Baaghi TV

Category: کاروبار

  • چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    اسلام آباد:ہم چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے،بہت جلد چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنا شروع کردیں گے .ان خیالات کا اظہار چین سے آئے ہوئے 55 کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں‌کیا.ان چینی کاروباری شخصیات کو وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دعوت دی تھی

    وزیر اعظم عمران خان نے وفد سے کہا کہ پاکستان چین سے اس سلسلے میں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.عمران خان نےکہا کہ پاکستان چینی قیادت کے ویژ ن اور منصوبے بندی سے بہت متاثر ہے.خاص کر امن وامان ،گورننس اور غربت میں کمی کے حوالے سے چینی اقدامات سے متاثر ہیں.

    چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت جلد اکنامک کوریڈور خطےمیں پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر بن جائے گا.پاک چین دوستی پر عمران خان نے کہا کہ اس دوستی سے دنوں ملکوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے

    پاکستان میں چین کے سفیر نے حکومت کی طرف سے معاشی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے

    چینی وفد کے ساتھ اس ملاقات میں وزیراعظم کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیر تجارت عبدالرزاق داود،مخدوم خسرو بختیار،زبیر گیلانی اور چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی شریک ہوئے

  • 13جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال،مظفرگڑھ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ میں ٹھن گئی

    مظفرگڑھ میں کل 13 جولائی کو مہنگائی اورٹیکسوں کیخلاف ہونے والی ہڑتال کے معاملے پر انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے آگئے،انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ہتھکنڈوں اور پولیس کی دھمکیوں کے باوجود ہڑتال ہرصورت کامیاب ہوگی.مظفرگڑھ میں 13 جولائی کومہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف ہو نے والی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے انجمن تاجران اور ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کمر کس لی.ضلع مظفرگڑھ میں ہڑتال کو کامیاب کرانے کے لیے انجمن تاجران نے ضلع بھر میں رابطہ مہم شروع کررکھی ہے اور تاجروں سے ہفتے کے روز دکانیں بند کرنے کی اپیل کی جارہی ہے،دوسری جانب ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کے مختلف دھڑوں سے رابطے کرکے ہڑتال سے باز رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہیں.انجمن تاجران کے عہدیدار میاں شان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع بھر کے تاجروں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے تاجروں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے.

    انجمن تاجران کیمطابق کل 13 جولائی کو ضلع بھر میں ہڑتال ہر صورت کامیاب ہوگی.دوسری جانب ضلعی پولیس کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا ہے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ہڑتال کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے تاجروں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے.

  • 13 جولائی کو ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں:نعیم میر

    13 جولائی کو ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں:نعیم میر

    آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ 13 جولائی کو ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف پاکستان بھر میں 13 جولائی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، پریس کانفرنس میں ملک امانت، امجد چوہدری، وقار میاں، میاں خلیل عبیر، عمران بشیر، شیخ عمر حیات، سہیل محمود بٹ، شیخ عرفان اقبال، میاں طاہر سبحانی، ملک فاروق حفیظ، لالہ یاسر، آغا ذوالفقار، ذوالفقار بھٹی، سید عظمت شاہ، صدام خان، علی نصرت بٹ و دیگر شریک ہوئے۔ 

    آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تحریک پررات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا،شب خون مارنے والے کوئی اور نہیں تاجر ہی تھے،معاہدے میں واضح لکھا تھا کہ ہڑتال سے بھاگنے والے تاجر تاجروں کے غدار ہوں گے،ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں،

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہڑتال اب ہماری نہیں ملک بھر کے اکتیس لاکھ تاجروں کی ملکیت ہے،کراچی سے خیبر تک کشمیر سے گوادر تک 13 جولائی کو ہڑتال ہوگی،یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہوگی،تاجر غداروں کا احتساب خود تاجر برادری کرے گی،

    انہوں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد، لاہور بزنس مین فرنٹ، آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن ، جیولرز ، کار ڈیلرز ایسویس ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں نے بھی 13جولائی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ امجد چوہدری نے کہا کہ محمد علی میاں کے ٹولے کا وطیرہ ہمیشہ سے تاجروں کو بیچنا رہا ہے،یہ ٹولہ کبھی لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجروں کو بیچتا ہے تو کبھی حکومت کے ساتھ مل کر تاجروں کا سودا کرتا ہے،

    پریس کانفرنس میں تمام تاجر رہنماﺅں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شٹرڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب ترین بنانے کا عزم کیا

  • سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

    سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق اسلام آبادمیں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیروریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ہیں،گزشتہ روز اپٹما کے لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوئی،کل رات کراچی کے تاجروں سےٹیلیفون پربات چیت ہوئی،فیصل آباد چیمبرکے لوگوں سے بھی آج بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا

    13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ اس سےپہلے رکن پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ رانا بابرحسین نے تجویذ پیش کی تھی کہ حکومت ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجری کے آلات، کھیلوں کے سامان پر مشتمل پانچوں سیکٹر پر زیرو ریٹنگ سٹیٹس ختم نہ کرے کیونکہ ملکی برآمدات کا بیشتر حصہ انہی شعبوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیکٹرز دستاویزی ہیں اور ملکی برآمدات کاکل 70%جبکہ روزگارکا 50%حصہ انہی سے منسلک ہے۔ زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال ہونے سے ان سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ایک مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ کی سہولت جاری رہنے سے صنعتوں کی کاروباری لاگت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

  • 13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    تاجر رہنماؤں کے ایک دھڑے نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی. پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی.13 جولائی کی ہڑتال کے سلسلے میں سات گھنٹے کے طویل مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تاجروں کے ایک دھڑے کو منا لیا، پاکستان ٹریڈرزالائنس نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
    جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیصل آباد میں یکم جولائی سے پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش کا برقرار ہے۔

    صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ڈسٹری بیوٹرز پر لاگو ہے ، اکاؤنٹس منجمد نہیں ہونگے ، مارکیٹوں میں ایف بی آر چھاپے نہیں مارے گا،چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے گا ،درآمدی سامان جو 30 جون سے پہلے لینڈنگ بلز پر ہے اس کو پرانے قوانین،ڈیوٹیز کے مطابق ریلیز کیا جائے گا.

  • 13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کیلیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق
    زبردستی دکانیں بند کروانے توڑ پھوڑ کرنے والوں کوگرفتار کرلیا جائے گا
    حکومت دکانیں کھولنے والے تاجروں کو مکمل تحفظ فرائم کرے گی
    شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ائیں گے اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کیکیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے

  • تلہ گنگ: انجمن تاجران تلہ گنگ کی جانب سے 13 جولائی سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

    تلہ گنگ: انجمن تاجران تلہ گنگ کی جانب سے 13 جولائی سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

    انجمن تاجران تلہ گنگ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ حکومت کے پیش کردہ موجودہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کے اضافے سے کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گااور بجٹ کو تاجر و عوام دشمن قرار دےدیا۔ تمام اراکین کی طرف سے مشترکہ طور پر انجمن تاجران تلہ گنگ کے صدر ملک ظفر اقبال نے 13 جولائی بروز ہفتہ  ہونے والی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال میں شرکت کا فیصلہ کر دیا۔

  • 13جولائی کی ہڑتال،مظفرگڑھ کے تاجر تقسیم،تاجروں کا بڑا گروپ ہڑتال سے انکاری

    انجمن تاجران نے مہنگائی اور ٹیکسوں کی مبینہ بھرمارکے خلاف 13 جولائی بروز ہفتہ کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا تو انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداروں سید امیر الحسن ،میاں شان فخر شیخ اور میاں عامر شیخ ودیگر نے بھی اس ہڑتال کی حمایت اور 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاون کا اعلان کردیا۔انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر مظفرگڑھ کے تاجروں کے ایک بڑے گروپ نے تاجر رہنماء عدیل شیخ کی قیادت میں اس ہڑتال کی کال سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 13 جولائی کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا اعادہ کیا۔عدیل شیخ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مظفرگڑھ کے نام نہاد عہدیداروں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہڑتال کا اعلان کیا 13جولائی کو ہر صورت دکانیں کھلولیں گے اگر کسی نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو پولیس سے رجوع کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ کی موبائل مارکیٹ کے تاجر رہنماءمون شیخ نے بھی باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 13جولائی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ کے عہدیدار نوید نیئر کے مطابق انجمن تاجران کی ہڑتال تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

    دوسری طرف انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے مرکزی رہنما سید امیر حسن باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہڑتال کی کامیابی کے حوالے سے پرامید دکھائی دیئے۔

    13 جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال کے حوالے مظفرگڑھ کے تاجروں مشرف علی قریشی اور محمد مند بشیر ودیگر نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی تاجر برادری میں گروپ بندی کے سبب 13 جولائی کی ہڑتال جزوی شٹر ڈاون تو ہوسکتی ہے مکمل نہیں۔

  • جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو انجمن تاجران ضلع بھکر کی ہڑتال کی حمایت کرتےہیں ۔ مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کریں گے حالیہ بجٹ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ۔
    حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

    گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ حکومت نے اپنے چند لوگوں کو نوازا ہے ،حکومت کے ظالمانہ ٹیکسیز کو تسلیم نہیں کرتے،
    تاجروں اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ضلع بھکر کے تاجران اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں
    13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب کریں جمعیت علماء اسلام تاجران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

  • انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر شیخ آصف وہرہ اور جنرل سیکٹری خواجہ طارق کی جانب سے 13 جولائی 2019 بروز ہفتہ صبح 9 بجے مکمل ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں
    جس میں تمام فیکٹریاں بند کی جائیں گی انجمن تاجران اعظم مارکیٹ، براس مینوفیکچررز، ڈائی مولڈ میکرز، سکریو مینوفیکچرز، اور پرنٹنگ پریس بند رکھے جائیں گے مزید براں انہوں نے درج ذیل مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے
    حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر ستارہ فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
    کاٹیج انڈسٹری کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
    ہم یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ مشرف کے آمرانہ دور میں ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور کامیاب ہوئے اور انشاءاللہ تعالی اس سلیکٹیڈ حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی ہم کامیاب ہوں گے