Baaghi TV

دو بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار

دو بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ایس پی سول لائنز لاہور اسد الرحمان کی سربراہی میں جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل سول لائنز ڈویژن نے کارروائی کی، پولیس نے اپنی 14 سالہ اور 12 سالہ سوتیلی بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت سوتیلاباپ عبدالشکور کو گرفتار کر لیا،

ملزم عبدالشکور عرصہ8/9 ماہ سے اپنی دونوں سوتیلی بیٹیوں کو جنسی حوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزم عبدالشکور نے عرصہ ایک سال قبل سمیرا بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ بچیوں کی ماں سمیرا بی بی نے اپنے دوسرے شوہر عبدالشکور کے خلاف بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا۔

https://twitter.com/inamkhan24/status/1254871615072079880

انویسٹی گیشن پولیس جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل سول لائنز ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کے میڈیکل ٹیسٹس کروا لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالشکور کاDNA ٹیسٹ کروانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کیجانب سے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئ ہے

More posts