انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافروں سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم ڈاکوؤں نے گولیاں چلائیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والے مسافروں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ساتھ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Blog
-
ڈاکوؤں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار شہید، تین زخمی
-
ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا ،محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور اس معاملے میں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ٹیمو ں کی تعداد میں 2 کا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے تاکہ کرکٹ کی ترقی کے عمل کو مز ید مضبوط بنایا جا سکےپاکستان کی قومی ٹیم میں 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسپورٹس بورڈ کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے، صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز اور گراؤنڈز کے قیام و بہتری کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ریجنل ٹیلنٹ کو جتنا زیادہ پروموٹ کیا جائے گا وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو بلکہ اسے مزید نکھار کر قومی سطح تک پہنچایا جائے، پشاور ریجن میں 2 ٹیمیں بنارہے ہیں۔
آئی سی سی سے متعلق معاملات پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور اس معاملے میں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اور اب ان کی بات مانی گئی ہے، اسی لیے ہم انڈیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں مستقبل کے بارے میں صرف اللہ بہتر جا نتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔
امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے اور اس کے بعد فالو اپ میٹنگ بھی ہوئی ہے، ایک بات واضح ہے کہ انسداد دہشتگردی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات میں بھی اداروں نے مؤثر کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی مشترکہ کوششو ں سے دہشتگردوں کو شکست دی جائے گی۔
ڈیجیٹل شناخت اور ای کے وائی سی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ہر شہری کی تصدیق شدہ ڈیجیٹل شناخت ہوگی، اس سے سرمایہ کاری، بینکاری اور دیگر شعبوں میں شفافیت بڑھے گی اور فراڈ کے امکانات کم ہوں گے، اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
-

کراچی: انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تاجر اصغر نے بتایا کہ دو ملازمین، عامر اور عمران، 30 لاکھ روپے تھیلے میں بھر کر بینک جمع کروانے جا رہے تھے کہ کورنگی ڈھائی نمبر کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر رقم سے بھرا تھیلا اور موبائل فون چھین لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ -

کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری
کراچی میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے شہریوں کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریٹ لیول ہائی ہے، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
کراچی پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب کی سہولت پر کام جاری ہے لیکن مختلف مشکلات کی وجہ سے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
ایڈیشنل آئی جی نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کو کراچی کے اہم اہداف میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ دشمن اپنی پراکسیز کو زیادہ رقوم ادا کرتا ہے تاکہ شہر میں کارروائیاں کی جا سکیں، جبکہ ان گروہوں کی زیادہ توجہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان پر ہے۔
آزاد خان نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل اور پیشہ ور افسران کی تعیناتی ضروری ہے، تاکہ سفارشات سے گورننس متاثر نہ ہو۔ انہوں نے تھانہ کلچر ختم کرنے اور عوام کو زیادہ سہولت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ انسداد منشیات، اسمگلنگ، تجاوزات اور گداگری روکنا پولیس کا بنیادی کام نہیں، بلکہ جرائم کی روک تھام، تفتیش اور عوام کے تحفظ پر توجہ دینا اصل ذمہ داری ہے۔ اگر پولیس اپنے بنیادی فرائض پر توجہ دے تو نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ رشوت کے خاتمے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ -

آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر آویزاں
نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں کر دی گئی، یہ اعزاز بینظیر بھٹو کے بعد دیا جانے والا دوسرا اہم اعزاز ہے۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔
ملالہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم روکنا اسلام کے پیغام کے خلاف ہے، اور بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق کی بنیاد پر طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
ملالہ یوسفزئی نے ایل ایم ایچ سے فلسفہ، سیاست اور معیشت میں تعلیم حاصل کی اور 2020 میں گریجویشن کی۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر معروف کارکن ہیں اور 2014 میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت بنی تھیں۔
ملالہ کو 2024 میں ایل ایم ایچ کی آنرری فیلو بھی منتخب کیا گیا تھا اور وہ آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے مشاورتی ادارے کی رکن بھی ہیں، جو آکسفورڈ اور پاکستان کے درمیان علمی روابط اور اسکالرشپ مواقع فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر پورٹریٹ پینٹر ازابیلا واٹلنگ نے کہا کہ ملالہ کا پورٹریٹ بنانا ایک بہت بڑا اعزاز تھا اور انہوں نے تصویر میں ملالہ کی طاقت اور وقار کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ ملالہ نے کہا کہ یہ اعزاز دیگر لوگوں کے لیے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ یاد دہانی ہے کہ وادی سوات کی ایک لڑکی یہاں اپنی جگہ رکھتی ہے، اور ہر لڑکی، چاہے وہ پاکستان، افغانستان یا کہیں بھی سے ہو، کی بھی یہاں اپنی جگہ ہے۔ -

بیگناہوں کا خون بہانے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں،قدرت اللہ
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر قدرت اللہ، چیئرمین سید احسن محمود شاہ اور سرپرستِ اعلیٰ حفیظ البرکات شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیگناہوں کا خون بہانے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کا کسی دین، مسلک یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ قرآنِ کریم ایک انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، دہشت گردی اور قتل و غارت اسلامی تعلیمات کی صریح توہین ہے۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہیں امن، عبادت اور اخوت کا مرکز ہوتی ہیں، ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانا صرف عبادت گزاروں پر ہی حملہ نہیں بلکہ ملک کے امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر براہِ راست حملہ ہے۔ پاکستانی عوام کامطالبہ ہے کہ ملک بھر کی تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی و عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں اور غفلت یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے۔
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور امن دشمن نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملک و قوم کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر سپاہی ہمارے حقیقی محسن، قومی وقار کی علامت اور دشمن کے سامنے آہنی دیوار ہیں۔ ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ان حالات میں جبکہ دشمن ہم پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے قوم سے ہماری اپیل ہے کہ وہ مسلکی، لسانی اور علاقائی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد، صبر اور شعور کا مظاہرہ کرے، افواہوں اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہے اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ پاکستان ایک پُرامن اسلامی ریاست ہے اور ان شاء اللہ دہشت گردی، نفرت اور خونریزی کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
-

جامعہ دارالعلوم یاسین القرآن کا نور ولی محسود سے لاتعلقی کا اعلان
پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم یاسین القرآن کراچی نے فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، تصدیق کی جاتی ہے کہ نور ولی محسود عرف ابو منصور عاصم ولد حاجی گل شاہ سکنہ شمالی وزیرستان (تنظیم فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان) کا جامعہ دارالعلوم یاسین القرآن سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں،جامعہ ہذا نے اگر کسی بھی قسم کی سند جاری کی ہو وہ کینسل کی جاتی ہے-
واضح رہے کہ نور ولی کا تعلق وزیرستان سے ہے، جو اس وقت فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ہیں،مفتی نور ولی کا شمار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ بیت اللہ محسود کے قریبی کمانڈروں میں ہوتا تھا، جہاں وہ ڈپٹی کمانڈر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
-

کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025: پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کے کرپشن کے تاثر میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی اسکور ایک پوائنٹ بڑھ کر 28 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کے باعث پاکستان کے مجموعی اسکور میں بہتری کا رجحان برقرار رہا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی کے اشاریوں میں بہتری آئی ہے بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے تاثر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے لیے 182 ممالک کا سروے کیا گیا، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 180 تھی۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں مجموعی طور پر چار درجے بہتری آئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے دسمبر 2025 میں جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ تین میں سے دو پاکستانی شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کرپشن کے تاثر میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔ -

ناسا کی نئی پالیسی، خلا بازوں کو اپنے ذاتی اسمارٹ فون خلا میں لے جانے کی اجازت
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخ میں پہلی بار خلا بازوں کو اپنے ذاتی اسمارٹ فونز خلا میں لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس پالیسی میں تبدیلی کا اطلاق کریو 12 اور آرٹیمس 2 مشنز سے ہوگا۔
کریو 12 مشن فروری 2026 کے وسط میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ کیا جائے گا، جبکہ آرٹیمس 2 مشن مارچ 2026 میں چاند کے مدار کی جانب روانگی کے لیے شیڈول ہے۔ نئی پالیسی کے تحت خلا باز جدید آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز اپنے ساتھ لے جا سکیں گے۔
اس سے قبل ناسا خلا بازوں کو صرف ادارے کی جانب سے فراہم کردہ ڈی ایس ایل آر اور گو پرو کیمرے استعمال کرنے کی اجازت دیتا تھا، جن میں سے بیشتر پرانے ماڈلز تھے اور جن سے تصاویر یا ویڈیوز فوری طور پر شیئر کرنا ممکن نہیں تھا۔
ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین کے مطابق اس فیصلے سے خلا باز زمین سے باہر اپنے تجربات زیادہ آسانی سے ریکارڈ کر سکیں گے اور تصاویر و ویڈیوز براہِ راست عوام کے ساتھ شیئر کر پائیں گے۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ یہ قدم خلا بازوں کو اپنے خاندانوں کے لیے خصوصی لمحات محفوظ کرنے کے ساتھ دنیا سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ ذاتی اسمارٹ فونز کی اجازت مستقبل میں زمین کے مدار اور چاند پر ہونے والے سائنسی تجربات میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ جیراڈ آئزک مین کے مطابق یہ فیصلہ روایتی سوچ سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی کو خلائی مشنز کا حصہ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ -

ہم ایران پر اکیلے حملہ کر دیں گے، اسرائیل کا امریکا کو دو ٹوک پیغام
اسرائیل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اس حد سے تجاوز کرتا ہے جسے وہ ایک حساس سیکیورٹی ریڈ لائن قرار دیتا ہے تو وہ یکطرفہ فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
انڈیا ٹوڈے نے اسرائیلی اخبار دی یروشلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام نے اپنے امریکی عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی میزائل صلاحیتیں اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور انہیں بغیر کسی نتیجے کے مزید آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ایران کی میزائل تیاری اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ حالیہ ہفتوں میں اعلیٰ سطحی سفارتی اور فوجی رابطوں کے ذریعے امریکا تک پہنچایا گیاحکام نے مبینہ طور پر آپریشنل تصورات بھی پیش کیے، جن میں پروگرام سے منسلک اہم پیداواری اور ذخیرہ کرنے والی تنصیبات پر ہدفی حملے شامل ہیں۔
ایک ذرائع نے دی یروشلم پوسٹ کے حوالے سے کہا کہ ہم نے امریکیوں کو بتا دیا ہے کہ اگر ایران بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے ہماری مقرر کردہ ریڈ لائن عبور کرتا ہے تو ہم اکیلے حملہ کریں گے اسرائیل کے مطابق ایران ابھی اس حد تک نہیں پہنچا، تاہم وہ مسلسل نگرانی میں ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی، میری ٹائم شعبے میں غیرقانونی زمین الاٹمنٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت
ایک اور سینئر دفاعی شخصیت نے بتایا کہ اسرائیل تہران کو ایسے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو ملک کی بقا کے لیے خطرہ بن سکتے ہوں، اور اس بات پر زور دیا کہ یروشلم مکمل فوجی آزادیِ عمل محفوظ رکھتا ہے۔
ایک عہدیدار نے موجودہ صورتحال کو ایران کے میزائل انفراسٹرکچر کو کمزور کرنے اور اسرائیل اور ہمسایہ ریاستوں کے خلاف خطرات کو ناکارہ بنانے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا، حالیہ بات چیت کے دوران اس سے منسلک مزید تنصیبات کو نشانہ بنانے کے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔
پاکستان نے بہترین ڈپلومیسی سے کھیل بچا لیا، بھارتی میڈیا کا بڑا اعتراف
کئی اسرائیلی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر محدود فوجی ردعمل کو ترجیح دے سکتے ہیں، جیسا کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف حالیہ امریکی کارروائیاں تھیں ان کا خدشہ ہے کہ ایسا طریقہ کار ایران کی بنیادی صلاحیتوں کو برقرار رکھے گادفاعی ذرائع کے مطابق جزوی اقدامات اس بڑے اسٹریٹجک خطرے کو ختم کرنے میں ناکام رہیں گے جسے اسرائیل اپنی سلامتی کے لیے مرکزی خطرہ سمجھتا ہے۔