Baaghi TV

Blog

  • درست دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو بلاجواز سفر سے نہ روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ

    درست دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو بلاجواز سفر سے نہ روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سفر کیلئے مطلوبہ فارن کرنسی نہ ہونے پر شہری کو آف لوڈ کیے جانے کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ درست دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو بلاجواز سفر سے نہ روکا جائے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق بیرون ملک سفر کیلئے ایک ہزار ڈالر ہونے چاہئیں، جعلی دستاویزت پر سفر کرنیوالے ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آف لوڈ کرتے وقت شہری کو تحریری وجوہات فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر کیلئے یومیہ 100 ڈالر کے حساب سے رقم ہونی چاہئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر 4 ماہ کا ویزہ ہے تو پھر اس کے پاس 12000 ڈالر ہونے چاہئیں، درست دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو بلاجواز سفر سے نہ روکا جائے۔

  • اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر  چیٹ ممکن

    اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر چیٹ ممکن

    مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین کو فون نمبر ظاہر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین منفرد یوزر نیم (Username) کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے، جس کے بعد چیٹ کے لیے فون نمبر شیئر کرنا ضروری نہیں رہے گا پیر سے صارفین ایپ کے ذریعے اپنا یوزر نیم محفوظ (Reserve) کر سکیں گے، تاہم یہ فیچر لازمی نہیں ہوگا، صارفین کسی بھی وقت اپنا یوزر نیم تبدیل یا حذف بھی کر سکیں گے یوزر نیم زیادہ سے زیادہ 35 حروف پر مشتمل ہوگا جبکہ چند معروف شخصیات، سرکاری عہدیداروں اور مشہور ناموں کو عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا جائے گا تاکہ ان کی شناخت کا غلط استعمال نہ ہو۔

    واٹس ایپ کی ہیڈ آف پروڈکٹ ایلس نیوٹن ریکس نے کہا کہ بہت سے صارفین، خاص طور پر گروپ چیٹس میں، اپنا فون نمبر دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے، ان کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اس بات پر زیادہ اختیار دے گا کہ وہ ایپ پر اپنی شناخت کس طرح ظاہر کرنا چاہتے ہیں یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے تاہم صارفین کے پاس بدستور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے والوں کو بلاک یا رپورٹ کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔

    دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اور کتاب Privacy is Power کی مصنفہ کاریسا ویلز نے کہا کہ اگرچہ یہ فیچر پرائیویسی کے حوالے سے مفید ہے لیکن واٹس ایپ مجموعی طور پر مکمل طور پر پرائیویسی دوست پلیٹ فارم نہیں کیونکہ یہ اشتہارات کے لیے صارفین کا مختلف قسم کا میٹا ڈیٹا، جیسے وہ کس سے اور کب رابطہ کرتے ہیں استعمال کرتا ہے۔

    واٹس ایپ نے واضح کیا کہ وہ صارفین کی نجی گفتگو کا مواد اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرتا کیونکہ تمام ذاتی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ ہوتی ہیں اور کمپنی ان کے مندر جات نہیں پڑھ سکتی فیچر کے مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد صارفین کے فون نمبر دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے تاہم واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر بدستور ضرور ی ہوگا ، یوزر نیمز کی کوئی عوامی ڈائریکٹری موجود نہیں ہوگی۔

  • قومی ٹیم کے فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نےاستعفیٰ دیدیا

    قومی ٹیم کے فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نےاستعفیٰ دیدیا

    سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے ہی میں باہر ہونے کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    یاسر المسحل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرنا قومی ٹیم اور قوم کی توقعات کے مطابق نہیں تھا اور وہ اس ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں میں ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہوں جو ہماری ٹیم کو بہتر مقام پر دیکھنے کے خواہش مند تھےذمہ داری کا تقاضا ہے کہ نئی قیادت کو آگے آنے کا موقع دیا جائے، اسی لیے میں نے اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب گروپ ایچ میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر رہا ٹیم نے یوراگوئے کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا، ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والی کیپ وردے کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہی جبکہ گروپ کے آخری میچ میں مضبوط حریف اسپین نے اسے 4-0 سے شکست دی۔

    یاسر المسحل گزشتہ سات برس سے سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ تھے، ان کی قیادت میں سعودی عرب نے 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جسے مملکت کی اقتصادی تنوع کی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے سعودی عرب مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک ہوا تاہم تین مرتبہ ایشیائی چیمپئن رہنے والی ٹیم 1994 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔

    ورلڈ کپ سے قبل مارچ میں دوستانہ میچز میں ناقص کارکردگی کے باعث فرانسیسی کوچ ہروے رینارڈ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، رینارڈ نے اطالوی کوچ روبرٹو مانچینی کی جگہ دوسری مرتبہ سعودی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی تاہم ان کی واپسی بھی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ بنا سکی گزشتہ تین برسوں کے دوران سعودی عرب نے فٹبال کے شعبے میں تقریباً 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اس دوران عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو، نیمار اور کریم بنزیما کو سعودی پرو لیگ کا حصہ بنایا گیا، جس کے بعد لیگ دنیا کی سب سے زیادہ مالی فوائد دینے والی فٹبال لیگوں میں شمار ہونے لگی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے،گزشتہ روز سونا 2300 روپے سستا ہوا تھا، دو دن میں سونے کے نرخ میں 6400 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 24ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 64ہزار 228روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 24 ڈالر پر آ گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 25 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 70سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاند ی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 6ہزار 349روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 5ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو گرام سے کم ہو کر 259 روپے فی کلو گرام ہو سکتی ہے،ایل پی جی کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی مقررہ کردہ قیمت پر لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی دستیاب نہیں ہے،حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی سے روز 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کرتے ہیں، من مانے نرخوں کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی بلیک قیمت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس بھجوائے رہے ہیں، متعلقہ ادارے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

  • حالات نے مجبور کیا تو  حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی،مومنہ اقبال

    حالات نے مجبور کیا تو حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی،مومنہ اقبال

    اداکارہ مومنہ اقبال نےعندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو میں حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان شئیر کیا اداکارہ نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام نہیں لیا، تاہم یہ ضرور اشارہ دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تمام حقائق سامنے لے آئیں گی، اپنی بہن رمشا اقبال کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند برسوں میں میں اور میرا خاندان بے شمار مشکلات سے گزرا ہے میں نے کئی ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو عوامی تماشہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

    انہوں نے اپنے والد کے 2 سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جانے کے بعد سے خاندان مسلسل آزمائشوں اور مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے، اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں،وقت آنے پر حقیقت خود سامنے آ جائے گی اور مجھے اُمید ہے کہ تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کرنے کی نوبت نہیں آئے گی، ایک ایک کا بتاؤں گی پھر، ان شاء اللہ، میرا گواہ اللہ ہے۔

  • لاہور،گولیاں چل گئیں،خاتون قتل، شوہر کی دوسری بیوی پر قتل کروانے کا الزام

    لاہور،گولیاں چل گئیں،خاتون قتل، شوہر کی دوسری بیوی پر قتل کروانے کا الزام

    لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کھوکھر چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کرن بی بی، شیر علی کی تیسری بیوی تھیں، جبکہ شیر علی نے مجموعی طور پر تین شادیاں کر رکھی تھیں۔دوسری جانب مقتولہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ کرن بی بی کو ان کے شوہر کی دوسری بیوی نے قتل کروایا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس الزام کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ڈی ایس پی شاہزیب خان کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش کے دوران مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

  • رمشا  کی شہرت کیوجہ سے ملا صدمہ  آج بھی پورا خاندان نہیں بھلا سکا،رمشا اقبال

    رمشا کی شہرت کیوجہ سے ملا صدمہ آج بھی پورا خاندان نہیں بھلا سکا،رمشا اقبال

    پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑے ایک نہایت تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے-

    پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑے ایک نہایت تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

    رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کے والد کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا، جس کا صدمہ آج بھی پورا خاندان نہیں بھلا سکا انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب مومنہ اقبال اپنے والد کو اسپتال لے کر پہنچیں تو طبی عملے کی توجہ مریض کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے اس بات پر مرکوز ہو گئی کہ آیا آنے والی خاتون واقعی مومنہ اقبال ہیں یا نہیں۔

    رمشا نے کہا کہ متعدد ڈاکٹر اور عملے کے افراد مومنہ اقبال کو پہچاننے اور ان سے متعلق سوالات کرنے میں مصروف رہے، جبکہ ان کے والد کو بر وقت اور مناسب طبی توجہ نہ مل سکی، اس واقعے میں طبی غفلت بھی شامل تھی کیونکہ مریض کے بجائے ایک معروف شخصیت کی موجودگی مرکزِ توجہ بن گئی تھی-

    اس انکشاف کے بعد مومنہ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے انہوں نے لکھا کہ شہرت کی وجہ سے مجھے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میرا پیشہ اپنے عزیزوں کے لیے بھی ایک سزا بن گیا، میں اللّٰہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ وہی ہر معاملے میں انصاف فراہم کرے گا۔

  • کراچی میں راہگیر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں راہگیر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: کراچی پولیس نے راہگیر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر غیراخلاقی اور نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ملزم کو ایک خاتون راہگیر کے ساتھ نامناسب حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پانی پر تعاون ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون

    پانی پر تعاون ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون

    روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے بھارت کے پاکستان کو پانی سے محروم کرنے سے متعلق بیانات کو عالمی قانون اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد ہے اور پاکستان کی 90 فیصد سے زائد زراعت دریاؤں کے پانی پر منحصر ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے 21 بڑے پن بجلی منصوبے بھی دریائے سندھ کے نظام سے وابستہ ہیں۔ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے کہا کہ بھارت اگر دریاؤں کے بہاؤ میں رد و بدل کرتا ہے تو اس سے پاکستان کی زراعت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان دریائے چناب میں غیر معمولی پانی کے بہاؤ پر بھارت کو متعدد احتجاجی خطوط بھی ارسال کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بڑے ڈیموں کی تعمیر خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو مشرقی جبکہ پاکستان کو مغربی دریاؤں کے پانی کے استعمال کا حق حاصل ہے، اور مستقل انڈس کمیشن دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کا ایک مؤثر فورم ہے۔

    روسی ماہر نے مزید کہا کہ بھارت کی یکطرفہ پالیسیاں بین الاقوامی اعتماد کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سندھ طاس معاہدے کا برقرار رہنا ناگزیر ہے۔ ان کے بقول سیاسی مقاصد کے لیے اس معاہدے کو کمزور کرنا ایک خطرناک اقدام ہو گا کیونکہ پاکستان کی تقریباً پوری آبادی کسی نہ کسی صورت دریائے سندھ کے نظام سے وابستہ ہے۔ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے بھارتی وزیر کے اس بیان کو بھی غیر قانونی قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی پر تعاون ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔