Baaghi TV

Blog

  • عامر خان نے تھری اڈیٹس کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

    عامر خان نے تھری اڈیٹس کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

    بالی ووڈ سُپراسٹار عامر خان نےمشہور فلم ’تھری اڈیٹس‘ کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے-

    عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ سیکوئل کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اداکار نے خود اس منصوبے کی تصدیق کر دی ہےانہوں نےبتایا کہ کہانی میں اصل کرداروں کی زندگی کو ایک دہائی بعد دکھایاجائےگا اور یہ دیکھا جائے گا کہ وقت کےساتھ انکےحالات میں کیا تبدیلی آئی ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ انہوں نے فلم کی کہانی سنی ہے اور یہ انہیں بہت پسند آئی ہے اگرچہ اسکرپٹ پر ابھی مزید کام ہونا باقی ہے، لیکن کہانی نہایت منفرد ہے اور پہلی فلم کی طرح اس میں بھی مزاح موجود ہوگا فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلا حصہ ختم ہوا تھا، لیکن اس میں 10 سال کا ٹائم جمپ دکھایا جائے گا رنچھو (پھنسکھ وانگڈو)، فرحان اور راجو کی تکون ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوگی، وہ دوبارہ اپنے کردار پھنسکھ وانگدو کو نبھانے کے لیے بہت پرجوش ہیں. یہ کہانی راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر تخلیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ، 2009 میں ریلیز ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ آج بھی بھارتی سنیما کی سب سے مقبول اور اثر انگیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تعلیم کے نظام، دوستی، اور اپنے شوق کے مطابق زندگی گزارنے جیسے موضوعات پر مبنی تھی۔

  • افغان طالبان رجیم میں سکیورٹی بحران،امدادی کارکن بھی غیر محفوظ

    افغان طالبان رجیم میں سکیورٹی بحران،امدادی کارکن بھی غیر محفوظ

    افغان طالبان رجیم میں سکیورٹی بحران سنگین ہوچکا ہے جہاں امدادی کارکن بھی غیر محفوظ ہیں۔دہشت گردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم نے عوامی فلاح و بہبود کو پسِ پشت ڈال دیا جس کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔

    اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم میں سکیورٹی ناکامی اور افغانستان میں مفلوج امدادی نظام کی قلعی کھول دی ۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امدادی رابطہ(اوچا) نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی اور سکیورٹی بحران نے امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک امدادی کارکن جاں بحق ہوا ۔اوچا کے مطابق افغان طالبان رجیم میں خواتین پر کام کی پابندیاں برقرار ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت پر 14 کیسز سامنے آئے،گلوبل فوڈ کرائسس 2026 کی رپورٹ میں افغانستان کو شدید غذائی عدم تحفظ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاکھوں افغان تاحال انسانی امداد کے محتاج ہیں، سیکورٹی بحران اور رسائی میں رکاوٹوں نےصورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے۔ ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی ترجیحات عوامی فلاح و بہبود کے بجائے عسکری اور دہشتگردانہ مقاصد پر مرکوز ہیں جسکا خمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔

  • ایران نے چین کو خام تیل بھیجنے کیلئے ایک نیا  راستہ تلاش کر لیاہے،امریکی میڈیا

    ایران نے چین کو خام تیل بھیجنے کیلئے ایک نیا راستہ تلاش کر لیاہے،امریکی میڈیا

    امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب ٹرینوں کے ذریعے خام تیل چین بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے-

    امریکی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، سمندری راستوں پر امریکی پہرے کے باعث ایران اب ٹرینوں کے ذریعے خام تیل چین بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے، یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ایران میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے اور صورتحال اس حد تک سنگین ہو گئی ہے کہ تہران اب کچرے کے ڈھیروں اور پرانے ناکارہ ٹینکوں میں تیل رکھنے پر مجبور ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل کے وسط میں آبنائے ہرمز کی سخت بحری ناکہ بندی کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ایرانی معیشت کو اس ’شٹ ان‘ پوائنٹ تک پہنچانا ہے جہاں اس کے پاس تیل رکھنے کی جگہ باقی نہ رہے اور اسے پیداوار بند کرنی پڑےصدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی تیل کی صنعت کے پاس صرف تین دن باقی ہیں، جس کے بعد یہ نظام بیٹھ جائے گا اور اسے دوبارہ بحال کرنا ناممکن ہوگا-

    تاہم، توانائی کے ماہرین صدر ٹرمپ کے اس مختصر وقت سے اتفاق نہیں کرتے،توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ابھی تقریباً ایک ماہ کی گنجائش باقی ہے، ایران مزید دو ماہ تک یہ دباؤ برداشت کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کا تقریباً 90 فیصد تیل ’خارگ آئی لینڈ‘ سے برآمد ہوتا ہے جہاں 20 سے 30 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ گنجائش چند ہفتوں میں بھر سکتی ہے۔

  • اڑیسہ میں غربت کی تلخ تصویر، بھائی بہن کی لاش اٹھا کر بینک پہنچ گیا

    اڑیسہ میں غربت کی تلخ تصویر، بھائی بہن کی لاش اٹھا کر بینک پہنچ گیا

    بھارت کی ریاست اڑیسہ سے ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص اپنی مرحوم بہن کے بینک اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکلوانے کے لیے بینک پہنچا، تاہم بینک عملے نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بہن کی موت کا ثبوت پیش کرے۔جیتو منڈا نامی شہری دیانالی گاؤں کا رہنے والا ہے، اس کی بہن کالرا منڈا نے اڑیسہ گرامین بینک میں 19ہزار 300 روپے جمع کرائے تھے۔خاتون کا 2 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا جب کہ اس کا شوہر اور اکلوتا بچہ بھی انتقال کرچکے ہیں، جیتو اس کا واحد زندہ رشتہ دار تھا، جیتو نے اپنی بہن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم نکلوانا چاہی جس پر بینک منیجر نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو لے آئیں یا موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثت کا ثبوت فراہم کریں،جیتو کے پاس نہ تو دستاویزات تھے اور نہ ہی کاغذات بنوانے کا کیلئے کسی طریقہ کار کا کوئی علم تھا، اس کے بعد جیتو نے گاؤں جاکراپنی بہن کی قبر کھودی، اس کی باقیات کو نکال کر کپڑے میں لپیٹا اور اپنے کندھے پر رکھ کر بینک پہنچ گیا، اس دوران کسی راہگیر نے اس دلخراش منظر کی ویڈیو بنا لی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غریب شخص اپنی بہن کی لاش کو کندھے پر اٹھائے سڑک پر چل رہا ہے، ، صارفین کی بڑی تعداد نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانی وقار کی تذلیل قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ واقعہ بھارت میں غربت اور بیوروکریسی کے سخت رویوں کی عکاسی کے طور پر زیر بحث ہے۔ ایک طرف مودی سرکار کے دعووں میں ترقی اور خوشحالی کی بات کی جاتی ہے، جبکہ دوسری جانب ایسے واقعات زمینی حقائق کو بے نقاب کرتے ہیں۔

  • اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا ناقدین کو منفرد جواب، منی اسکرٹ میں تصاویر شیئر

    اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا ناقدین کو منفرد جواب، منی اسکرٹ میں تصاویر شیئر

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ سوشل میڈیا تنقید کے بعد اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں ناقدین کو جواب دیتے ہوئے منی اسکرٹ میں اپنی نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں، جس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

    صحیفہ جبار خٹک، جو مختلف کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر سماجی مسائل پر بے باک رائے دینے کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔
    حال ہی میں ایک نجی ایونٹ میں بولڈ لباس پہننے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اداکارہ نے روایتی خاموشی اختیار کرنے کے بجائے ناقدین کو اپنے انداز میں جواب دیتے ہوئے مختلف مواقع پر لی گئی منی اسکرٹ میں تصاویر شیئر کر دیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ اور سفید اسکرٹس کے ساتھ کیژول شرٹس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک تصویر جم کے دوران لی گئی ہے، جو ان کی فٹنس روٹین کی عکاسی کرتی ہے۔

    صحیفہ نے تصاویر کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی تحریر کیا "میرا لیگ ڈے برباد نہ کرو”،جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی اور تیزی سے وائرل ہو گیا۔اداکارہ کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے اعتماد، فٹنس اور جرات مندانہ انداز کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے بدستور تنقید جاری رکھی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ صحیفہ جبار نے ٹرولنگ کو ضرورت سے زیادہ سنجیدہ لے لیا ہے۔

  • پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کا امکان

    پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کا امکان

    پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے،اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہےاجلاس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے،آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے جبکہ حکومت نے معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے معاشی خطرات برقرار ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے-

  • معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یورو بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور پارٹنر کو بھی اسی مہینے ادائیگی کی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں مارچ کے دوران مجموعی ترسیلات 3.8 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ معمول کے مطابق ماہانہ ترسیلات کا حجم 3.2 ارب امریکی ڈالر ہے،رمضان اور عید کے باعث ترسیلات میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مارچ میں 260 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے، جبکہ اپریل میں مزید اضافہ متوقع ہےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ماہانہ 180 سے 200 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری لازم نہیں ہےرواں مالی سال میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی مقررہ ہدف سے کم رہے گی یورو بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور پارٹنر کو بھی اسی مہینے ادائیگی کی گئی ہے۔

    محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نجکاری پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے اور پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کی گئی ہےلاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپور ٹس کی نجکاری کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا بڑے کاروباری گروپس کنسورشیم کی شکل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کی تنظیم نو کی گئی ہے جبکہ پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، آئندہ سال سے مسلح افواج کا کنٹری بیوٹری پنشن نظام شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ کرپٹو صارفین موجود ہیں اور اس شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹوکنائزیشن کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے،جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہ

  • ٹرمپ نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا،امریکی میڈیا

    ٹرمپ نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا،امریکی میڈیا

    ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز پر غور کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا، صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ہمراہ ایرانی تجاویز کا جائزہ لیا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، تاہم ایٹمی معاملات کو ابتدائی مذاکرات کا حصہ نہ بنانے پر وہ ناخوش ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سپرپاور ہونے کے باوجود جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں جس پر ہم غور کررہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر رابطے خوش آئند ہیں، حالیہ واقعات نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید نمایاں کیا، سفارتکاری کیلئے روس کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق میڈیا کے ذریعے سفارت کاری مسترد کر دی،وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں کرے گا اور اپنے مؤقف پر بدستور قائم ہے،وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے کہا ہے کہ امریکا پریس کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا، ہم اپنی سرخ لکیروں کے بارے میں واضح ہیں اور صدر ٹرمپ صرف ایسا معاہدہ کریں گے جو امریکی عوام اور دنیا کے لیے بہتر ہو۔

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق تازہ تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کی قیادت نے اپنے مذاکرات کاروں کو ملک کے جوہری پروگرام پر کسی قسم کی رعایت دینے کا اختیار نہیں دیا، جس کے باعث کسی مفاہمت یا وسیع تر امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

  • پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کا حقائق کے برعکس پاکستان کیخلاف زہریلا بیانیہ بے نقاب

    پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کا حقائق کے برعکس پاکستان کیخلاف زہریلا بیانیہ بے نقاب

    پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی میڈیا کا حقائق کے برعکس پاکستان کیخلاف زہریلا بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کے کٹھ پتلی گودی میڈیا نے مضحکہ خیزاور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف بدلہ لینے اور حملہ کرنے کیلئے اشتعال انگیزی پھیلائی۔بھارتی میڈیا مودی کے مذموم سیاسی عزائم کیلئے مسلمان دشمنی کے زہر کو بھی معاشرے میں بھرتا رہا ۔بھارتی صحافیوں اور حکام کی میٹنگ کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سکیورٹی ناکامی کی قلعی کھول دی ۔بھارتی میڈیا نے صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان مخالف منفی بیانیہ پھیلایا ۔مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے عوام نے بھی پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر یکسر مسترد کیا۔

    عالمی ماہرین کےمطابق بھارتی گودی میڈیا نے جنگ کے سنجیدہ ماحول میں سنسنی خیزی اور ریٹنگ کیلئے لاہور پورٹ پر حملے جیسے مضحکہ خیز دعوے بھی کیے۔ آپریشن سندور کے تناظر میں بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی طرزِ عمل کو دنیا نے صحافتی اصولوں کے منافی قرار دیا

  • ججز ٹرانسفر معاملہ،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو لکھا خط

    ججز ٹرانسفر معاملہ،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو لکھا خط

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس پاکستان سے بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن ٹرانسفر معاملے کو ذاتی طور سننے کی استدعا کی ہے،جسٹس بابر ستار نے خط میں استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر معاملے سے پہلے کمیشن اجلاس میں مجھے سنا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ سے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ٹرانسفر کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے نام زیرِ غور آئیں گے۔ٹرانسفر کے لیے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے نام بھی زیرِ غور آئیں گے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ٹرانسفر ججز سے متعلق اجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد سرفراز ڈوگر کی جانب سے 5 ممبران کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا گیا۔