Baaghi TV

Blog

  • خلیل الرحمان قمر کی” لِیو اِن ریلیشن شپ” کلچر پر شدید تنقید

    خلیل الرحمان قمر کی” لِیو اِن ریلیشن شپ” کلچر پر شدید تنقید

    پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ سے متعلق جاری تنازع پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے معاشرتی اقدار اور نوجوان نسل کے رویّوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے “لِیو اِن ریلیشن شپ” کلچر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی طرزِ زندگی معمول بن گیا تو پھر پاکستان کے نام سے “اسلامی جمہوریہ” کا لفظ ہٹا دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ اسلامی اور خاندانی روایات پر قائم ہے، اس لیے نوجوان نسل کو غلط راستہ دکھانے کے بجائے شادی جیسے مضبوط اور باوقار رشتے کو فروغ دینا ضروری ہے، اس قسم کے تعلقات صرف جذباتی نوعیت کے نہیں ہوتے بلکہ اکثر ان میں مالی مفادات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اگر واقعی دونوں افراد کے درمیان کوئی تعلق موجود تھا تو اسے عزت، وقار اور سمجھداری کے ساتھ ختم کیا جانا چاہیے تھا، جبکہ اگر معاملہ مالی لین دین کا تھا تو اسے نجی سطح پر حل کرنا زیادہ مناسب تھا۔

    ڈرامہ نگار نے ثاقب چدھڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع میں دونوں فریق برابر کے ذمے دار دکھائی دیتے ہیں اور ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر لانا غیر سنجیدہ اور بچگانہ رویہ ہے۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے اس موقع پر شوبز شخصیات کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فنکار معاشرے کے لیے رول ماڈل سمجھے جاتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویّوں اور نجی معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ سے متعلق مبینہ آڈیو اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ شوبز انڈسٹری سمیت عوامی حلقوں میں بھی شدید بحث کا موضوع بن گیا تھا، جبکہ مختلف صارفین اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں،مومنہ اقبال نے ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے اورثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے

  • مسلح افواج  عالمی استحکام  کیلیے اقوامِ متحدہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی،آئی ایس پی آر

    مسلح افواج عالمی استحکام کیلیے اقوامِ متحدہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی،آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے بلیو ہیلمٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ پاکستان کی وابستگی 6 دہائیوں پر محیط ہے، جو عالمی امن، استحکام اور انسانی ہمدردی کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہے،1960ء سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے اقوامِ متحدہ کے مختلف مشنز میں خدمات سرانجام دیں، جبکہ 183 بہادر پاکستانی جوان قیامِ امن کی کوششوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں،پاکستانی بلیو ہیلمٹس اس وقت بھی جمہوریہ کانگو، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی خطے میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ عسکری کارروائیوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کی ذمے داریاں بھی ادا کر رہے ہیں،موجودہ دور کے جنگی خطے تیزی سے غیر مستحکم، پیچیدہ اور غیر روایتی نوعیت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ آج کے امن دستوں کو ہائبرڈ خطرات کا سامنا بھی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 2026ء کے لیے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کا موضوع امن میں سرمایہ کاری رکھا گیا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تنازعات کے بعد پائیدار امن کے قیام کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں،موجودہ دور میں امن میں سرمایہ کاری کا مطلب ٹیکنالوجی، تربیت اور ادارہ جاتی ڈھانچوں میں جدت لانا بھی ہے تاکہ امن مشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے،آئی ایس پی آر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مقاصد اور اصولوں سے مکمل وابستگی رکھتی ہیں اور عالمی استحکام، سلامتی اور انسانی خدمت کے لیے اقوامِ متحدہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی، پائیدار امن کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے مسلسل، اجتماعی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور تعاون ناگزیر ہے، اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے عالمی استحکام، سلامتی، انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

  • لاہور ہائیکورٹ،درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار

    لاہور ہائیکورٹ،درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرناغیرقانونی قرار دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی اور 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،ہائیکورٹ نے شہری کونائجیریا جانے سے روکنےکا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق بورڈنگ کارڈجاری ہونےکےبعد اچانک آف لوڈکیاگیا اور صرف اس خدشے پر سفرسے روکاگیا کہ شایددبئی سےواپس نہ آئے، درخواست گزارکسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سےدرخواست گزارکو مالی نقصان، ذہنی اذیت اوربدنامی کاسامنا کرنا پڑا ہے،بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اےکو اختیارات حاصل ہیں مگروہ لامحدود نہیں ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اےکیلئے مسافروں کوآف لوڈکرنےسےمتعلق گائیڈ لائزجاری بھی جاری کیں، عدالتی فیصلے کے مطابق مسافر کوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اوربامعنی وجوہات تحریرکرنا ہوں گی جبکہ مسافرسے پوچھے گئے سوالات اور دیےگئےجوابات بھی ریکارڈکیےجائیں گے۔

  • عیدالاضحیٰ،سیاچن کے برف پوش محاذ سے جوانوں کا خصوصی پیغام

    عیدالاضحیٰ،سیاچن کے برف پوش محاذ سے جوانوں کا خصوصی پیغام

    عید الاضحیٰ کے موقع پر سیاچن کے برف پوش محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام سامنے آیا ہے

    عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشیئر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوان ہر دم تیار اور مستعد ہیں،سیاچن کے دشوار گزار پہاڑوں پر موجود پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی،پاک فوج کے جوانوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ؛جب پوری قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو ہم سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر وطن کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں،سخت سردی، ٹھنڈی ہواؤں اور برف پوش بلند پہاڑوں کے درمیان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، عیدِ قربان ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے ، ہمیں سبز ہلالی پرچم کی حرمت جان سے بڑھ کر ہے ،دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر ملک کے امن، سلامتی اور پاک فوج کیلئے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں

  • طالبان رجیم میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    طالبان رجیم میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    طالبان رجیم میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے؛ ملا ہیبت اللہ نےعید خطبے میں غیر مشروط اطاعت کا مطالبہ کر دیا

    طالبان رجیم کی صفوں میں دراڑیں گہری ہونے لگیں؛ ملا ہیبت اللہ نے اقتدار بچانے کیلئے پھر مذہب کی آڑ لے لی،قندھار میں عید خطبے کے دوران طالبان امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان عوام پر غیر مشروط اور اندھی اطاعت مسلط کرنے کا شرعی حکم جاری کر دیا،سخت سکیورٹی حصار کے دوران دیے گئے خطبے میں ملا ہیبت اللہ نے کہا کہ؛جو شخص امیر کی بیعت اور اطاعت کے بغیر مرے، وہ "جاہلیت کی موت” مرتا ہے،اسلام سے قبل بتوں کو پوجنے والوں کی موت جہالت کی موت تھی اور ایسی موت بدترین موت ہے، میری ہدایات اور احکامات سے انحراف کو مذہبی نافرمانی تصور کیا جائے گا، اگر عوام نے افغان رجیم کی اطاعت نہ کی، تو ملک میں شدید بدامنی اور انتشار سر اٹھائے گا،

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 اپریل کو جاری بیان میں بھی انہوں نے وزارتِ خزانہ کے حکام سے کہا کہ؛”میری اطاعت اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کے مانند ہے”

    افغان میڈیا کے مطابق ہیبت اللہ کا اطاعت پر اصرار اندرونی بغاوت کا ثبوت ہے،سراج الدین حقانی سمیت سینیئر وزراء پہلے ہی انکی پالیسیاں مسترد کر چکے ہیں، عالمی ماہرین کے مطابق؛ہیبت اللہ اخوند زادہ کی طرف سے بار بار غیر مشروط اطاعت کا مطالبہ ظاہر کرتا ہے کہ قندھار اور کابل کے درمیان دراڑیں گہری ہو چکی ہیں،ملا ہیبت اللہ کی اس شدید بوکھلاہٹ کی اصل وجہ طالبان رجیم کے اندرونی دھڑوں میں بڑھتی ہوئی شدید ترین بغاوت اور سنگین اختلافات ہیں،

  • شوپیاں سانحہ کو 17 برس بیت گئے، آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر

    شوپیاں سانحہ کو 17 برس بیت گئے، آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر

    شوپیاں سانحہ کو 17 برس بیت گئے، آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں

    29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا،آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے،بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے،کشمیری میڈیا سروس کے مطابق "کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے”1989 سے اب تک 11 ہزار سے زائد کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہوئیں،شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت کی خاموشی ناقابل معافی جرم ہے،شوپیاں جیسے سانحات بھارتی افواج کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کا تقاضا کرتے ہیں

    کشمیری رہنمانے اس سانحے پر بھارتی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا،انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شوپیاں سانحہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، آسیہ و نیلوفر کا انصاف ہماری انسانیت کی آزمائش ہے، جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

  • اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن،پاکستان عالمی امن کے لئے کوشاں

    اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن،پاکستان عالمی امن کے لئے کوشاں

    عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر افسران، جوانوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے،یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، 1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباَ تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا ،اس دن کا مقصد عالمی امن کے لیے ان دستوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان واحد ملک جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سےنمٹنے کے لئے امن کےقیام کے حوالے سے جاری آپریشنز میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پرخصوصی توجہ دی ہے

    پاکستانی امن فوجی دستے اقوامِ متحدہ کے مشنوں کو مہارت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 183 افسران و جوانوں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ،عالی سطح پر امن کی بحالی کے لیے پاکستانی پیس کیپرز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی بھر پور انداز سے جاری رہے گا

  • ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا،برطانوی اخبار کا دعویٰ

    ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا،برطانوی اخبار کا دعویٰ

    برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید رہنما اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    اخبار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ جمعرات کے روز تہران میں انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ادا کی گئی، جس میں ان کے اہلِ خانہ اور چند اعلیٰ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔دی ٹیلی گراف کے مطابق نمازِ جنازہ کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا اور سکیورٹی خدشات کے باعث محدود افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی۔ تاہم اس خبر کی تاحال کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    ایران کی حکومت یا سرکاری میڈیا کی جانب سے بھی اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہلِ خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، جبکہ کئی اہم فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے تھے۔ شہداء میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔

  • ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں،امریکی نائب صدر

    ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں،امریکی نائب صدر

    امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ،دونوں ملک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

    واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ گفگتو میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران امریکاکے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے،ہم چند نکات پر بات چیت کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں، مزید پیش رفت کے بعد صدر معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے، دونوں ملک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ صدرٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر کب دستخط کریں گے۔

    اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا،امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی،ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔

  • ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے،صدر زرداری

    ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے،صدر زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

    مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے۔ہم نے ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے۔ہم سب ملکر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ہم سب ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔بھٹو کا خاندان کےشہداء نے ملک کیلئے جانیں قربان کیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا،بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھا یا۔جب بھارت کے جہاز گرائے تو انکی عقل ٹھکانے لگی۔ہم نے انکے وہ 8 جہاز گرائے جو معصوم پاکستانیوں پر بم گراکر گئے تھے۔بھارت کے40جہاز نشانے پر تھے جنہیں گرا سکتے تھے۔ہم نےلوگوں کو معاشی خودمختاری دینی ہے۔جدید دور میں زراعت کو فروغ دیں گے۔