Baaghi TV

Blog

  • امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد امریکی صارفین کو ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے کا سامنا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    رائٹرز کے مطابق امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس ہفتے نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث تیل اور ایندھن کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی ہےتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے لیے ایک سیاسی امتحان بھی بن سکتی ہے۔

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی اوسط قومی قیمت 3.32 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 11 فیصد زیادہ ہے اور ستمبر 2024 کے بعد بلند ترین سطح ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 4.33 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے جو ایک ہفتے میں تقریباً 15 فیصد اضافے کے بعد نومبر 2023 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

    امریکا کے مڈویسٹ اور جنوبی ریاستوں میں ایندھن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریاست جارجیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 40 سینٹ فی گیلن اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈیانا اور ویسٹ ورجینیا میں بھی قیمتوں میں 40 سینٹ سے زائد اضافہ ہوا۔

    سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں اور سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3.50 سے 3.70 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے جمعہ کو امریکی تیل کے سودے 90.90 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو کئی برسوں میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے باعث امریکی تیل کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس سے مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات خوراک، اشیائے ضروریہ اور عالمی تجارت سمیت مختلف شعبوں پر پڑتے ہیں کیونکہ ڈیزل بنیادی طور پر مال برداری، صنعت اور زرعی شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

  • 
امریکا نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    
امریکا نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    ‎امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
    ‎محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز کے تقریباً 12 ہزار یونٹس خریدنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
    ‎امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ بھی شامل ہوں گے تاکہ اسرائیل کو دفاعی سامان کے مؤثر استعمال میں مدد مل سکے۔
    ‎محکمہ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36 بی کے تحت اس فروخت کے لیے کانگریس کے جائزے کی شرط کو معاف کر دیا گیا ہے۔
    ‎امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت ایک اہم علاقائی اتحادی کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے اور اس سے اسرائیل کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری ملے گی۔

  • ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکت کی اور بچوں سے ملاقات کی۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ایوان صدر آپ کا اپنا گھر ہے اور بچوں سے مل کر خوشی ہوئی، انہوں نے یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

    صدر مملکت نے اس موقع پر معاشرے کے ہر فرد پر زور دیا کہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور تربیت ہر کسی کی ذمہ داری ہےحکومت اور متعلقہ ادارے بچوں کی تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔

    
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں سینکڑوں مقامات متاثر، ہلال احمر کی رپورٹ

    صدر آصف علی زرداری نے آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے،تقریب کے دوران صدر مملکت نے یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، اور افطار ڈنر کے موقع پر بچوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔

    
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

  • 
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں سینکڑوں مقامات متاثر، ہلال احمر کی رپورٹ

    
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں سینکڑوں مقامات متاثر، ہلال احمر کی رپورٹ

    
ایرانی ہلال احمر نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
    ہلال احمر کے مطابق اب تک ایران پر مجموعی طور پر 1332 حملے کیے گئے جن میں 636 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
    ‎رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 21 امدادی اور طبی مراکز کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 24 اسپتال بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 3090 رہائشی مکانات تباہ یا شدید متاثر ہوئے۔
    ‎ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے باعث 528 تجارتی مراکز اور سروس سینٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق ہلال احمر کے 9 مراکز بھی امریکی اور اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے ہیں جس سے امدادی سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے-

    وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور ملازمین کے لیے شہزادہ نایف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے نام سے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کردیا۔

    وزارت کے مطابق مقابلہ اتوار سے شروع ہوگا جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کے منسوبین میں قرآنِ کریم کے حفظ اور درست تلاوت کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ ریال رکھی گئی ہے جو پانچ شعبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

    پہلا شعبہ مکمل قرآنِ کریم کے حفظ کے لیے ہے جس کے انعامات 12 لاکھ ریال ہیں، دوسرا شعبہ 15 پاروں کے حفظ کے لیے 8 لاکھ ریال، تیسرا شعبہ 10 پاروں کے لیے 5 لاکھ ریال، چوتھا شعبہ 5 پاروں کے لیے 3 لاکھ ریال جبکہ پانچواں شعبہ 2 پاروں کے حفظ کے لیے 2 لاکھ ریال پر مشتمل ہے۔

    مقابلے میں وزارتِ داخلہ کے سیکیورٹی اداروں کے افسران، اہلکار، سول ملازمین اور طلبہ حصہ لے سکیں گے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں کم از کم 85 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا فوجی شرکا کو مقابلے میں سرکاری وردی کے ساتھ شرکت کرنا ہوگی اور مقررہ حفظ کے تسلسل کی شرط بھی لازم ہوگی۔

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

  • 
لندن میں موجود ڈاکٹر نے 1500 میل دور مریض کا روبوٹک سرجری سے کامیاب آپریشن کردیا

    
لندن میں موجود ڈاکٹر نے 1500 میل دور مریض کا روبوٹک سرجری سے کامیاب آپریشن کردیا

    
جدید طبی ٹیکنالوجی نے طب کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جہاں لندن میں موجود ایک سرجن نے 1500 میل دور جبرالٹر میں موجود مریض کا روبوٹک سرجری کے ذریعے کامیاب آپریشن کر دیا۔
    رپورٹس کے مطابق جبرالٹر کے سینٹ برنارڈ اسپتال میں مثانے کے کینسر میں مبتلا 62 سالہ مریض کا آپریشن ایک جدید روبوٹک نظام کے ذریعے کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے آپریشن تھیٹر میں چار بازوؤں والا روبوٹ نصب کیا گیا تھا جس میں تھری ڈی کیمرا بھی موجود تھا۔
    ‎اس آپریشن کی نگرانی لندن کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں موجود معروف سرجن پروفیسر پروکر ڈسگپتا نے کی جو لندن کلینک روبوٹک سینٹر آف ایکسیلینس کے سربراہ ہیں۔
    ‎پروفیسر نے لندن میں بیٹھ کر ایک خصوصی کنسول کے ذریعے ٹویومائی روبوٹک سسٹم کو ہدایات دیں جو مائیکرو پورٹ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ روبوٹ نے انہی ہدایات کے مطابق مریض کے مثانے کو جسم سے نکالنے کا پیچیدہ عمل انجام دیا۔
    ‎رپورٹس کے مطابق لندن سے بھیجی جانے والی ہدایات صرف 0.06 سیکنڈ میں جبرالٹر میں موجود روبوٹ تک پہنچ رہی تھیں اور آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ مریض اب صحتیاب ہو رہا ہے۔
    ‎مریض کا کہنا تھا کہ اگر یہ جدید طریقہ کار دستیاب نہ ہوتا تو اسے علاج کے لیے لندن جانا پڑتا اور اسپتالوں کی طویل ویٹنگ لسٹ کے باعث کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا۔
    ‎ماہرین کے مطابق یہ کامیاب روبوٹک سرجری طبی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے مستقبل میں دور دراز مقامات پر بیٹھے ڈاکٹر بھی پیچیدہ آپریشن انجام دے سکیں گے۔

  • 
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

    
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

    
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 80 سے زائد لڑاکا طیاروں نے ایران کی فوجی تنصیبات اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
    اسرائیلی فوج کے مطابق ان فضائی کارروائیوں کے دوران وسطی ایران اور دارالحکومت تہران کے قریب متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
    ‎فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیت اور میزائل لانچنگ نظام کو نقصان پہنچانا تھا۔
    ‎اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران مخصوص فوجی تنصیبات اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

  • سعودی ساحل کے قریب ایران کا بحری جہاز پر حملہ،اسرائیل میں بھی دھماکوں کی گونج

    سعودی ساحل کے قریب ایران کا بحری جہاز پر حملہ،اسرائیل میں بھی دھماکوں کی گونج

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران خلیج میں ایک اور بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں-

    برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ادارے ’یو کے ایم ٹی او‘ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جبیل کے شمال میں تقریباً دس ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک بحری جہاز پر حملے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے یہ اطلاع تیسرے فریق کی جانب سے دی گئی اور واقعے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خلیج میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے تلے چلنے والے آئل ٹینکر لوئیس پی کو نشانہ بنایا ہے یہ جہاز سعودی عرب کے ساحلی علاقے جبیل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

    
پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ

    ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی صورتحال کشیدہ ہے تل ابیب میں ایک بار پھر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد شہر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا خطرے کے سائرن بجنے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔

    ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاری کشیدگی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 82 ڈرون مار گرائے جا چکے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی 13 جدید ڈرون تباہ کیے گئے جبکہ ایرانی فوج کے مطابق گرائے جانے والے ڈرونز میں ایم کیو 9، ہرمیس اور آربیٹر جیسے ماڈلز شامل ہیں ان ڈرونز کو مشترکہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

  • 
پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ

    
پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ

    
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کئی افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دیگر شدت پسند علاقے سے فرار ہو گئے۔
    ‎سکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کی گئی جس کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔
    ‎ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور مقررہ اہداف حاصل ہونے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

  • موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    ہفتہ کو سابق صدر پاکستان اور ادارہ نظریہ پاکستان کے سابق چیئرمین محمد رفیق تارڑ مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور معرکہ حق میں ہماری فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت ثابت کی ہے-

    وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جسے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئیں، ایک ریاست مدینہ اور دوسری مملکت خداداد پاکستان، ملک کے قیام کے پیچھے ایک مضبوط نظریہ تھا، جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اور انشااللہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،حکومت ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اللہ کے فضل اور مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا،تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کا زیادہ بوجھ عام شہری پر نہ پڑے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، موجودہ عالمی صورتحال کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑی، مگر کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم اثر پڑے،ملکی سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا