Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ہائیکورٹ کا میئر اسلام آباد کو اہم حکم

    ہائیکورٹ کا میئر اسلام آباد کو اہم حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جائیداد کی پرانی قیمتوں پر بل جاری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےمئیر اسلام آبادکو 3گنا اضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سےروک دیا.

    وکیل اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بیرسٹر قاسم نواز نےموقف اختیار کیاتھا کہ اسلام آبادکے پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافہ بلاجواز ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نےکیس کی سماعت کی مئیر اسلام آباد نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئےقانون کی خلاف ورزی کی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا پراپرٹی ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرنے کا حکم اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا گیا .

    پراپرٹی ٹیکس چالان شروع ، کون کون آئیں گے اس کے نرغے میں ، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

  • جرمنی نے ایک سال میں دنیا کو کتنے یورو کے ہتھیار بیچے ؟

    جرمنی نے ایک سال میں دنیا کو کتنے یورو کے ہتھیار بیچے ؟

    برلن(این این آئی)جرمنی اپنے ہتھیاروں کی برآمدات کے حوالے سے ممکنہ طور پر اس سال ایک نیا ریکارڈ قائم کر دے گا۔
    جرمن اسلحے کی برآمدات میں پچھلے برس کے مقابلے میں سال رواں کے پہلے نو ماہ کے دوران پچھہتر فیصد اضافہ دیکھنے میں آ چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن حکومت کی طرف سے وفاقی پارلیمان میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں بتائی گئی۔ اس سال جنوری سے ستمبر تک دفاعی شعبے میں جرمن برآمدات کی مالیت تقریباً چھ اعشاریہ چار بلین یورو ہو چکی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس سال ایسی برآمدات کی مجموعی مالیت کا وہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، جو2015میں قائم ہوا تھا۔ تب ان برآمدات کی سالانہ مالیت سات اعشاریہ نو بلین یورو کے قریب رہی تھی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    لاہور: پچھلے دس دن میں بہتر سے بہترین کاروباری سرگرمیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی ، سرمایہ کار اس مندی کی بنیادی وجہ ملک کے موجودہ سیاسی استحکام کو بتا رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، مسلسل سات سیشنز میں تیزی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس گرا جس کے باعث 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جو تیزی شروع ہوئی تھی اس کو آج بروز منگل بریک لگ گئی ہے، گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47، تیسرے روز 109.03، چوتھے روز 389، پانچویں روز 281 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اسی کا تسلسل گزشتہ روز بروز پیر کو بھی دیکھا گیا جب مارکیٹ کا میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور کردار ادا کیا اور انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ زبردست انداز میں تیزی کی طرف جانب گامزن تھی اور انڈیکس 33872.18 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور گراوٹ میں بدلتے ہوئے انڈیکس دوبارہ 33409.12 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس کم ہو کر 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران 33600 اور 33500 کی نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے کاروباری روز 0.48 فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

  • ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیرمین شبر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی ار فیصل آباد کی ٹیم کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جعلی رسیدیں بنانے والے دو جعلسازوں کو بے نقاب کیا ہے اور انہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے خوشیار رہیں ، جعلسازی کے معاملات میں ملوث تمام افراد کیساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ، اور آٹو میٹڈ انوائسنگ کی وجہ سے ایسے جعلسازوں تک پہنچنا بہت آسان ہو گیا
    مزید پڑھیں
    نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف

  • گیس پائپ لائن کی مرمت سے ہوئے متاثر لوگ

    گیس پائپ لائن کی مرمت سے ہوئے متاثر لوگ

    گیس پائپ لائن کی وجہ سے کئی علاقوں کو گیس کی بندش
    سوئی ناردرن کمپنی نےپائپ لائن کی مرمت کے لیےٹیمیں روانہ کر دی ہیں،مری ، بھارہ کہو،انگوری اور کہوٹہ سمیت دیگرعلاقے متاثر ہوئے ہیں،سوئی ناردرن کی راوت مری پائپ لائن متاثر ہوئی .روات مری میں چراہ کے مقام پر کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن متاثرہوئی،
    گیس کی اس رسد میں بندش کی وجہ سے مقامی لوگ متاثر ہوئے ہیں.لوگوں کے لیے کھانا پکانے میں مشکلات ہیں.

    کراچی میں‌ گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، بڑے حادثے کا خطرہ

    لاہورمیں سیوریج کا میگا منصوبہ لٹک گیا ، عمران خان کی نظر کرم کا منتظر

  • پاکستان چیمبر اینڈ کامرس نے رزاق داؤد کے متعلق کیا مطالبہ کردیا

    پاکستان چیمبر اینڈ کامرس نے رزاق داؤد کے متعلق کیا مطالبہ کردیا

    پاکستان چیمبر اینڈ کامرس نے رزاق داؤد کے متعلق اہم مطالبہ کردیا
    صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس نے مطالبہ کیا ہے کہ رزاق داوَد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے،.رزاق داوَد کاروبار دوست نہیں ہیں،عہدے سے ہٹایاجائے.وزارتوں میں رزاق داوَد کی بے جا مداخلت بند کی جائے،

    بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،رزاق داؤد غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،
    رزاق داؤد 5وزارتوں میں مداخلت کررہے ہیں،رزاق داوَد کاروبار دوست نہیں ہیں،عہدے سے ہٹایاجائے،وزارتوں میں رزاق داوَد کی بے جا مداخلت بند کی جائے،رزاق داؤد بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

    لاہور چیمبر آف کامرس میں نومنتحب قیادت نے چارج سنبھال لیا


    ،صدر ایف پی سی سی آئی نے دعوی کیا ہے .رزاق داؤد غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،رزاق داؤد 5وزارتوں میں مداخلت کررہے ہیں،

    وزیر اعظم نے بزنس کمیونٹی سے کونسا وعدہ کیا ہے، صدر فیصل آباد چیمبر نے بتادیا

  • پاکستان کے اقتصادی وفد کے ساتھ ہوئی کون سی چائنہ کمپنی کے ہیڈ کی ملاقات

    پاکستان کے اقتصادی وفد کے ساتھ ہوئی کون سی چائنہ کمپنی کے ہیڈ کی ملاقات

    اقتصادی معاملات میں فروغ کے لیے چائنہ کے اہم گروپ کی وزیر اعظم کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات
    وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گزوبا گروپ کےچیئرمین کی ملاقات مشیر تجارت ،معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی شریک ہوئے .،وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرمنصوبہ بندی اوروزیرریلوےشیخ رشید موجود ہیں.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن کا کاروبار100 سے زائدممالک میں پھیلا ہوا ہے.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن مضبوط مالی تعاون کی صلاحیت رکھتی ہے.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن چین کی باصلاحیت کمپنیوں میں سے ایک ہے
    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام
    دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد، پٹرولیم کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطحی وفد ہو گا۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33,033.32 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    واضح رہے کہ پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

    آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

  • مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر

    مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر

    قصور
    ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 8-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  کی اضافی  رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے استعمال ہوگی.ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم دے گا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کےلیےاضافی فنڈنگ کی منظوری دے گئی ہے

    پاکستان کوایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔

    پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان