Baaghi TV

Blog

  • 
وینزویلا میں ملبے تلے دبے 21 سالہ نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا

    
وینزویلا میں ملبے تلے دبے 21 سالہ نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا

    ‎وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملبے تلے دبے 21 سالہ نوجوان کو کئی روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔
    ‎ایل سلواڈور کے صدر نایب بوکیلے نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے 21 سالہ آرون لیوی کانٹیلو وارگاس کو کامیاب کارروائی کے بعد ملبے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ ان کے مطابق نوجوان زندہ ہے اور اسے فوری طور پر خصوصی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    ‎صدر نایب بوکیلے نے اس کامیاب ریسکیو آپریشن کو "معجزہ” قرار دیتے ہوئے امدادی کارکنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کو سراہا۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اس ریسکیو آپریشن میں ایل سلواڈور، میکسیکو اور وینزویلا کی امدادی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد نوجوان کو ملبے سے محفوظ نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
    ‎یہ ریسکیو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے دبے ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • 
ایران اور امریکا کے دوحا مذاکرات غیر یقینی کا شکار، ایران نے کل مذاکرات کی تردید کر دی

    
ایران اور امریکا کے دوحا مذاکرات غیر یقینی کا شکار، ایران نے کل مذاکرات کی تردید کر دی

    ‎ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ تکنیکی مذاکرات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ کل قطر کے دارالحکومت دوحا میں تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
    ‎کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور اسی وقت منعقد ہوگا جب دونوں فریق حالات کو سازگار سمجھیں گے اور تاریخ و مقام پر باہمی اتفاق رائے ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کسی مخصوص تاریخ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے قطر کے ساتھ معمول کے مطابق مشاورت جاری ہے، تاہم دوحا میں کل مذاکرات ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
    ‎اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس اور بعض عرب میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران اور امریکا کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات پیر کے روز دوحا میں ہونے والے ہیں۔ تاہم ایرانی حکام کے تازہ بیان کے بعد ان رپورٹس پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران و امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ نے سفارتی عمل کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث مذاکرات کی ٹائم لائن غیر واضح ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے مستقبل میں مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی رابطے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • 
تلنگانہ میں حاملہ خاتون کی خودکشی، شوہر اور ساس گرفتار

    
تلنگانہ میں حاملہ خاتون کی خودکشی، شوہر اور ساس گرفتار

    ‎بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 23 سالہ حاملہ خاتون کی مبینہ خودکشی کے واقعے نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ سشمیتا نے مبینہ طور پر شوہر اور ساس کی جانب سے مسلسل ذہنی اور جسمانی ہراسانی کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
    ‎رپورٹس کے مطابق متوفیہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ سشمیتا کے شوہر کو پیدا ہونے والے بچے کی نسبت پر شبہ تھا اور اس نے اہلِ خانہ کے سامنے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ والدہ نے الزام عائد کیا کہ اس رویے نے ان کی بیٹی کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔
    ‎متوفیہ کی والدہ نے ساس پر بھی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی اور مسلسل ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کے مطابق خاندان کے بزرگوں کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی بھی ہوئی تھی، تاہم اس کے باوجود سسرال کی جانب سے مبینہ ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا۔
    ‎اہلِ خانہ کے مطابق صلح کے صرف دو روز بعد سشمیتا اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
    ‎بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد سشمیتا کے شوہر اور ساس کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ شوہر اور دیگر سسرالی رشتے داروں کے خلاف ظلم، ذہنی و جسمانی ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ الزامات کی حقیقت کا حتمی تعین عدالتی کارروائی اور مکمل تفتیش کے بعد ہوگا۔

  • بھارتی شہر پونے میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے  مجرم کو سزائے موت کا حکم

    بھارتی شہر پونے میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ایک عدالت نے ایک انتہائی دلخراش واقعے کا فیصلہ سناتے ہوئے 65 سالہ مجرم بھیم راؤ کامبل کو ایک 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں اسے بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق، پونے کے ضلع و سیشن جج ایس آر سلونکھے نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ جرم ’نایاب ترین (Rarest of Rare)‘ زمرے میں آتا ہے، جس نے نہ صرف عدالت بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس لیے مجرم کسی رعایت کا حقدار نہیں۔
    کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مجرم کو سخت ترین سزا دلوانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے 12 اہم اور تاریخی فیصلوں کا حوالہ پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ کمسن بچی پر ڈھایا جانے والا یہ ظلم معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے، جس پر عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مجرم کو پھانسی کی سزا کا حقدار ٹھہرایا۔

  • 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

    
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

    ‎اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
    ‎کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
    ‎سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں ان پر ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
    ‎عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا، جبکہ ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
    ‎تاحال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا ان کے وکلا کی جانب سے عدالتی فیصلے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی، جہاں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

  • 
غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 10 جولائی آخری مہلت مقرر

    
غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 10 جولائی آخری مہلت مقرر

    ‎پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 10 جولائی کو آخری مہلت مقرر کر دی ہے۔
    ‎وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان شہریوں کے خلاف مقررہ تاریخ سے قبل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی تک ایسے تمام افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    ‎اس سلسلے میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس (آئی جیز) اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ متعلقہ حکام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کارروائیاں مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکیں۔
    ‎وزارت داخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں، کارروائیوں اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزارت کو ارسال کی جائے تاکہ کریک ڈاؤن کی نگرانی کی جا سکے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
    ‎حکومتی مؤقف کے مطابق یہ اقدامات ملک میں امیگریشن قوانین پر عمل درآمد، سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر قانونی قیام کے خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق اور مہاجرین کے امور پر کام کرنے والے بعض ادارے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام کارروائیاں ملکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی اصولوں کے مطابق انجام دی جائیں۔

  • قطر منجمد فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر ایران کو جلد واپس دے گا،صدر مسعود پزشکیان

    قطر منجمد فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر ایران کو جلد واپس دے گا،صدر مسعود پزشکیان

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےتصدیق کہ ان کے ملک کو قطر میں منجمد کیے گئے بارہ ارب ڈالرز کے فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر کی رقم بہت جلد واپس مل جائے گی۔

    ایران کے شہر قم کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے اسے اپنے ملک کے عوام کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا انہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے وا لے حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ معاہدہ ایک اہم کامیابی اور ایرانی عوام کی ایک بڑی فتح تھی اس نئے معاہدے کے تحت ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں پر لگی ہوئی سخت عالمی پابندیاں بھی اب ختم کر دی گئی ہیں، جس سے ملک کی معیشت کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

    ایرانی صدر نے قطر میں موجود اپنے ملک کے پیسوں کی واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق، قطر میں منجمد ہمارے بارہ ارب ڈالر کے فنڈز میں سے چھے ارب ڈالر جاری کر دیے جائیں گے اور ملک کو واپس مل جائیں گے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہماری کوششیں باقی ماندہ منجمد ایرانی فنڈز کو واپس حاصل کرنے کے لیے بھی مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام کا پورا پیسہ ملک میں واپس لایا جا سکے۔

    اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی اطمینان دلانے کی کوشش کی اور ملک کی پرانی پالیسی کا اعادہ کیا انہوں نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری جوہری سرگرمیاں ملک کی ضروریات کے مطابق ہوں گی اور ہماری اعلان کردہ پالیسیوں کے دائرے کے اندر ہی رہیں گی، مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے، اور ہم اس موقف پر اب بھی قائم ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے-

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی،نیپرا میں درخواست منظور ہونے کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کے مطابق مئی کے دوران ملک میں 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے مقابلے میں مئی کے لیے ابتدائی فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا، جس کے باعث 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی، مئی میں بجلی کی پیداوار کا 33.27 فیصد حصہ ہائیڈل ذرائع سے حاصل کیا گیا، جبکہ 13.54 فیصد درآمدی کوئلے، 11.66 فیصد مقامی کوئلے، 8.31 فیصد مقامی گیس اور 0.16 فیصد فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا اس درخواست پر منگل کو سماعت کرے گا، جہاں سی پی پی اے کے پیش کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا-

  • میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو وہی سکھاتا ہوں جو مجھے میری ماں نے سکھایا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ میں زیادہ مذہبی نہیں ہوں لیکن میری ماں نے جو مجھے سکھایا میں نے اپنے بچوں کو بھی وہی سکھایا ہے کہ خدا ایک ہے، میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھامیں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صا حب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا،میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان نے دو شادیاں کیں، سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اداکار سیف علی خان کی عمر 53 برس جب کہ کرینہ 44 برس کی ہیں، جوڑے کے ہاں دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں اس سے قبل سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، امریتا سیف سے 13 سال بڑی تھیں، ان کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ’تیسری شخصیت‘ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔‘

    بالی ووڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے پریمیئر کے دوران بیان نے ہلچل مچا دی،شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے اخباری بیان ’مجھے گوندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں‘، پر سوال کیا، تو سنیتا نے جواب دیا، ’محبت میں انسان کو ہر چیز برداشت کرنی پڑتی ہے،چی چی (گووندا) نے زندگی میں اتنے معاشقے کیے، چلو ہیرو ہیروئنوں میں تو یہ سب ہوتا ہی ہے لیکن اتنے سال جو میں نے چی چی کا ساتھ نبھایا ہے، اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میرا بیٹا ان جیسا ہونا چاہیے۔

    گولی لگنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو بھیا، گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی (دوسری عورت) آ جاتی ہے میں جھوٹ نہیں بول رہی، میں سچ کہہ رہی ہوں جب یہ ہوا تو میں ممبئی میں نہیں تھی، ورنہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ گولی میں نے ماری ہے، ویسے میرا نشانہ کبھی چوکتا نہیں۔

    قبل ازیں سنیتا آہوجا نے اپنی 40 سالہ شادی کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور والد تو ہیں مگر بطور شوہر وہ میری توقعات پر پورا نہیں اتر سکےمیں زندگی میں گھومنا پھرنا، تقریبات اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی تھی مگر گووندا ہمیشہ خاندان کی ذمے داریوں میں مصروف رہےاور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکی۔

    اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود گووندا نے بھی زندگی کو بھرپور انداز میں نہیں جیا،میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں، اب 40 سال گزر چکے ہیں، اس رشتے کو چھوڑنے کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے گووندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی خبروں میں ہےیہ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو گیا تھا جب سنیتا نے گووندا پر دھوکا دینے اور کسی اور کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کا الزام لگایا تھا اس پر ردِعمل دیتے ہوئے گووندا نے ان الزامات کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جسے انہوں نے دو سال تک خفیہ رکھا تھا ان کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں،جو جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔