Baaghi TV

Blog

  • ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ‎کراچی میں ماہِ صیام کی آمد سے قبل پانی کا بحران دوبارہ نمودار ہو گیا ہے۔ گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن کے لیک ہونے سے شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
    ‎واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، دھابیجی سے شہر تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مکمل فراہمی کل سے متوقع ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پیدا ہونے والے اس بحران سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
    ‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت 16 فروری کا انتظار نہ کرے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر الشفا اسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں اپنے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم کی جائے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے، اس لیے انہیں ملک کے اندر ہی مناسب طبی سہولیات دی جائیں۔
    ‎بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا شروع ہو چکا ہے اور پارلیمنٹ لاجز کو سیل کرنے اور راستے بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں ایک دھماکے دار مقابلے میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔

    زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے برین بینیٹ نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے 64 رنز بنائے، جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے بالترتیب 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری کوشش کی، لیکن صرف میٹ رنشا ہی زمبابوے کے بولنگ حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ باقی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور آسٹریلیا مقررہ اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی دعویداری ظاہر کی اور آسٹریلیا کے مداحوں کو ایک بڑا دھچکا دیا۔

  • عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی کی حد تک لے جانا معاشرتی نقصان کا باعث بنتا ہے، اس لیے فطری اختلاف کو تصادم میں بدلنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا اسی میں ہے کہ سیاسی کشیدگی عوامی زندگیوں میں مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کی خرابی کا سبب نہ بنے۔ ان کے بقول سیاست خود مقصد نہیں بلکہ انسانی فلاح کے حصول کا ذریعہ ہونی چاہیے۔سربراہ جے یو آئی نے سرحدی صوبوں میں بڑھتی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً خیبر پختون خوا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر دہشتگرد حملوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، پنیالہ پولیس پر حالیہ مہلک حملہ چند ہفتوں میں دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    مولانا فضل الرحمن نے آئی جی پی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پنیالہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں نے شہید افسر کی سرکاری ایس ایم جی کیسے چھینی جبکہ اس وقت سی ٹی ڈی کی بھاری نفری ان کے ساتھ موجود تھی۔ مزید یہ کہ پیچیدہ اور پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑی فراہم نہ کیے جانے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں۔

  • سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ راولپنڈی کی جانب سے انہیں پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انضمام الحق پہلے بھی پشاور زلمی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے دوران راولپنڈی کی ٹیم کی خریداریوں پر نظر ڈالیں تو سب سے مہنگے کھلاڑی نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں ٹیم نے خریدا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیرل مچل بھی ٹیم کا حصہ بنے، جنہیں 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔راولپنڈی فرنچائز نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کے لیے 3 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی گئی۔دیگر اہم کھلاڑیوں میں لاری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا، عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔

    انضمام الحق کی شمولیت اور ٹیم کی مضبوط خریداریوں کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ راولپنڈی فرنچائز پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی دکھائے گی اور مضبوط مقابلہ فراہم کرے گی

  • پی ٹی آئی احتجاج،ریڈزون مکمل بند،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    پی ٹی آئی احتجاج،ریڈزون مکمل بند،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    تحریک انصاف اور تحریک اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی ہیں،ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھارتی نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہو گئی ہے۔ پولیس کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ کی طرف جانے نہیں دے رہی۔

    پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پرروک دیا گیا،پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی،پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ٹیم نے میرے گارڈ کو تھپڑ مارے۔

  • جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کو دل کا دورہ،ہسپتال داخل

    جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کو دل کا دورہ،ہسپتال داخل

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کے لیے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے ان کے لیے مکمل آرام اور مسلسل نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد اپنی صحتیابی کے بعد عوامی اور سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ لے سکیں۔

  • سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل

    سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل

    سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر نےوزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل کی ہے

    جاوید بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب انڈیا منی پور میں کشمیر کی طرح نسل کشی کررہا ہے،انڈین فوج منی پور میں عورتوں کی عزتیں لوٹ رہی ہے،انڈین حکومت نے منی پور کے لوگوں کے بُنیادی حقوق سلب کردئیے ہیں ،
    اُن کا قصور ہے کہ وہ انڈیا سے آزدای مانگ رہے ہیں،پاکستان کو اُن کے لیے آواز اُٹھانی چاہیے،مُودی نے منی پور میں اپنا قصائی خانہ کھول رکھا ہے،بچوں نوجوانوں بوڑھوں اور عورتوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے ،نہتے لوگوں کے گھروں کو جلایا اور مُسمار کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری ایکشن لینا ہوگا،مودی غُنڈہ بدمعاش قاتل بنا ہوا ہے ،ہندستان میں رجیم تبدیلی کی فوری ضرورت ہے ،انڈیا کا وزیراعظم دہشت گرد ہے ،فیلڈ مارشل صاحب کو منی پور میں امن فوج بھیجنے کا مُطالبہ کرنا چاہیئے،مودی کی بدمعاشی نا روکی گئی تو انڈیا سے اقلیتی لوگ ختم ہوجائیں گے،اقوام مُتحدہ میں پاکستانی وفد کو فوری پٹیشن دائر کرنا ہوگی

  • دہلی میں تین سکولوں کو بم کی دھمکی موصول

    دہلی میں تین سکولوں کو بم کی دھمکی موصول

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جمعہ کی صبح کم از کم تین اسکولوں کو بم کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی اور متعلقہ مقامات پر فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    ڈی ایف ایس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق وسطی دہلی کے علاقے جھنڈیوالان میں قائم بی ٹی تامل سکول کی انتظامیہ نے صبح تقریباً 9 بج کر 12 منٹ پر بم کی دھمکی سے متعلق اطلاع فراہم کی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اسکول کی عمارت کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ایک اور متاثرہ اسکول کی انتظامیہ نے والدین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا “محترم والدین، آج صبح اسکول کو سیکیورٹی سے متعلق ایک دھمکی موصول ہوئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس اسکول میں موجود ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام طلبہ کو بحفاظت اسکول سے نکال لیا گیا ہے۔ اسکول کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد دوبارہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔”حکام کے مطابق تمام اسکولوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے اور طلبہ کو بحفاظت گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی اہلکار اسکول کی عمارت اور اطراف کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی طور پر کسی مشکوک شے کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کی نوعیت اور ای میل بھیجنے والے کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ سائبر کرائم یونٹ کو بھی معاملے کی چھان بین کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔واقعے کے باعث والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ شہر کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • کراچی،مشرف کالونی میں گولیاں چل گئیں،میاں بیوی،بیٹے کی موت

    کراچی،مشرف کالونی میں گولیاں چل گئیں،میاں بیوی،بیٹے کی موت

    کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں صبح سویرے اندوہناک فائرنگ کے واقعے میں میاں، بیوی اور ان کا کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

    واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عابد نامی شخص، اس کی اہلیہ اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔ عابد پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا اور اس کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والی خاتون مقتول عابد کی سالی ہے جو واقعے کے وقت گھر میں بطور مہمان موجود تھی۔

    زخمی خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ حملہ آور عابد کا ہم زلف دانش تھا۔ اس کے مطابق عابد نے اپنی ایک بیٹی دانش کو گود دے رکھی تھی، تاہم بعد ازاں اسی معاملے پر دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم دانش رات تقریباً تین بجے عابد کے گھر آیا تھا اور بعد ازاں صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے بھی بیان دیا ہے کہ انہوں نے ملزم دانش کو واردات کے بعد عابد کے گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔