Baaghi TV

Blog

  • وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کارکنان کی حمایت سے 14 برس کی قید حوصلے کے ساتھ کاٹی،ہ پارٹی کارکنوں کی حمایت نے انہیں ہر مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریاتی ورثے پر قائم ہے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

    جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت اور سابق ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب کی ثقافت میں یکسانیت اور بھائی چارہ نمایاں ہےانہوں نے 14 برس قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی حمایت نے انہیں ہر مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔

    صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    صدر زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور مہنگائی گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہیں، تاہم موجودہ وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں قومی سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے سرحدی کشیدگی اور دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کی۔

    انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ جرات اور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ غذائی تحفظ اور قومی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

    قبل ازیں رحیم یار خان آمد پر مخدوم احمد محمود نے صدر زرداری کا استقبال کیا اور کہا کہ پارٹی کارکن نظریے اور اصولوں پر قائم ہیں۔ تقریب میں گورنر پنجاب، اراکین اسمبلی اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک تھے۔

  • صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہےجبکہ حکومت نے ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہےعمران خان کی صحت سے متعلق اقدامات بھی قانون اور ضابطوں کے مطابق کیے جا رہے ہیں،صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے طبی معائنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل پینل تشکیل دیا ہے جو جلد ان کا معائنہ کر کے صحت کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرے گا۔ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔

  • خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

    خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

    یونیورسٹی نے ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر طلبہ کو جامعہ اور ہاسٹل قواعد کی خلاف ورزی پر نکالا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی نے بھارتی قومی ترانہ گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شعبۂ فارمیسی کے چار طلبہ کو جامعہ اور ہاسٹل سے نکال دیا انتظامیہ کے مطابق کارروائی ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ اور انکوائری کی روشنی میں کی گئی۔

    2 روز قبل یونیورسٹی کے ایک فیسٹیول کے دوران پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو آن لائن وائرل ہونے کے بعد ہی باضابطہ انکوائری شروع کی گئی۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج کے بعد شدید بحث چھڑ گئی، جس کے نتیجے میں تادیبی کارروائی کی گئی۔

    یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے خود انکوائری کی نگرانی کی اور معاملے کو حساس قرار دیا۔ ان کے مطابق ریاست کے خلاف اقدامات ناقابلِ برداشت ہیں، اسی لیے انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • حکومت کی کوشش ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے،سہیل آفریدی

    حکومت کی کوشش ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے،سہیل آفریدی

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے علاج کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید تاخیر سنگین نتائج جنم دے سکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پورے پاکستان میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے آج اور مستقبل کی بات کر رہے ہیں، تاہم سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کیا جائے اور اس میں اپنے عناصر شامل کر کے 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے، مگر حقیقت یہ ہے کہ پارٹی کارکنان مکمل طور پر پرامن ہیں، گزشتہ دو دنوں سے مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے لیکن اب تک کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ذمہ دار اور پرامن ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومتی تاخیری حربے اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ نیت صاف نہیں، ہم بار بار واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، ان کا علاج ذاتی معالج کی نگرانی میں اور اہل خانہ کو اعتماد میں لے کر کیا جانا ان کا بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی ملک کے حالات حکومت اپنے ہاتھوں سے خراب کرے گی، جب عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں تو علاج میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بنتی، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو وہ چھپ نہیں سکے گی اور اگر کوئی غلطی نہیں ہوئی تو تاخیر کی ضرورت ہی کیا ہے۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو مسلسل ہدایت دے رہے ہیں کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنائیں، اگر کوئی شرپسند عناصر احتجاجی صفوں میں گھسنے کی کوشش کریں تو انہیں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئینی، قانونی اور پرامن ہے اور رہے گی، اگر قوم اور پارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی قیادت مشاورت سے کرے گی حکومت جان بوجھ کر پینک پیدا کرنا چاہتی ہے جو نہایت خطرناک طرز عمل ہے، ماضی میں تشدد اور گولیوں کے واقعات سب کے سامنے ہیں، اس لیے حکومت کو انسانی جانوں سے کھیلنے سے باز رہنا ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس پر تالوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ لنگڑی جمہوریت کی علامت ہے جسے موجودہ حکمرانوں نے خود بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور یہ تالا انہیں سیاسی طور پر بہت مہنگا پڑے گاسپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل ہی ملک میں استحکام کی واحد ضمانت ہے اور مزید تاخیر سنگین نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔

  • خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 83 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے ماہرین کے مطابق کم شدت کے زلزلے عام طور پرزیادہ تباہ کن نہیں ہوتے تاہم احتیاطی تدابیراختیار کرنا ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے۔

    سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

  • سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔

    سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہےرمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔

    سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا جس کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں ہوگا۔

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حکومتی سطح پر استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید اور شاندار میزبانی کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کے شایان شان استقبال کے لیے اھلاً و سہلاً یا رمضان المبارک کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کردیئے گئے۔

    سعودی عرب کی شاہراؤں اور گلی محلوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے قرآن پاک کی مقدس آیتوں اور احادیث مبارکہ سے سجے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں رمضان کے مقدس ساعتوں سے لمحہ لمحی نیکی بٹورنے کے سنہری مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے متعدد اصلاحی اور تبلیغی پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    ماہ مقدس میں افطار کروانا بھی بڑی نیکی ہے جس کے لیے بڑے بڑے افطار اجتماعات میں منعقد کیے جائیں گے سب سے زیاد رونقین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دیکھنے میں آرہی ہیں جہاں شاہراہیں، گلیاں اور اہم مقامات کو رنگ برنگے قمقموں اور فانوس سے سجایا گیا ہے دنیا بھر سے مسلمان عمرہ ادائیگی اور عبادات کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینی منور کا رخ کریں گے۔ اللہ کے مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا قومی امکان ہے تاہم حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

  • کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    کراچی: جماعت اسلامی نے کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں پر اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سندھ اسمبلی کی طرف پیش قدمی اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جھڑپوں کے دوران شیلنگ، پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کی شیلنگ کے دوران ایک شیل سندھ اسمبلی کے قریب مسجد کے پی ایم ٹی میں آگ بھڑک اٹھی اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے پہنچی تو مظاہرین نے گاڑی کو قبضے میں لے کر پولیس پر پانی پھینکنا شروع کردیا انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مسلسل شدید شیلنگ کے نتیجے میں کارکنان، مقامی آبادی کے علاوہ خود پولیس اہلکار بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں،پولیس اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم پی اے محمد فاروق سمیت دیگر قائدین نے سندھ اسمبلی روڈ پر دھرنا دے دیا۔

    پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور رکاوٹیں توڑ کر اسمبلی کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوگئے-

    صوبائی وزیرِ داخلہ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ آج شام 4 بجے مذاکرات ہونے تھے جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا کہ انہیں سندھ اسمبلی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    وفاق کا عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، 2 رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کو بتا دیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں پولیس اورمقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کےساتھ رابطے میں تھی، مشتعل کارکنان نے ریڈ زون میں پتھراؤ کیا،جماعت اسلامی کو کہا گیا تھا پُرامن احتجاج کریں لیکن ریڈزون میں داخل نہ ہوں، جما عت اسلامی کارکنوں نے اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی،سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثرہوتا ہے جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کردیتی ہے تو کبھی اسمبلی میں داخل ہوجاتی ہے حکومت مذاکرات کرے گی لیکن جماعتِ اسلامی کو اپنے طرزِ عمل پر غور کرنا چاہئے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہم شہر کے بنیادی حقوق اور پانی کی فراہمی کے لیے نکلے تھے، ہمارے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کی گئی جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھرنےسے روکنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے اور اہل کراچی اپنا یہ حق لے کر رہیں گے۔

  • بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات نے ملکی سیاست میں ایک نئی کروٹ پیدا کی ہے۔ عوامی رائے کے نتیجے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نمایاں اکثریت کے ساتھ سامنے آئی اور اس کے قائد طارق الرحمان ایک بار پھر قومی قیادت کے مرکز بن گئے۔ یہ انتخابات محض اقتدار کی تبدیلی نہیں بلکہ ایک نئے سیاسی دور کا آغاز قرار دیے جا رہے ہیں جس میں عوام نے واضح طور پر اپنی ترجیحات کا اظہار کیا۔

    یہ انتخابی مرحلہ ایک ایسے وقت میں آیا جب بنگلہ دیش داخلی سیاسی کشیدگی، معاشی چیلنجز اور آئینی اصلاحات کی بحث سے گزر رہا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھرپور مہم چلائی، جلسے جلوس منعقد ہوئے اور نوجوان ووٹرز نے خاص طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر کے یہ ثابت کیا کہ جمہوری عمل پر ان کا اعتماد برقرار ہے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں معاشی بحالی، مہنگائی پر قابو، شفاف طرز حکمرانی اور متوازن خارجہ پالیسی کو مرکزی نکات کے طور پر پیش کیا، جسے عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

    انتخابی نتائج کے بعد سیاسی منظرنامہ واضح ہوا کہ عوام ایک مضبوط اور فعال حکومت چاہتے ہیں جو داخلی استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی ملک کی مؤثر نمائندگی کرے۔ اسی تناظر میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابی عمل میں نمایاں کردار ادا کیا، جس سے سیاسی مسابقت اور جمہوری تنوع کی جھلک نظر آئی۔ان نتائج پر پاکستان کی قیادت کی جانب سے فوری اور مثبت ردعمل سامنے آیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور طارق الرحمان کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ یہ سفارتی پیغام اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت چاہتا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات تاریخی پس منظر رکھتے ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے، تاہم موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے لیے معاشی تعاون، تجارتی روابط، تعلیمی تبادلے اور علاقائی ہم آہنگی کے نئے مواقع موجود ہیں۔ اگر نئی قیادت داخلی استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے متوازن خارجہ پالیسی اختیار کرتی ہے تو جنوبی ایشیا میں تعاون کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے۔یہ انتخابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بنگلہ دیشی عوام جمہوری عمل کے ذریعے اپنی سمت متعین کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کی بروقت مبارکباد اور خیرسگالی کا پیغام مستقبل میں بہتر ورکنگ تعلقات کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اب یہ دونوں ممالک کی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ اس موقع کو باہمی اعتماد، عملی تعاون اور خطے کے استحکام کے لیے کس حد تک استعمال کرتے ہیں۔

  • وفاق کا عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، 2 رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل

    وفاق کا عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، 2 رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل

    بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جاری بحث کے دوران وفاقی حکومت نے ان کے طبی معائنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل پینل تشکیل دے دیا ہے، جو جلد ان کا معائنہ کر کے صحت کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرے گا۔

    حکام کے مطابق میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، جو کچھ ہی دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے،دوسری جانب نجی چینل سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد نظر جانے کی کوئی بات نہیں تھی، ڈاکٹرز نے کنفرم کیا تھا کہ ان کی آنکھ کے ساتھ سیریس ایشو نہیں ہے ان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ انہیں کس اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ یقین دلاتے ہیں کہ عمران خان کی آنکھ کا مکمل علاج اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے کروایا جائے گا عمران خان کو جیل میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ کسی اور قیدی کو میسر نہیں، جیل میں کسی قیدی کے پاس ٹریڈمل اور ورزش کے لیے بائیسیکل نہیں ،بانی پی ٹی آئی کا بروقت علاج ہوگا یہ تاثر غلط ہے کہ عمران خان کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے، جس سے ہر کوئی مطمئن ہوگاان کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں، نہ کرنی چاہیے ان کو پروسیجر کے تحت بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے معائنے کے لیے بہترین طبی ماہرین کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے ہم نے درخواست کی ہے کہ صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں کوشش ہے بہترین آئی اسپیشلسٹ سے ان کا علاج کروایا جائے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سری لنکن نائب وزیر برائے اسپورٹس نے کہا کہ محسن نقوی کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے اور ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچ سری لنکا میں ہو رہے ہیں اورمیزبان ملک کے عزت و احترام کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

    محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر اسپورٹس کے درمیان ملاقات میں کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، میچزکی کامیاب میزبانی اوردونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا کی میزبانی سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج