Baaghi TV

Blog

  • 
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    
پاکستان: آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8,600 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
    ‎اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7,373 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی ہے۔
    ‎عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالرز کم ہو کر 4,972 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

  • 
 چور نے فورک لفٹ اور گدھے کا استعمال کر کے سونے کے زیورات چرا لیے

    
 چور نے فورک لفٹ اور گدھے کا استعمال کر کے سونے کے زیورات چرا لیے

    
ترکی کے وسطی علاقے کیسری میں ایک چور نے دکان میں داخل ہونے کے لیے فورک لفٹ استعمال کی اور شیشے کی الماریوں کو توڑ کر سونے کے زیورات چرا لیے۔
    مجموعی طور پر چور نے 150 گرام سونا اٹھایا، لیکن فرار کے لیے روایتی گاڑی یا موٹر سائیکل کی بجائے ایک گدھے کو استعمال کیا، جس پر سوار ہو کر وہ تیزی سے فرار ہوا۔
    ‎بعد ازاں مقامی پولیس نے 26 سالہ مشتبہ چور کو گرفتار کر لیا۔ ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار زمین کھود کر دفن کیے گئے زیورات نکالتے اور انہیں سیاہ بیگ میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک اور ویڈیو میں مشتبہ چور کو پولیس کی گاڑی کی جانب لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • 
امریکہ میں ہیلتھ کیئر فراڈ کیس: دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد

    
امریکہ میں ہیلتھ کیئر فراڈ کیس: دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد

    
امریکہ کے محکمہ انصاف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ہیلتھ کیئر سکیم میں ایک کروڑ ڈالر کے مبینہ فراڈ میں دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
    محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق 31 سالہ برہان مرزا اور 48 سالہ کاشف اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مل کر طبی خدمات اور آلات کے جعلی کلیمز داخل کیے جو کبھی فراہم نہیں کیے گئے۔ یہ سکیم 2023 اور 2024 کے دوران چلائی گئی، جس میں نامزد مالکان کی لیبارٹریاں اور طبی آلات فراہم کرنے والے بھی شامل تھے۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ تین دیگر ملزمان پہلے ہی جرم قبول کر چکے ہیں۔ ان میں 57 سالہ میر اکبر خان، 47 سالہ فصیح الرحمان سید، اور 43 سالہ نوید رشید شامل ہیں، جو سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

  • غفلت نہیں بلکہ منظم بیانیہ، بلوچستان میں استحکام کے لیے جامع حکمتِ عملی

    غفلت نہیں بلکہ منظم بیانیہ، بلوچستان میں استحکام کے لیے جامع حکمتِ عملی

    بلوچستان میں بدامنی محض معاشی مسئلہ نہیں ہے۔ کم شرح خواندگی اور بعض علاقوں میں نوجوانوں کی بے روزگاری 25 فیصد سے زائد ہونے کے باوجود، کئی دہائیوں سے جاری علیحدگی پسند نظریاتی تربیت، جس میں پاکستان کو “قابض” کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، نے بداعتمادی کو گہرا کیا اور شدت پسند گروہوں میں بھرتی کو ہوا دی۔

    تاریخی طور پر صوبے کا تقریباً 77 فیصد حصہ رضاکارانہ طور پر پاکستان سے الحاق کر چکا تھا؛ صرف قلات نے ابتدا میں مزاحمت کی۔ تاہم، مسلسل پروپیگنڈا نے اس تناظر کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے۔ اگرچہ ریاست نے اسکولوں، فنی تربیتی پروگراموں اور سی پیک سے منسلک ترقیاتی منصوبوں کو وسعت دی ہے، لیکن صرف معاشی اقدامات تاثر پر مبنی تنازع کو حل نہیں کر سکتے۔ استحکام کے لیے ترقی کے ساتھ اسٹریٹجک ابلاغ، شہری شمولیت اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یکجا کرنا ضروری ہے۔

    بلوچستان کی بدامنی کی بنیادی وجہ نظریاتی تربیت ہے، محض معاشی محرومی نہیں، اگرچہ بعض اضلاع میں نوجوانوں کی بے روزگاری 25 فیصد سے زیادہ ہے۔ بلوچستان کے تقریباً 77 فیصد علاقے نے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے الحاق کیا، جبکہ صرف قلات نے ابتدا میں مخالفت کی، جو بعد ازاں پُرامن طور پر حل ہوئی۔ ریاست مخالف بیانیے سے متاثرہ علاقوں میں شدت پسند تنظیموں میں شمولیت کا رجحان اُن علاقوں کے مقابلے میں 60 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا جہاں شہری شمولیت کے پروگرام موجود ہیں۔

    ریاستی پروگراموں کے تحت 1,200 سے زائد اسکولوں کا قیام اور 30,000 سے زیادہ نوجوانوں کا فنی تربیتی اقدامات سے مستفید ہونا شمولیت کی عملی مثالیں ہیں۔ صرف معاشی ترقی شورش کا توڑ نہیں؛ “قبضے” کے بیانیے کی مسلسل تکرار بداعتمادی کو بڑھاتی رہتی ہے۔ معلوماتی مہمات، تاریخی شعور کی ترویج اور کمیونٹی مکالمہ کئی دہائیوں کی علیحدگی پسند نظریاتی تربیت کے اثرات کم کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ سیکیورٹی اقدامات کو اسٹریٹجک ابلاغ کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے؛ قانونی و اخلاقی جواز کا تاثر علاقائی کنٹرول جتنا ہی اہم ہے۔

    نمایاں سرکاری جوابدہی اور شمولیتی طرزِ حکمرانی اعتماد میں اضافہ کرتی ہے، شدت پسند بیانیے کی کشش کم کرتی ہے اور مقامی نوجوانوں کو بااختیار بناتی ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ فکری، سماجی اور معاشی پہلوؤں کا مجموعہ ہے، بداعتمادی اور عسکریت کے چکر کو توڑنے کے لیے ایک جامع ریاستی حکمتِ عملی درکار ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس خوشگوار انجام تک پہنچ گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس خوشگوار انجام تک پہنچ گیا

    ‎اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس کی سماعت کے دوران ایک جذباتی اور مثبت پیش رفت سامنے آئی، جہاں عدالت کی کوششوں سے میاں بیوی نے دوبارہ ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
    ‎سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جنہوں نے دونوں فریقین کو مصالحت پر آمادہ کیا۔ بعد ازاں میاں بیوی نے عدالتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے شوہر کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن فراہم کرے گا۔
    ‎سماعت کے دوران چاروں بچوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی والدین سے ملاقات کرائی گئی۔ جسٹس کیانی نے بچوں کو روسٹرم پر بلا کر ان سے گفتگو کی۔ بچوں نے آبدیدہ ہو کر اپنی والدہ سے گھر واپس آنے کی درخواست کی، جس پر عدالت کا ماحول جذباتی ہوگیا۔ جج نے بچوں کو تحائف بھی دیے اور ریمارکس دیے کہ “بچوں کا بٹوارا نہیں ہو سکتا، بچے پراپرٹی نہیں ہوتے۔”
    ‎جسٹس کیانی نے ازدواجی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت اپنا گھر چھوڑ کر نئے گھر آتی ہے، اس لیے اسے محبت اور احترام ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر گھریلو تنازعات میں خاندانوں کی مداخلت مسائل کو بڑھا دیتی ہے اور معاشرے میں تربیت کی کمی بھی نمایاں ہے۔
    ‎دورانِ سماعت ایک شخص کو موبائل فون سے ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ عدالت کے استفسار پر اس نے بتایا کہ وہ کارروائی سے متاثر ہو کر اسے گھر والوں کو دکھانا چاہتا تھا۔ عدالت نے ضابطۂ کار کی خلاف ورزی پر اس کا موبائل فون ضبط کر لیا۔
    ‎عدالت کی جانب سے کیس کا تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جبکہ کیس کی پیروی سمعیہ قمر راجہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے کی۔

  • 
کراچی میں کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر حادثے میں 12 افراد جاں بحق

    
کراچی میں کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر حادثے میں 12 افراد جاں بحق

    
کراچی کے علاقے کاٹھور کے قریب ایک ہولناک حادثے میں آئل ٹینکر مسافر وین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں حیدرآباد سے کراچی آنے والی ایک گاڑی بھی ٹینکر کی زد میں آ گئی۔
    ‎ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 6 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ آئل ٹینکر کو کاٹ کر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
    ‎ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ حادثہ چند گاڑیوں کے رانگ وے پر آنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اور پولیس ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • 
پاکستان کا افغان طالبان سے شدت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

    
پاکستان کا افغان طالبان سے شدت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

    
پاکستان نے جمعرات کو افغانستان میں شدت پسند گروپوں کی سرگرم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ پائیدار اور قابلِ تصدیق اقدامات کے ذریعے ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسلام آباد کی حمایت میں ووٹ دینے کے بعد کہا کہ 1988 میں طالبان پر پابندیوں کے نظام کی مانیٹرنگ ٹیم کی مدت میں 12 ماہ کی توسیع بروقت اور ضروری ہے۔
    ‎عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرم موجودگی پر شدید تشویش ہے، جن میں تحریک طالبان پاکستان (FAK)، بلوچستان لبریشن آرمی (FAH)، مجید بریگیڈ، داعش خراسان اور القاعدہ شامل ہیں۔ یہ گروہ پاکستان کے خلاف کئی بڑے دہشت گرد حملوں اور یرغمال بنانے کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
    ‎انہوں نے فروری میں بلوچستان میں ہونے والے بی ایل اے اور اسلام آباد کی مسجد پر داعش خراسان کے حملوں میں 80 بے گناہ پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے افغان سرزمین سے منصوبہ بند اور انجام دیے گئے۔
    ‎عاصم افتخار نے واضح کیا: ’ایک مرتبہ پھر یہ مطالبہ دہرایا جاتا ہے کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور بیرونی تخریب کار عناصر کو فائدہ اٹھانے سے روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔‘

  • سبی، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت 7 ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ مکمل

    سبی، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت 7 ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ مکمل

    سبی: ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ سبی کے باہمی اشتراک سے ضلع سبی میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کے سات اہم ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران، ٹھیکیداروں اور دیگر شراکت داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 20 ٹھیکیداروں نے ٹینڈرنگ کے عمل میں شرکت کی۔ تمام ٹیکنیکل اور مالیاتی بڈز کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق تمام متعلقہ فریقین کی موجودگی میں کھولا گیا تاکہ شفافیت، میرٹ اور مسابقتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ منصوبے ضلع سبی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مراحل میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    حکام کے مطابق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد کامیاب قرار پانے والے ٹھیکیداروں کو مقررہ طریقہ کار کے تحت آئندہ چند روز میں ورک آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے، جس کے بعد منصوبوں پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔عوامی حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع سبی میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

  • 
چولستان جیپ ریلی میں حادثہ، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر جاں بحق

    
چولستان جیپ ریلی میں حادثہ، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر جاں بحق

    
چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک پولیس افسر جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے۔
    تفصیلات کے مطابق حادثہ ریلی ٹریک کے مڈ پوائنٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار جیپ بے قابو ہو کر ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ پری پیئرڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کے دوران قلعہ جام گڑھ کے مقام پر پیش آیا۔
    ‎ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت بشیر کرم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی میت کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    ‎حادثے کے بعد انتظامیہ نے ریلی ٹریک پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شائقین کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر ٹریک سے دور منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت بنگلہ دیش کے عوام کے حقوق کے لئے بہترین کردار ادا کرے گی،بنگلہ دیش انتخابات میں بھارت مخالف قوتوں کی جیت سے واضح ہوتا ہے کہ نظریہ پاکستان آج بھی زندہ ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پرامن انتخابات بنگلہ دیش کی عوام کی کامیابی ہے،ہم جیتنے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی نومنتخب قیادت بنگلہ دیش میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کرے گی،اہل پاکستان کے دل بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انتخابات میں بی این پی اتحاد کی کامیابی اور جماعت اسلامی اتحاد کا دوسرے نمبر پر آنے سے وہاں بھارتی سازشیں دم توڑ گئیں،مرکزی مسلم لیگ بنگلہ دیش کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے.