Baaghi TV

مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے حکومتی اقدام ثمر آور ہونے لگے

مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے حکومتی اقدام ثمر آور ہونے لگے

باغی ٹی وی پی ٹی آئی حکومت کی کوشش اور اقتصادی اصلاحات کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کم ہونے لگی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں اور چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت 195 روپے سے زائد ہو گئی۔

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن تین روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت 236 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 239 روپے فی کلو ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوردنی گھی چھ روپے فی کلو مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈھائی کلو کا ڈبہ 643 روپے کا ہوگیا۔اگرچہ سبزی مارکیٹ میں ادرک کی قیمت بہت زیادہ ہے .

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، آلو اور پیاز ایک ہفتے میں 5.5 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 57 روپے فی کلو ہوگئی،

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 117 روپے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو سستی ہوئی چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے دال مسور دال ماش دال چنا دال مونگ بھی سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

More posts