Baaghi TV

Blog

  • پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    سعودی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان کی انٹیلیجنس ہمیں بروقت اطلاع نہ دیتی تو ہم کو یہ معلوم نہ ہوتا کے آئل ریفائنری پر حملہ ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا تھا یہ بات ہمیں حملے کے دو گھنٹے کے اندر مل گئی تھی۔

    مارچ 2026 کے اوائل کی رپورٹوں کی بنیاد پر، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایران اور اسرائیل کے علاقائی تنازعے کے حوالے سے شدید سفارتی مصروفیات رہی ہیں۔،رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان نے کشیدگی کو کم کرنے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی۔

    سعودی تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے درمیان، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ حملے ایران کی طرف سے نہیں کیے گئے، ان تجاویز کے ساتھ کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے بعض حملوں کے پیچھے ہو سکتا ہے۔

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    پاکستان نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد ایک مضبوط سفارتی موقف اختیار کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور تعاون پر زور دیا۔ اسلام آباد نے تہران کو سعودی عرب کے ساتھ اس کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کی یاد دہانی کرائی اور سعودی سرزمین پر مزید حملوں کو روکنے کے لیے کام کیا، اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کو موجودہ سرحدوں سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

    اگرچہ تہران کے اپنے حکام نے ریفائنری کے کچھ واقعات کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے، پاکستان نے دونوں فریقوں کو بات چیت کے ذریعے مشغول کیا اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی خلیجی خطے میں توانائی کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے حکومت نے جاری کشیدگی کے درمیان ریاض کے ساتھ تیل کی فراہمی کے متبادل راستوں پر بھی بات کی۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

  • ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں امریکا جنگ میں ہلاک ظاہر کر رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے خطے میں امریکی اڈوں پر حملے جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    علی لاریجانی نے ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے تاہم امریکی حکام ان فوجیوں کے جنگ میں مارے جانے کا دعویٰ کررہے ہیں، امریکا کی جانب سے حقائق کو چھپانے کی کوششیں بے سود ہیں اور وہ زیادہ دیر تک سچائی کو دنیا سے پوشیدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

    ایرانی سیکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے روکیں بصورت دیگر ایران خود اس کا راستہ روکنے پر مجبور ہوگا، ایران اپنے رہنماؤں اور عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس ظلم کی قیمت ضرور چکانا ہوگی۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا نے سوچا تھا کہ وہ ایران میں بھی وینزویلا جیسا منظرنامہ دہرا سکتا ہے امریکا کو لگا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کر کے کنٹرول حاصل کر لے گا اور معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اس کے اندازے غلط ثابت ہوئے اور اب وہ خود اس صورت حال میں بری طرح پھنس چکا ہے۔

    علی لاریجانی نے کرد گروہوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے واضح طور پر انہیں پیغام دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں اس کا جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

    اسرائیل کا تہران میں آئل انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کرد فورسز کو اس جنگ میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ اس سے تنازع مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں ایران کے خلاف جنگ میں کردوں کی شمولیت کی صورت میں حمایت کا اظہار کیا تھا۔

  • رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

    رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

    معروف فیملی وی لاگراور یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ، شادی کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کیوان سلطان رکھا گیا،تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق تھا، اس حوالے سے سوشل میڈیا انفلوئنسر فاطمہ خان کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ مزید زیرِ بحث آ گیا، رجب بٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں بھی اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے واقعی ایمان فاطمہ کو دھوکہ دیا تھا، وہ شادی سے پہلے ایک ریلیشن شپ میں تھے جو شادی کے بعد آہستہ آہستہ ختم ہوگیا۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    یو ٹیوبر کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس غلطی پراپنی اہلیہ سےمعافی بھی مانگی تھی اور ایمان نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا اس معاملے کے بعد بھی کئی باتیں سامنے آئیں جنہوں نے دونوں کے تعلقات کو مزید خراب کر دیا،اس تمام صورتحال کے بعد رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اب اس شادی کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے،وہ اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے۔

    رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور اسے ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ساری دولت ان کے بیٹے کے نام ہوگی، کچھ معاملات خاص طور پر ان کے والدین کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات نے صورتحال کو اس نہج تک پہنچا دیا کہ اب اس رشتے کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا وہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے اس موقع پر انہوں نے ایمان بٹ کی فیملی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اسرائیل کا تہران میں آئل انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    رجب بٹ کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے کئی صارفین ایمان فاطمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد رجب بٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    ایران کے صدر نے کہا ہے کہ“ہم ہمسایہ ممالک پر حملہ نہیں کریں گے۔” مگر صرف 5 گھنٹے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسے “غلطی” قرار دیا اور حملے جاری رکھے۔

    ایک ایرانی ڈرون نے دبئی مرینا میں ایک رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا ، جو مکمل طور پر شہری عمارت تھی۔

    اسرائیلی فوج نے ایران کی پارچین اور شاہرود میزائل فیکٹریوں کو تباہ کر دیا ، مقصد یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایران کو مستقبل میں دوبارہ میزائل بنانے کی صلاحیت سے محروم کر دیا جائے۔

    ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب گرا ، جہاں امریکی F-15 طیارے، THAAD اور پیٹریاٹ دفاعی نظام موجود ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے ایران کو براہِ راست پیغام دیا “جارحیت فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔”اور ایران کے میزائل پروگرام کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    امریکہ نے قشم جزیرے پر واقع ایک میٹھا پانی بنانے والے (ڈیسالینیشن) پلانٹ کو بمباری میں نشانہ بنایا،جس کے بعد 30 دیہات پانی کی فراہمی سے محروم ہو گئے۔

    اسرائیل نے لبنان کی بقاع وادی پر حملہ کیا ، ایک ہی حملے میں 41 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر 339 لبنانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    ایران نے عبرانی زبان میں براہِ راست اسرائیلی شہریوں کو پیغام جاری کیا جس میں اسرائیل پر انسانی ڈھال استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا۔

    اٹلی نے قبرص کی جانب ایک جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا: “ہم اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔” لیکن اس کے باوجود فوجی وسائل منتقل کیے جا رہے ہیں۔

    عمان کے وزیر خارجہ نے کہا“اس جنگ کو روکنا تمام عرب ممالک کے لیے اعلیٰ ترین قومی مفاد ہے۔”

    وہ باتیں جو سب سے زیادہ تشویشناک ہیں

    ایران کے میزائل حملوں میں 90٪ کمی آئی ہے ، ماہرین کے مطابق یہ کمزوری نہیں بلکہ حکمتِ عملی میں تبدیلی ہے۔یعنی ایران طویل جنگ کے لیے گولہ بارود محفوظ کر رہا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کھلے عام دنیا سے کہا کہ اپنے ہی صدر کی بات کو نظر انداز کریں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اندر شدید تقسیم پیدا ہو چکی ہے۔ خلیجی ممالک پر حملے اب اسرائیل سے زیادہ بار ہونے لگے ہیں۔ اگر ایران میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے تو امریکہ کے پاس متبادل منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ کے پانی کے پلانٹ پر حملے کے بعد ایران اب تمام شہری انفراسٹرکچر کو جائز ہدف سمجھ سکتا ہے۔ یہ صورتحال کم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہو رہی ہے،صرف 8 گھنٹوں میں 8 ممالک اس بحران کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اور ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔صورتحال انتہائی حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

  • اسرائیل کا تہران میں آئل  انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    اسرائیل کا تہران میں آئل انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب آئل انفراسٹرکچر کو مبینہ طور پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ کارروائی میں اہم توانائی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا،اطلاعات کے مطابق صوبہ البرز کے شہر کراچ میں واقع سہاران آئل ڈپو اور مشرقی تہران ریفائنری پر حملے کیے گئے۔ حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بعض علاقوں سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی توانائی اور اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب واقع فیول ڈپو اور ریفائنریوں پر حملے مقامی ایندھن کی فراہمی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور فیول سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے حملوں کے نقصانات یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم سکیورٹی اور ہنگامی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • ایران حملہ،ٹرمپ کے مؤاخذے کے امکانات بڑھ گئے

    ایران حملہ،ٹرمپ کے مؤاخذے کے امکانات بڑھ گئے

    ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ کر 67 فیصد ہوگئے ہیں ۔

    یہ بات امریکی میڈیا نے سٹہ بازار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کہی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹہ بازار سیاسی ماحول کی عکاسی تو کرتا ہے لیکن اُسے حتمی پیش گوئی نہیں سمجھا جا سکتا ۔،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال ٹرمپ کے مواخذے کا امکان کم ہے کیونکہ ری پبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت رکھتی ہے اور پارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد صدر کی حمایت کر رہی ہے ،تاہم اگر اس سال نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو صورتِ حال بدل سکتی ہے.

  • 
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

    
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

    
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
    رپورٹس کے مطابق شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    ‎زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔
    ‎ادارے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی تقریباً 216 کلومیٹر تھی۔
    ‎ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • 
بڑے فوجی حملوں سے بھی ایران کی حکومت نہیں گرے گی، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

    
بڑے فوجی حملوں سے بھی ایران کی حکومت نہیں گرے گی، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

    
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس جائزے میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود ایران کی موجودہ حکومت کو ہٹانا آسان نہیں ہوگا۔
    رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔
    ‎رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ملک کی مذہبی اور فوجی قیادت پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق فوری ردعمل دے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی اپوزیشن کے اقتدار سنبھالنے کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں۔
    ‎امریکی حکام کے مطابق اب تک ایران میں نہ تو بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت کے آثار دیکھے گئے ہیں اور نہ ہی حکومتی ڈھانچے کے اندر ایسا کوئی واضح اختلاف سامنے آیا ہے جس سے نظام کی تبدیلی ممکن ہو۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران میں مذہبی اور فوجی قیادت کا کنٹرول ابھی بھی مضبوط ہے اور صرف فوجی کارروائیوں کے ذریعے موجودہ نظام کو تبدیل کرنا مشکل ہوگا۔

  • 
آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے تک جنگ جاری رہے گی، ایرانی پارلیمانی کمیٹی

    
آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے تک جنگ جاری رہے گی، ایرانی پارلیمانی کمیٹی

    
ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے تک دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔
    کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
    ‎دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ خواہش امریکا کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔
    ‎ایرانی صدر کے مطابق ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ایران نے خطے میں امریکی سہولیات اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا تاکہ اپنے دفاع کے حق کو استعمال کیا جا سکے۔

  • 
ایران جنگ کے آٹھویں دن بھی فضائی حملے، تہران اور اصفہان میں 8 افراد شہید

    
ایران جنگ کے آٹھویں دن بھی فضائی حملے، تہران اور اصفہان میں 8 افراد شہید

    
ایران پر جاری جنگ کے آٹھویں دن بھی تہران، اصفہان اور دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کی نئی لہر دیکھی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جان سے گئے۔
    ایرانی حکام کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران اصفہان اور تہران کے بعض رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    ‎دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچرز اور پاسداران انقلاب سے متعلق تنصیبات کو ہدف بنایا گیا جس کی ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔
    ‎اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ایران کے 80 سے زائد لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے تاہم ایران نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
    ‎ادھر ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے اور بصرہ میں واقع امریکی آئل کمپلیکس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔