Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ،درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرناغیرقانونی قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی اور 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،ہائیکورٹ نے شہری کونائجیریا جانے سے روکنےکا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق بورڈنگ کارڈجاری ہونےکےبعد اچانک آف لوڈکیاگیا اور صرف اس خدشے پر سفرسے روکاگیا کہ شایددبئی سےواپس نہ آئے، درخواست گزارکسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سےدرخواست گزارکو مالی نقصان، ذہنی اذیت اوربدنامی کاسامنا کرنا پڑا ہے،بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اےکو اختیارات حاصل ہیں مگروہ لامحدود نہیں ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اےکیلئے مسافروں کوآف لوڈکرنےسےمتعلق گائیڈ لائزجاری بھی جاری کیں، عدالتی فیصلے کے مطابق مسافر کوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اوربامعنی وجوہات تحریرکرنا ہوں گی جبکہ مسافرسے پوچھے گئے سوالات اور دیےگئےجوابات بھی ریکارڈکیےجائیں گے۔

More posts