Baaghi TV

Blog

  • قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کی اجازت، پی سی بی نے این او سیز جاری کر دیے

    قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کی اجازت، پی سی بی نے این او سیز جاری کر دیے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کے لیے این او سیز جاری کر دیے ہیں۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث، شاداب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف سمیت متعدد کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شمائل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 13 پاکستانی کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے این او سیز دیے گئے ہیں، جبکہ معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے بھی پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ این او سیز کا اجرا بورڈ کی پالیسی اور قومی و ڈومیسٹک مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے ساتھ ساتھ قومی ذمہ داریوں کو بھی احسن انداز میں نبھا سکیں۔

  • آزاد کشمیر کی تاجر برادری کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان

    آزاد کشمیر کی تاجر برادری کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان

    آزاد کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام میں انتشار پھیلانے میں ناکام رہے ہیں اور کاروباری طبقہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تاجر برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ دشمن معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد مختلف حربے آزما کر بدامنی اور انتشار کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم آزاد کشمیر کے عوام نے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دباؤ کے باوجود تاجروں نے اپنی دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھلے رکھے، جس سے یہ واضح پیغام گیا کہ کاروباری برادری کسی بھی قسم کے دباؤ یا خوف کو قبول نہیں کرتی۔تاجر رہنماؤں کے مطابق بعض عناصر نے نوجوانوں کے ذہنوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام اور تاجروں کے اتحاد نے ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام اور تاجر برادری آئندہ بھی امن، استحکام اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتے ہوئے ہر قسم کی انتشار انگیز سرگرمی کا مقابلہ کریں گے۔

  • معرکہ حق میں کامیابی اور ایران امریکہ جنگ بندی پر سر فخر سے بلند ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    معرکہ حق میں کامیابی اور ایران امریکہ جنگ بندی پر سر فخر سے بلند ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں قومی پیغام امن کمیٹی کا کردار قابلِ تعریف ہے اور پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا جانا اعزاز کی بات ہے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور محنت سے کام کر رہے ہیں،مریم نواز نے سرگودھا میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی اور ایران امریکہ جنگ بندی پر سر فخر سے بلند ہے، پاکستان کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اس عزت کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل عاصم منیراور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکو جاتا ہے، معرکۂ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلایا، تاہم ملک کو دہشت گردی اور معاشرتی تخریب جیسے دوہرے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گرد عناصر معاشرے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے تخریب کاروں کے خاتمے کو اولین ترجیح بنانا ہوگا،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے علما کرام پر زور دیا کہ وہ محراب و منبر سے اصلاحِ معاشرہ، اخلاقی تربیت اور جرائم کے خلاف شعور اجاگر کریں۔معاشرے کی اصلاح کے لیے علما کا کردار ناگزیر ہے اور آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے،اگر آپ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں تو میں بطور وزیراعلیٰ ناکام اور نامراد ہوں کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے اور مجھے اس کا احساس ہے،

  • انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے قانون سازی درکار ہوگی،وزارت آئی ٹی

    انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے قانون سازی درکار ہوگی،وزارت آئی ٹی

    پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں

    وزارت آئی ٹی نے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو تحریری جواب میں آگاہ کردیا ،وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا کہ انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے کے لیے قانون سازی درکار ہوگی، انٹرنیٹ اب حکمرانی، معیشت، تعلیم اور صحت کے لیے بنیادی اہمیت اختیار کر چکا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت، سرکاری امور اور سماجی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں، موجودہ آئین اور قوانین میں انٹرنیٹ کو لازمی سروس کا درجہ حاصل نہیں ہے، انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے ڈیجیٹل سرکاری خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ کو لازمی سروس بنانے سے ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ ملے گا، قومی سلامتی کے معاملات میں حکومت کو عارضی پابندیاں لگانے کا اختیار برقرار رکھنا ہوگا،انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے قبل واضح قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک بنانا ضروری ہوگا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نیٹ ورک کی مضبوطی، بیک اپ سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی پر مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی، انٹرنیٹ کو لازمی سروس قرار دینے سے قبل تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کی ضرورت ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، وزارتِ قانون، وزارتِ داخلہ اور دیگر اداروں سے مشاورت ضروری ہوگی،انٹرنیٹ قومی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی خدمات کے لیے بنیادی سہولت بن چکا ہے

  • شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں عروج پر

    شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں عروج پر

    امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ کل تہران کے امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں ادا کی جائے گی، جہاں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ میں دنیا بھر سے تقریباً 100 ممالک کے مندوبین، متعدد سربراہانِ مملکت، مذہبی رہنما، سیاسی شخصیات اور علمی حلقوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ ایرانی ذرائع کے مطابق جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد شریک ہو سکتے ہیں۔ایران میں امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں غیر ملکی وفود کی جانب سے شہید رہبرِ انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب جاری ہے۔ عراق کی حشد الشعبی کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف ممالک کے سیاسی، مذہبی اور علمی رہنماؤں نے شہید رہنما کے جسدِ خاکی پر حاضری دی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق امام خمینی حسینیہ میں منعقدہ الوداعی تقریب کے دوران شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ہال میں لایا گیا، جہاں ہزاروں سوگواروں نے "لبیک یا خامنہ ای” اور دیگر انقلابی نعروں کے ساتھ اپنے قائد کو الوداع کہا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد شہید رہبرِ انقلاب کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم منتقل کیا جائے گا، جہاں عوام آخری دیدار کریں گے۔ اس کے بعد میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلا لے جایا جائے گا، جبکہ بعد ازاں جسدِ خاکی کو دوبارہ ایران لا کر مشہد مقدس میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ یا جلوس کے دوران کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اس کا نہایت سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "دشمن شہید رہبرِ انقلاب کے جنازے کو نشانہ بنانے سے قبل دو مرتبہ سوچ لے، کیونکہ ایسی کسی بھی کارروائی کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔”

    ایران بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں زائرین اور سوگوار مختلف شہروں سے تہران پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے۔

  • مودی کی سرپرستی میں رام مندر فنڈز چوری کا انکشاف،آر ایس ایس کو بڑا دھچکا

    مودی کی سرپرستی میں رام مندر فنڈز چوری کا انکشاف،آر ایس ایس کو بڑا دھچکا

    نئی دہلی: بھارت میں رام مندر کے فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات نے ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے، جبکہ مختلف میڈیا رپورٹس اور تجزیوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مندر کو ملنے والے عطیات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق رام مندر کو ماہانہ تقریباً 40 ملین سے 100 ملین بھارتی روپے تک عطیات موصول ہوتے ہیں، تاہم ان فنڈز کے استعمال میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ بلومبرگ سے منسوب رپورٹس کے مطابق عطیات کے انتظام اور اخراجات کے حوالے سے شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

    بھارتی سیاسی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ عوام کی جانب سے مذہبی عقیدت کے تحت دیے گئے عطیات کا ایک حصہ مبینہ طور پر اپنے اصل مقصد کے بجائے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، جس پر اپوزیشن اور ناقدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ادھر بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر سے منسوب اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق زیرِ بحث ٹرسٹ میں مودی حکومت کے نامزد افراد اور آر ایس ایس کے نمائندے بھی شامل ہیں،

    سیاسی مبصرین کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف مذہبی عطیات کے انتظام بلکہ حکومتی شفافیت اور احتساب کے حوالے سے بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔مودی عوام کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک کر اقتدار بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے

  • عامر خان 5 جولائی کو تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    عامر خان 5 جولائی کو تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ اداکار 5 جولائی کو اپنی قریبی دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "5 جولائی ہمارے لیے ایک خاص دن ہے، اسی روز شادی ہوگی۔ تقریب گھر پر سادگی سے رکھی گئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سب ہماری خوشیوں کے لیے دعا کریں تاکہ ہماری نئی زندگی کا سفر خوشگوار رہے۔”

    واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا اور ان کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی راہیں بعد ازاں جدا ہوگئیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جو 2021 میں باہمی رضامندی سے اختتام پذیر ہوئی۔ اب اداکار اپنی زندگی کا نیا سفر گوری اسپرٹ کے ساتھ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

  • ژوب ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق

    ژوب ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق

    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ ژوب کے علاقے داناسر میں پیش آیا، جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 14 زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال ژوب منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ امدادی ٹیموں نے دشوار گزار علاقے میں کئی گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مسافروں کو ملبے اور کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔حکام نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

  • ایرانی پاسداران انقلاب کےقائم مقام کمانڈر احمد وحیدی پہلی بار منظرِ عام پر

    ایرانی پاسداران انقلاب کےقائم مقام کمانڈر احمد وحیدی پہلی بار منظرِ عام پر

    تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔

    احمد وحیدی نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں سابق سپریم لیڈر کا تابوت جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب قائم تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام، عسکری شخصیات اور دیگر اہم رہنماؤں نے حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔احمد وحیدی کی عوامی تقریب میں شرکت کو حالیہ جنگ کے بعد ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایران میں سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں سرکاری سطح پر تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

  • انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر

    انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر

    انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ عالمی سطح پرآشکارہو گیا

    عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق مصنوعی ذہانت کوبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہےہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں، اے آئی کےذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے، صرف مئی 2023 سے مئی 2025 میں 1300ہزارویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا ،