Baaghi TV

Blog

  • فیفا ورلڈکپ: کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی

    فیفا ورلڈکپ: کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی

    فٹبال ورلڈکپ میں کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی۔

    آخری گروپ میچ میں کانگو نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس طرح میگا ایونٹ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا اب کانگو کا راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا دوسری جانب کولمبیا اور پُرتگال کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اگلے مرحلے میں کولمبیا کا میچ گھانا سے ہوگا، جب کہ پُرتگال کو کروشیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

    گروپ ‘کے’ میں کولمبیا اور پرتگال کے درمیان میامی میں کھیلا گیا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں، کولمبیا نے زیادہ تر وقت کھیل پر برتری برقرار رکھی اور متعدد مواقع بھی بنائے، مگر انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکی،آخری لمحات میں ڈیوسن سانچیز کا گول وی اے آر کے ذریعے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا، جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو بھی پورے میچ میں خاطر خواہ اثر نہ چھوڑ سکے۔

  • کراچی میں رینجرز کیمپ پر  بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید،4 زخمی ، 3 دہشتگردبھی ہلاک

    کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید،4 زخمی ، 3 دہشتگردبھی ہلاک

    کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم، اس کارروائی کے دوران 3 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 جون بروز ہفتہ بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشتگردوں نے یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب واقع رینجرز کیمپ پر حملے کی کوشش کی دہشتگرد ایک دھماکہ کرنے کے بعد کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہاں تعینات رینجرز کے بہادر جوانوں نے بنا وقت ضائع کیے انتہائی پھرتی سے جوابی کارروائی کی اور ان کا یہ ارادہ مٹی میں ملا دیا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق اس شدید مقابلے کے دوران تین حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا ہےابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا دہشتگرد افغان شہری ہے، جس سے اب سیکیورٹی ادارے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں اس مقابلے میں وطن عزیز کے3 رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور وہاں چھپے ہوئے مزید ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو پوری طرح محفوظ بنایا جا سکے عزمِ استحکام کے نام سے چلنے والے آپریشن کے تحت دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی، پاکستان اپنے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرے کا حساب لے گا اور اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس افسوسناک واقعے پر آرمی چیف نے شہید ہونے والے رینجرز جوانوں کے پسماندگان اور گھر والوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے آرمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے پختہ ارادے اور عزم کی علامت ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فورسز چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

  • ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے، خطے میں ہائی الرٹ

    ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے، خطے میں ہائی الرٹ

    ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی کارروائیوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ بحرین، کویت اور عراق میں حملے کے پیش نظر غیر معمولی سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد بھی دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں، امریکا نے مسلسل دوسرے دن ایرانی ساحلی شہروں سریک، بندر لنگہ اور جزیرہ قشم پر شدید بمباری کی ہے جس کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے۔

    امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے دس فوجی ٹھکانوں، میزائل اور ڈرونز کے گوداموں اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے امریکا نے اس کارروائی کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر جاری کی ہے،اس امریکی بمباری کے جواب میں ایران کی فوج ’پاسدارانِ انقلاب‘ نے بحرین اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی حملے کیے ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں اس کی بحری اور ایرو اسپیس فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا کارروائی ایران کے ساحلی علاقوں پر مبینہ امریکی حملوں کے ردعمل میں کی گئی، بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکا نے مزید فوجی کارروائی کی تو ایران اس سے کہیں زیادہ سخت اور وسیع جواب دے گا۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے خلیج فارس میں واقع جزیرہ سیرک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایرانی فضائی دفاع نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے ملک میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

    کویت کی مسلح افواج نے بھی بتایا کہ فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہے۔ حکام کے مطابق سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہیں جبکہ شہریوں کو سرکاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں بھی غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق خصوصی فورسز، بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کی بڑی تعداد تعینا ت کر دی گئی ہے اور گرین زون کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہےبعض رپورٹس میں اعلیٰ سرکاری شخصیات کی گرفتاریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم عراقی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا۔

  • واشنگٹن اپنی فوجی کارروائیاں مزید وسیع کر سکتا ہے،ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے،صدر ٹرمپ

    واشنگٹن اپنی فوجی کارروائیاں مزید وسیع کر سکتا ہے،ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے،صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو واشنگٹن اپنی فوجی کارروائیاں مزید وسیع کر سکتا ہے، ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب امریکا کے لیے مزید تحمل ممکن نہ رہے ایسا نہ ہو کہ ایران کا وجود ہی نہ رہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی اور خطے میں ایران کی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی امریکی فوج نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے،اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو امریکا اس فوجی مہم کو مکمل کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے جس کے نتائج ایران کے لیے انتہائی سنگین ہوں گے

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے کی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے، یہ ممکن ہے کہ وہ کبھی نہیں سیکھیں گے،امریکا مستقبل میں مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے، ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب ہم مزید تحمل نہیں دکھا سکیں گے اور ہمیں وہ کام فوری طور پر مکمل کرنا پڑے گا جس کی ہم نے بہت کامیابی سے ابتدا کی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔

    اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر مبینہ حملوں اور ایران کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے جواب میں امریکی افواج نے ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔

  • پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا

    پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چینل کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

    پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام "سفرِ عشق” میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی ایسی تصویر کشی اور تصوراتی عکاسی نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے ایسی تصویر کشی قانون اور پیمرا کی کئی شقوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور ہونے کا خدشہ ہے، جس کی بنیاد پر جیو نیوز کا لائسنس معطل کیا جا رہا ہے۔

    پیمرا نے کہا کہ مذہبی جذبات مجروح ہونے کے نتیجے میں اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان کے پیشِ نظر یہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں،جیو نیوز پر یہ لازم تھا کہ مذہبی پروگرام نشر کرتے ہوئے، احتیاط سے کام لیا جائے اور ان کی اندرونی کمیٹی ایسے معاملات کو خود دیکھے جس میں وہ ناکام رہے،لہٰذا جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے،یہ تمام احکامات پیمرا قوانین کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں-

    پیمرا نے اعلامیے میں کہا کہ جیو نیوز کی نشریات سیٹلائٹ اور تمام نشریاتی نیٹ ورکس پر معطل رہیں گی، تمام ڈسٹریبیوٹرز اور آپریٹرس کو ہدایت کی جاری ہے، کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،اس معاملے پر پیمرا کی شکایات کونسل بھی مزید کارروائی کے لیے سماعت کرے گی اور مزید ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات مرتب کرے گی،جیو نیوز کو یہ احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے کے اندر بھی انکوائری کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزی نہ ہو۔

  • صدر ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ  کا ڈیزائن جاری

    صدر ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ کا ڈیزائن جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک انتہائی منفرد اور محدود تعداد میں جاری کیے جانے والے خصوصی امریکی پاسپورٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس میں ان کی اپنی تصویر نمایاں طور پر شامل کی گئی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اس نئے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے، خوش آمدید، مگر اچھا رویہ اختیار کریں ۔

    جاری کردہ ڈیزائن کے مطابق پاسپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنجیدہ انداز میں اپنی میز کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا ہے اور اس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں،اس تصویر کے پس منظر میں امریکا کے تاریخی ’اعلانِ آزادی‘ کا متن شامل کیا گیا ہے پاسپورٹ کے دوسرے صفحے پر 1776 میں اعلانِ آزادی پر دستخط کی تاریخی منظرکشی کی گئی ہے، جہاں واضح طور پر ’یونائٹڈ اسٹیٹ آف امریکا‘ درج ہے،اگر یہ خصوصی پاسپورٹ منصوبے کے مطابق جولائی میں جاری کر دیا جاتا ہے، تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ڈھائی سو سالہ تاریخ میں وہ پہلے حاضر سروس صدر بن جائیں گے جن کی تصویر امریکی شہریوں کی باقاعدہ سفری دستاویزات (پاسپورٹ) کا حصہ بنے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاسپورٹ پر موجود یہ تصویر وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر ڈینیئل ٹوروک کی لی گئی ایک سرکاری تصویر پر مبنی ہے وائٹ ہاؤس نے بھی اس ڈیزائن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر ‘پیٹریاٹ پاسپورٹ’ کا نام دیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق، ٹرمپ تھیم پر مبنی یہ خصوصی یادگاری پاسپورٹ 6 جولائی سے دستیاب ہوں گے تاہم یہ پاسپورٹ ہر شہری کو نہیں ملیں گے بلکہ یہ صرف واشنگٹن میں بالمشافہ اپائنٹمنٹ کے ذریعے، انتہائی محدود تعداد میں فراہم کیے جائیں گے۔

    صدر ٹرمپ حالیہ عرصے میں مختلف امریکی سرکاری اداروں اور اشیا پر اپنی ذاتی شناخت نمایاں کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں واشنگٹن میں متعدد سرکاری عمارتوں پر پہلے ہی ان کے بینرز آویزاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایک ڈالر کے نوٹ پر صدر ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔

  • بلوچستان میں زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

    بلوچستان میں زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

    بلوچستان میں آنے والے زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں جبکہ وزیراعظم نے کنگری میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 اور 27 جون 2026 کو تحصیل کنگری میں آنے والے 2 زلزلوں کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے 26 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے موضع چاپ میں قریباً 80 سے 90 مکانات جزوی طور پر متاثر ہو ئے، جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے بعد ازاں 27 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے تحصیل کنگری میں تقریباً 25 سے 35 مکانات متاثر ہوئے، جبکہ 10 سے 13 افراد معمولی زخمی ہوئے ابتدائی مشترکہ جائزے کے مطابق دونوں زلزلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر قریباً 110 سے 125 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 18 سے 19 افراد معمولی ز خمی ہوئے ہیں،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے زخمیوں اور متاثرہ آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، بستر، باورچی خانے کا سامان، سولر لائٹس، گیس سلنڈر، فرشی چٹائیاں، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری غیر غذائی امدادی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

    ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غرزئی کے مطابق پی ای او سی، پی ڈی ایم اے بلوچستان صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ نقصانات کے مکمل تخمینے کے لیے تفصیلی سروے بھی جاری ہے تاکہ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

    دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے کنگری میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے زلزلے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

  • آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

    آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

    آزادکشمیر کے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے 29 جون سےکاروبار اور ٹرانسپورٹ کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

    وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران گوہر کشمیری، صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ راجا ابرار مصطفیٰ، صدر ٹرانسپورٹ آپریٹرز یونین مظفرآباد ڈویژن خواجہ اعظم رسول اور انجمن تاجران و ٹرانسپورٹرز یونین مظفرآباد ڈویژن کے دیگر صدور و عہدیداران نے مظفرآباد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودہ سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نےکہا کہ جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے، اب نہیں ہیں، ہم پاک فوج، پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے، انہوں نے جو ساتھ دیا ہم نہیں بھول سکتے راولاکوٹ میں بیٹھے یہ کون لوگ ہیں؟ ہم ان کے ساتھ نہیں، 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے، یہ ہمارا کبھی مسئلہ نہیں رہا، اب بھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے توکوئی بات نہیں اب بھی وقت ہیں وہ واپس آجائیں۔

    تاجر رہنما گوہر کشمیری کا کہنا تھا کہ 29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں، بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے چلائی گئی تحریک میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں عام آدمی کے لیے سستا آٹا اور سستی بجلی کا مطالبہ منظور کرایا گیا، ان بنیادی مسائل کے حل کے بعد مزید کسی مطالبے کی ضرورت نہیں تھی، تاہم بعد ازاں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تاجروں سے کسی قسم کی مشاورت کیے بغیر اپنی جانب سے نئے مطالبات شامل کر دیے۔

    انہوں نے کہاکہ ہم اس ریاست کے باشندے ہیں اور اس کے ساتھ ہماری ذمہ داریاں وابستہ ہیں۔ ریاست کے اندر اچھے اور برے میں تمیز کرنا ہم سب کا فرض ہے حال ہی میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جسے سراہا جانا چاہیے۔

    گوہر کشمیری نے کہاکہ تحریک کا مقصد صرف عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا تھا، جس کے لیے حکومت اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی عوام کو نئی انفراسٹرکچر اسکیموں، ٹیکسوں میں کمی، تعلیم اور صحت کے خصوصی پیکجز سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ریلیف ملا۔

    فراہم کی، جو اس پورے خطے کے لیے ایک ریکارڈ ہے، جبکہ دیگر معاملات کے حل کے لیے الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

    انہوں نے واضح کیاکہ یہ تحریک کسی سیاسی مفاد، انتخابی عمل، قانون ساز اسمبلی کی نشستوں یا علاقائیت سے متعلق نہیں تھی بلکہ خالصتاً عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہماری اپنی ہے، حکومت بھی ہمارے اپنے لوگوں کی ہے اور عوام بھی ہمارے ہی ہیں، اس لیے تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات، احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

    گوہر کشمیری نے کہاکہ تحریک ابتدا سے پرامن رہی، تاہم اچانک اس کا رخ کسی اور جانب موڑ دیا گیا، جس پر تاجروں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سامنے بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، چارٹر آف ڈیمانڈ میں مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ تاجروں سے کسی مشاورت یا اتفاق رائے کے بغیر شامل کیا گیا۔ بعد ازاں حکومت نے قانون ساز اسمبلی کے فلور پر اس معاملے پر غور کیا اور اسے آئینی معاملہ قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس کا حل اسمبلی کے اندر ہی نکالا جائے گا۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کہیں مکمل طور پر اور کہیں جزوی طور پر بحال ہیں مظفرآباد شہر میں میڈیکل اسٹور، سبزی فروٹ کی دکانیں اوربیکری کھلی ہیں جبکہ میرپور، بھمبر اور نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں کاروباری مراکز جزوی طورپرکھلے ہیں۔

  • سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا،شرجیل انعام میمن

    سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا،شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    سندھ اسمبلی اجلاس خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے آسان تھا کہ بی آر ٹی بناتے ہی نہیں، بسیں خریدنا آسان اور انفرااسٹرکچر بنانا مشکل کام ہوتا ہے بی آر ٹی کانٹریکٹر کو ایڈوانس پیمنٹ کرنے پر بی آر ٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف ایکشن لیا پیپلز بس سروس کے تحت روز 1 لاکھ 25 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، آئندہ 2، 3 ماہ میں مزید 500 ای وی بسیں لے کر آرہے ہیں ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں، صوبے میں پنک اسکوٹی کا انقلاب آچکا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لیے اے آئی سے مدد لے رہے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا، پنجاب کی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی زبان پھسلنے پر ادا جملے کا ٹوئٹ کرنے پر صحافی گرفتار ہوا، سندھ حکومت نے کسی صحافی پر پیکا ایکٹ نہیں لگایا، تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن غیر مصدقہ خبروں اور من گھڑت پروپیگنڈ ے سے گریز کیا جائے ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور تمام صوبوں نے اپنی ترقی سے بڑھ کر وفاق کی مضبوطی اور قومی استحکام کو ترجیح دی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے حکومت سندھ فلم، ڈرامہ اور دستاویزی فلموں کے ذریعے سندھ کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لا رہی ہے جبکہ ’آئی ورک فار سندھ‘ پلیٹ فارم پر 48 لاکھ سے زائد افراد وزٹ اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یلو لائن، ریڈ لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، گرین لائن کی یومیہ رائیڈرشپ 53 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار جبکہ اورنج لائن کی 1800 سے بڑھ کر 8500 تک پہنچ چکی ہے سندھ ریونیو بورڈ نے محدود افرادی قوت کے باوجود محصولات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ صوبے میں 3 ہزار 114 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل کی گئی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 97 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی گئیں اور اس عمل پر کسی قسم کی سفارش یا سیاسی مداخلت کی شکایت سامنے نہیں آئی تھر کول منصوبے سے اس وقت 3960 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو رہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی ملکیت خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے۔

  • ہاکی پرو لیگ:پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی

    ہاکی پرو لیگ:پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی

    ایف آئی ایچ (FIH) ہاکی پرو لیگ کے آخری میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 0-7 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے اس یکطرفہ میچ میں انگلش کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستانی ٹیم دفاع کرنے میں مکمل ناکام رہی-

    لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا،اس شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا ایونٹ میں سفر مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوا-

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جب کہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے، یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔