Baaghi TV

اسلام آباد :پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بحال، فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

islamabad

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے-

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دئیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا-پیرودھائی سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اڈے پیر کو صبح سے کھولے جائیں گے۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کریا ہےانتظامیہ کے مطابق ہائیکنگ کے شوقین افراد کل سے مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریلز پر جا سکیں گے اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے دامنِ کوہ، لیک ویو سمیت شہر کے تمام پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے ہیں، جہاں شہری تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے باعث ہائیکنگ ٹریلز اور پارکس کو عوام کے لیے بند کیا گیا تھا، مذاکرات کے سلسلے میں مرکزی وفود سے قبل پاکستان آئی امریکا کی ایک ایڈوانس ٹیم واپس روانہ ہوگی، اس سے قبل امریکا کی ایڈوانس ٹیم کا ایک وفد ایرانی وفد کی روانگی کے بعد واپس روانہ ہوا ایڈوانس سیکیورٹی وفد میں واپس جانے والی ٹیم کی روانگی کے وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی کڑے انتظامات کیے گیے تھے۔

More posts