Baaghi TV

Blog

  • پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول کا دورہ،مشترکہ گشت میں شرکت

    پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول کا دورہ،مشترکہ گشت میں شرکت

    پاک بحریہ کے حال ہی میں کمشن ہونے والے جدید ترین جہاز خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگتریز TURGUTREIS- XIII اور مشترکہ گشت میں شرکت کی۔

    اکساز میں قیام کے دوران، پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر، وائس ایڈمرل رافت اوکتار (Vice Admiral Rafet Oktar) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں، سدرن سی ایریا کمانڈر وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس ریئر ایڈمرل حمدی ابانوز (Rear Admiral Hamdi Abanoz) نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا،بندرگاہ کے دورے کے بعد، پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز (TCG HEYBELIADA) اور SH-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگتریز TURGUTREIS- XIII میں شرکت کی۔ اس مشق میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز کی مشق کی گئی جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ترک بحریہ کے جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت (CORPAT) بھی کیا،دو طرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • کوئٹہ میں بھی بسنت کا آغاز، تقریبات 15 فروری تک جاری

    کوئٹہ میں بھی بسنت کا آغاز، تقریبات 15 فروری تک جاری

    
لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی رنگوں اور خوشیوں کے تہوار بسنت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں تقریبات آج سے شروع ہو کر 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
    انتظامیہ کے مطابق بسنت کے موقع پر شہر بھر میں پتنگ بازی کے ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور روایتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تہوار کے دوران موسیقی، فنکاروں کی پرفارمنسز، روایتی کھانوں کے اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ‎تین روزہ میلے کے اعلان کے بعد شہریوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازاروں میں رنگ برنگی پتنگوں، مضبوط ڈور، پیلے لباس اور دیگر بسنت سے متعلق اشیاء کی خریداری عروج پر ہے، جبکہ لوگ نئی ڈیزائن کی پتنگوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
    ‎پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے اور حفاظتی ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔
    ‎انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بسنت کے انعقاد سے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ تقریب سماجی اور سیاحتی حوالے سے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

  • کولمبو: آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

    کولمبو: آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

    کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق پال اسٹرلنگ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران گرنے سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی، جس کے بعد سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
    ‎دوسری جانب ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارت کو بھی فٹنس خدشات کا سامنا ہے۔ جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہے، تاہم طبیعت بہتر ہونے پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔
    ‎پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے بھارتی ٹیم آج رات دہلی سے روانہ ہوگی۔

  • عمران خان کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل مکمل ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائےگا،محسن نقوی

    عمران خان کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل مکمل ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائےگا،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیرِ تعمیر نئی جیل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئی جیل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیل کے اندر مکمل طبی سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ قیدیوں کو علاج معالجے کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محسن نقوی نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام معاملات قانون اور ضابطے کے مطابق انجام دے رہی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر غفلت کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔اس معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جس ڈاکٹر سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہیں، انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے چار ماہ کی مبینہ غفلت کی بات درست نہیں اور اس معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

  • بنگلہ دیش  میں کامیاب الیکشن ،بھارت کاپتہ صاف

    بنگلہ دیش میں کامیاب الیکشن ،بھارت کاپتہ صاف

    مودی کا طریقہ واردات ،ہاتھ میں چھری منہ میں رام رام
    منی پور ہاتھ سے نکل گیا ، بھارتی فوج ناکام

  • بنگلا دیش میں بی این پی اتحاد کی تاریخی کامیابی، دو تہائی اکثریت حاصل

    بنگلا دیش میں بی این پی اتحاد کی تاریخی کامیابی، دو تہائی اکثریت حاصل

    ‎بنگلا دیش کے عام انتخابات میں عوام نے فیصلہ سناتے ہوئے بنگلا دیش نیشنلِسٹ پارٹی (بی این پی) کے اتحاد کو تاریخی کامیابی دلوا دی، جہاں اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔
    ‎رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 299 میں سے 297 حلقوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں جبکہ چاٹوگرام کے دو حلقوں کے نتائج مؤخر کر دیے گئے۔
    ‎حتمی نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کیں، جبکہ جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں کو 77 نشستیں ملیں۔ نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی صرف 6 نشستیں جیت سکی۔ انفرادی طور پر بی این پی نے 209 جبکہ جماعت اسلامی نے 68 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
    ‎انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جو عوامی دلچسپی کا واضح اظہار ہے۔
    ‎عام انتخابات کے ساتھ ہونے والے ریفرنڈم میں آئینی اصلاحات کے حق میں 72 فیصد ووٹرز نے حمایت کی، جبکہ 7 کروڑ سے زائد شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    ‎سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔
    ‎انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اڈیالہ جیل میں کسی قیدی کی بینائی متاثر ہوئی یا ختم ہوئی تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ قیدی ہونے کے باوجود ہر فرد کے بنیادی حقوق ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق انہیں طبی سہولیات سمیت تمام حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔
    ‎سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانونی تقاضوں کے مطابق سلوک کیا جانا ضروری ہے۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر دھرنے میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے خود راستے بند کر کے دھرنے کو کامیاب بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، وہ انہی کے ساتھ دھرنے میں بیٹھ جائیں گے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل اطمینان ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

  • نوجوانوں میں ’ڈمب فونز‘ کی بحالی کا رجحان بڑھ گیا

    نوجوانوں میں ’ڈمب فونز‘ کی بحالی کا رجحان بڑھ گیا

    سمارٹ فونز نے آج ہماری روزمرہ زندگیوں میں کئی آلات کو یکجا کر دیا ہےالارم گھڑیاں، نقشے، کیمرے، ایم پی تھری پلیئرز، ریڈیو، ٹارچ اور دیگر کئی آلات اب ایک ہی ڈیوائس میں دستیاب ہیں۔ ان کی بدولت ہم کالز، میسیجنگ، نیوی گیشن، تفریح اور کام کی ای میلز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
    تاہم جیسے ہی سمارٹ فونز روزمرہ زندگی میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہے ہیں، نوجوان اور نو عمر افراد میں اس کے اثرات کے خلاف رجحان بھی ابھر رہا ہے۔ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مسلسل نوٹیفکیشنز، الگورتھم کی تیار کردہ فیڈز اور متنوع فعالیت سے توجہ بھٹکتی ہے، اور اسی وجہ سے وہ محدود فعالیت والے آلات، یا ’ڈمب فونز‘، دوبارہ استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
    یہ ایک ہی مقصد والے آلات جیسے اسٹینڈ الون کیمرے، ایم پی تھری پلیئرز، ای ریڈرز، فزیکل الارم گھڑیاں ڈیجیٹل تھکاوٹ کو کم کرنے اور توجہ مرکوز رکھنے کا ایک طریقہ بن چکے ہیں۔ نوجوان اس رجحان کو اپنی زندگی میں زیادہ سکون اور فوکس پیدا کرنے کے لیے اپنا رہے ہیں۔

  • ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ‎کراچی میں ماہِ صیام کی آمد سے قبل پانی کا بحران دوبارہ نمودار ہو گیا ہے۔ گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن کے لیک ہونے سے شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
    ‎واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، دھابیجی سے شہر تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مکمل فراہمی کل سے متوقع ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پیدا ہونے والے اس بحران سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔