Baaghi TV

Blog

  • ‎مشرق وسطیٰ کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب کی بیک ڈور سفارت کاری تیز

    ‎مشرق وسطیٰ کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب کی بیک ڈور سفارت کاری تیز

    
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب نے بیک ڈور سفارت کاری کو تیز کر دیا ہے۔
    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ براہ راست رابطے بھی کیے ہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا اور جنگ روکنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
    ‎سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی جس میں ایران جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ قبرص کے صدر نے بھی سعودی ولی عہد سے گفتگو کی۔

  • 
دبئی مرینا میں 23 مرینا ٹاور پر ڈرون حملے کی اطلاعات، عمارت سے انخلا جاری

    
دبئی مرینا میں 23 مرینا ٹاور پر ڈرون حملے کی اطلاعات، عمارت سے انخلا جاری

    
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع 23 مرینا نامی رہائشی ٹاور پر مبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد عمارت سے رہائشیوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق یہ عمارت دبئی مرینا کے ساحلی علاقے میں واقع ہے اور حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے عمارت کو خالی کرانا شروع کر دیا۔
    ‎ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں عمارت کے اندر موجود سکیورٹی کنٹرول اور کمانڈ روم کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر اسرائیلی اداروں سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔
    ‎حکام کی جانب سے ابھی تک حملے کی تفصیلات یا نقصان کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ سکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ایسے عالمی بحران میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صر ف محدود اضافہ کیا ہے، جس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور سخت محنت کرنا پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضا فے کے باعث کئی ممالک کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، موجودہ عالمی حالا ت میں قوم کو اتحاد اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

    
اسرائیل کی لبنان کو وارننگ، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ امتِ مسلمہ کو دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امت کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہمت دے،مشکل حالات کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

  • 
اسرائیل کی لبنان کو وارننگ، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    
اسرائیل کی لبنان کو وارننگ، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    ‎اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
    ‎اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں ہے تاہم لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت کو اس صورتحال پر فوری کارروائی کرنی چاہیے اور حزب اللہ کی سرگرمیوں کو روکنا چاہیے۔
    ‎اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایات پر عمل کرے اس سے پہلے کہ اسرائیل مزید سخت کارروائیاں کرنے پر مجبور ہو۔

  • 
برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، نئے امیگریشن قوانین کا اعلان

    
برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، نئے امیگریشن قوانین کا اعلان

    
برطانیہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ایسے افراد کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایسے افراد کے ویزے بھی منسوخ کیے جا سکیں گے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق وہ غیر ملکی افراد بھی برطانیہ آنے کے اہل نہیں ہوں گے جنہیں 12 ماہ کی معطل سزا سنائی گئی ہو۔
    ‎برطانیہ کی وزیر داخلہ شابانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے اور جو لوگ برطانوی عوام کے لیے خطرہ بنیں گے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدر کر چکی ہے جبکہ نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ کیے جائیں گے۔

  • جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

    جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

    خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشتگردی کے 2 الگ واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 4 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں 2 الگ دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان محمد طاہر شاہ نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں افطاری سے کچھ دیر قبل ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد شہید ہو گئے، جن میں 2 پولیس اہلکار جبکہ ایک شہری شامل ہے,دھماکہ نصب بم کے پھٹنے سے ہوا جو ایک پولیس موبائل وین کے قریب ہوا اور اس کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔

    حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے،احسن اقبال

    ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے,دھماکے کے وقت لوگ افطاری کے لیے خریداری میں مصروف تھے جبکہ پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی واقعے کےبعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہےجبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    دوسرا واقعہ لکی مروت میں پیش آیا جہاں ایک مقامی امن کمیٹی کے رکن کے بھائی کی دکان میں دھماکہ ہوا, پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے بعد ازاں مجموعی طور پر دونوں واقعات میں شہدا کی تعداد 4 جبکہ زخمیوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی گئی ہے لکی مروت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ نصب بم کے ذریعے کیا گیا یا کواڈ کاپٹر استعمال کیا گیا۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وانا میں آئی ای ڈی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے, سہیل آفریدی نے واقعے میں پولیس اہلکاروں اور شہریو ں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں عوامی تحفظ کا نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں عوامی تحفظ کا نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان

    
متحدہ عرب امارات نے عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات اور تقریبات کے لیے سخت حفاظتی قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔
    اماراتی حکام کے مطابق یہ نیا قانون یکم جون سے پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔ قانون کے تحت عوامی مقامات اور ایونٹس میں محفوظ داخلے اور اخراج کے انتظامات لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ مناسب روشنی اور گنجائش کی حد مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎قانون کے مطابق تقریبات کے منتظمین کے لیے آگ بجھانے کا سامان رکھنا، ہنگامی انخلا کے انتظامات کرنا، فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کرنا اور تربیت یافتہ حفاظتی عملہ تعینات کرنا لازمی ہوگا۔
    ‎اس کے علاوہ بغیر اجازت دھماکا خیز مواد اور آتش بازی کا سامان رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ خطرناک یا آتش گیر مادوں کے استعمال اور نقل و حمل پر بھی سخت ضوابط لاگو ہوں گے۔
    ‎حکام نے ساحلوں پر تیراکی کے لیے مقررہ اوقات کی پابندی اور ممنوعہ علاقوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
    ‎نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 درہم سے لے کر 10 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جبکہ سال کے دوران دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 20 لاکھ درہم تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

  • حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے،احسن اقبال

    حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے-

    احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہےآبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش نے تیل کی عالمی سپلائی کو متاثر کیا ہے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم نے عالمی قیمتوں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کر دیا اور عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی بلاشبہ قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے بوجھ کا باعث بنتا ہے اور حکومت ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اس بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، تاہم موجودہ حالات میں یہ بھی حقیقت ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے اثرات سے مکمل طور پر الگ رہنا ممکن نہیں ہوتا-

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ تیل اور توانائی کی صورت میں درآمد کرتا ہے، جب عالمی سطح پر سپلائی متاثر ہوتی ہے اور قیمتیں بڑھتی ہیں تو درآمدی لاگت میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے، اگر اس اضافی لاگت کو مکمل طور پر حکومتی خزانے پر ڈال دیا جائے تو اس کا مطلب مالیاتی خسارے میں اضافہ، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور معاشی استحکام پر مزید دباؤ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بعض فیصلے وقتی طور پر سخت ضرور ہوتے ہیں مگر طویل المدت استحکام کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ ایک متوازن حکمت عملی اختیار کی جائے جس میں کمزور طبقات کو ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع کو تیزی سے فروغ دیا جائے اور معیشت کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ عالمی جھٹکوں کو بہتر طور پر برداشت کر سکے۔

    امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    احسن اقبال نے کہا کہ غیر معمولی حالات غیر معمولی فیصلوں کا تقاضا کرتے ہیں اور دانشمندانہ پالیسی یہی ہے کہ وقتی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں جو معیشت کو بڑے بحران سے محفوظ رکھ سکیں-

  • 
ایران امریکا جنگ کے اثرات، پنجاب میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع

    
ایران امریکا جنگ کے اثرات، پنجاب میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع

    
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پاکستان کے گیس نظام پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور سوئی ناردرن کے سسٹم میں دباؤ بڑھنے کے باعث پنجاب میں غیر اعلانیہ گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کر دی گئی ہے۔
    ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث صارفین کو گیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور کئی گھروں میں چولہے بند ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
    ‎سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم سحری اور افطاری کے اوقات کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ دیگر اوقات میں گیس کا پریشر کم رکھا جا رہا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق پریشر میں کمی کے باعث خاص طور پر گنجان آبادی والے علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
    ‎ذرائع نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے کم ہو کر تقریباً 200 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔

  • پیٹرولیم قیمتوں  کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب و رسد اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر غور آئی،ملاقات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا،حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    سعودی ساحل کے قریب ایران کا بحری جہاز پر حملہ،اسرائیل میں بھی دھماکوں کی گونج