی،محسن نقوی

    انڈیا کو وہی جواب دیا گیا جس کے وہ حق دار تھا،معرکہ حق میں اللہ کی مدد آئی،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہمیں اللہ کی مدد آئی اور میں ان لوگوں میں شامل تھا جو اُس مدد کے عینی شاہدین ہیں۔ ہماری آرمی، فضائیہ اور نیوی نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس میں انٹیلیجنس ایجنسیز کا کردار بھی بہت اہم تھا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈیا کو وہی جواب دیا گیا جس کے وہ حق دار تھے، اور وہ تصاویر آپ کے سامنے ہیں جن میں انہیں ایل او سی پر خود سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔معرکہ حق میں اللہ کی مدد سے پاکستان کو کامیابی ملی، معرکہ حق کے دوران ایڈوانس انفارمیشن کا ہمیں بھرپور فائدہ ہوا،معرکہ حق کے دوران بھارت کے 16 میں سے 15 میزائل حدف پر نہیں گرے، صرف ایک میزائل ہدف پر لگا، باقی میزائل تتر بتر ہوگئے، یہ اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا، سائبر اٹیک میں بھارت ہمارے قریب بھی نہیں تھا،بھارت سے جنگ کے دوران ایئر چیف 15دن وار روم میں تھے ، گھر نہیں گئے ، وہیں میٹرس لگا کر سوتے تھے ۔بھارت سے جنگ کے دوران صدر زرداری کو بنکر میں جانے کا کہا گیا، اُنہوں نے کہا کہ اگر شہید ہوتا ہے تو ہو جائوں لیکن بنکر میں نہیں جائوں گا، بھارت نے بنیان المرصوص کے دوران ایک ملک نہیں کئی ممالک سے کئی مرتبہ رابطہ کیا، بھارت نے ترلے منتیں کیں کہ جنگ روکو، جو کچھ معرکہ حق میں ہوا اس کا راوی میں خود ہوں، بھارت کی جان بخشی امریکی صدر نے کرائی، ہمارا آپس میں اتحاد ضروری تھا قوم نے اتحاد دکھایا، دوسری سائیڈ سامنے ہے، لاہور پورٹ بنا دیا کراچی کچھ اور بنا دیا، میڈیا نے اس سب کو جوڑنے میں کردار ادا کیا، معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے جس طرح پوری قوم کو اکھٹا کیا اس کی مثال نہیں ملتی،معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کو اللہ کی مدد حاصل تھی۔ایسے ہی انہیں ایران امریکا جنگ کے دوران مذاکرات کے لیے بھی اللہ کی مدد حاصل تھی۔ میں نے مذاکرات کو گھنٹوں میں ٹوٹتے اور جُڑتے دیکھا کیونکہ دونوں ممالک ایسی پوزیشن پر چلے گئے تھے کہ ان کو واپس لانا ناممکن تھا،

  • میٹ گالا ، جیف بیزوس پر 20 ملین ڈالرز خرچ کرکے چیئرپرسن بننے کا الزام

    میٹ گالا ، جیف بیزوس پر 20 ملین ڈالرز خرچ کرکے چیئرپرسن بننے کا الزام

    امریکی ارب پتی شخصیت جیف بیزوز اپنی اہلیہ کے ہمراہ میٹ گالا 2026 میں اعزازی مشترکہ چیئرپرسن مقرر کیے جانے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

    بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق جیف بیزوز پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے میٹ گالا 2026 میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے 10 سے 20 ملین ڈالر تک خرچ کیے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام محض روایتی سرپرستی نہیں بلکہ ثقافتی اثر و رسوخ خریدنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے امیر شخصیات کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ماضی میں میٹ گالا میں شرکت اور اہم ذمہ داریاں تخلیقی صلاحیت، فیشن میں اثر و رسوخ اور میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی تھیں، تاہم اب اس کی نوعیت بدلتی دکھائی دے رہی ہے اور تقریب زیادہ تر مالی لین دین پر منحصر محسوس ہوتی ہے۔

    سابق ووگ ایونٹ منتظم نے بھی اس صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ میٹ گالا کی اصل روح متاثر ہو رہی ہے اور فیشن انڈسٹری میں اس تبدیلی پر تشویش پائی جا رہی ہے۔دوسری جانب شوبز اور فیشن حلقوں میں بھی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی معروف شخصیات نے مبینہ طور پر اس سال کے ایونٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے تقریب کے وقار اور شفافیت سے متعلق سوالات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

  • ایران میں اسرائیل،امریکہ مخالف احتجاج ،شہریوں کی بڑی تعداد شریک

    ایران میں اسرائیل،امریکہ مخالف احتجاج ،شہریوں کی بڑی تعداد شریک

    ایران کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ رات ایرانی حکومت کے حق ریلی نکالی گئی جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے ملک کی قیادت کے حق میں مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ایرانی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ اسرائیل ،امریکہ مخالف نعرے اور گانے بھی ریلی کا حصہ رہے۔

    ریلی میں متعدد افراد نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جو فروری میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں مارےگئے تھے۔ریلی اور مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، شرکا ایرانی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے تھے،خواتین نے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے،خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ریلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی داخلی سیاسی صورتحال اور عوامی حمایت پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایرانی عوام کی بڑی تعداد حکومت کی پالیسیوں کی مکمل حمایت نہیں کرتی، تاہم ملک میں اب بھی حکومت کے حامی حلقے موجود ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق بعض افراد ایسی ریلیوں میں حکومتی دباؤ، سماجی توقعات یا روایتی وابستگی کے باعث بھی شرکت کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ تمام شرکاء حکومت کے پُرجوش حامی ہوں۔رائٹرز کی جانب سے جاری تصاویر میں ریلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات، ایرانی پرچموں کی بہار اور حکومت کے حق میں نعرے بازی دیکھی جا سکتی ہے۔

  • پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترےگی۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

    پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترےگی۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے دشمن کو سری نگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا۔

    معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ائیر ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بےبنیاد الزام لگایا، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کے باوجود جارحیت کی، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا۔

    ان کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھر پور شکست دی۔ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کردیا، بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، ہماری قومی قیادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے کامیابی میں اہم کردار کیا، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترےگی۔