Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ:مشکل کی گھڑی میں مددکو پہنچنے والے ادارہ ریسکیو1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ:مشکل کی گھڑی میں مددکو پہنچنے والے ادارہ ریسکیو1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقع پر دُکھی انسانیت کی ایک ہی آواز پر انکی مدد کیلئے پہنچنے والے ادارے نے اپنی سالانہ کارکردگی جاری کر دی۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 اوکاڑہ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ سال 42014 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 64991 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

    تفصیلات کے مطابق دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلے ہو یا آگ، ریسکیو 1122 ہر دم تیار کے ماٹو سے کام کرنے والے ادارے نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو 42014 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 9984روڈ ٹریفک حادثات،26571 میڈیکل ایمرجنسیز، 343 فائر ایمرجنسیز، 1180 کرائم ایمرجنسیز، 18 ڈوبنے کی، 01 عمارتوں کے گرنے اور 3917 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 64991 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 9900 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 30393 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1307 افراد موقع پرجان بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 23391 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ایمرجنسی کال کا تناسب115کالز فی دن ہے جن پر ریسکیو1122 نے ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا۔

    روڈ ٹریفک حادثات: ضلع بھر میں 9984 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں متاثرہ افراد کی تعداد 10741ہے، 139 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے۔ 6403 شدید زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ4199 متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

    آگ لگنے کے واقعات: ضلع بھر میں 343آگ لگنے کے واقعات پربروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 351Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ جن میں 90کمرشل ایریا،77رہایشی علاقے اور 176 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (139)،گیس لیکج(14)، موم بتی(06)، کچن فائر(04)، جنگل کی آگ (01)، نامعلوم (30)، دیگر(63) اور لاپرواہی (86) بنی،ان واقعات میں 02 متاثرین شامل ہیں جن میں 01 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1 متاثرہ شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

    موٹر بائیک سروس: ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے ضلع بھر میں 8574ایمرجنسیز پر2.87 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے8942 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم: گزشتہ سال پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 5651 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 2509 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ3142 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    فلڈ ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن: گزشتہ سال دریائے ستلج اور دریائے راوی پر آنے والے سیلاب میں ریسکیو1122 اوکاڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 16186 افراد کو سازوسامان اور 798 چھوٹے جانورں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 7212 افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کامزید کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا ئیں گے کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے سکولز و کالجز، یونین کونسلز میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس اور سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

    انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لئیے تیار ہے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔

  • شمالی وزیرستان،کھیتوں سے چھ لاشیں برآمد،تعلق پنجاب سے ہے،پولیس

    شمالی وزیرستان،کھیتوں سے چھ لاشیں برآمد،تعلق پنجاب سے ہے،پولیس

    شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، میر علی بازار میں فائرنگ سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے

    قتل ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے،اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والے سبھی افراد کی بازار میں حجام کی دکانیں تھیں اور وہ پنجاب کے رہائشی تھے،

    آر پی او بنوں ڈویژن کا کہنا ہے کہ میرعلی کے علاقے موسکی میں قریبی کھیتوں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ان میں سے ایک کا شناختی کارڈ ہے اور اس کا تعلق ڈی جی خان سے ہے،تمام مقتولین پنجاب سے ہیں اور حجام کا کام کرتے تھے،

    واقعہ کے بعد میرعلی میں مقیم پنجاب کے رہائشی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ میں کون ملوث ہے؟جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

    پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • پشاور میں پولیس چوکی پر  دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

    پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

    پشاور : تھانہ ریگی کی حدود میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیاابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تھرمل ویپن کی مدد سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا –

    ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کیلئے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، دہشت گردوں کے فرار کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات …

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

    بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ بھی متعدد ٹیکسز وصولی کا انکشاف

  • سیالکوٹ:  چوری ،ڈکیتی کے 2 گینگز سرغنہ سمیت 6 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ: چوری ،ڈکیتی کے 2 گینگز سرغنہ سمیت 6 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ، رقم نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہریار عرف شہری ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو اور اسلام عرف سلاما چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت. شہر یار عرف شہری ولد محمد شبیر سکنہ اورا چوک سیالکوٹ،عبدالرحمٰن ولد افتخار احمد سکنہ کاکے والی، شہزاد ولد شعبان سکنہ ڈھلورا تحصیل ظفر وال ضلع نارووال، محمد اسلام ولد محمد شفیع سکنہ پکا گڑھا سیالکوٹ.محمد فیصل ولد محمد امین سکنہ سیالکوٹ،غلام مرتضیٰ ولد عبدالمجید سکنہ ڈھنگلہ سیالکوٹ

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 51 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطر ناک گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:ریسکیو1122  کی سالانہ کارکردگی رپورٹ  جاری

    سیالکوٹ:ریسکیو1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو1122 سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔
    سال2023میں ریسکیو سیالکوٹ کو 27000 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو نے بروقت ریسپانس کر کے 24600قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال۔

    ریسکیومیڈیاکوآرڈینیٹر سیالکوٹ محمد وسیم کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزلینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر کیا، جس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیواینڈسیفٹی پسرور آفیسر محمد احسان،سمبڑیال سمیع اللہ گوندل، ڈسکہ محمد سلطان، اسٹیشن انچار ج ضیاء لمصطفی، ٹرانسپورٹ بحالی انسپکٹر محمد عثمان کے علاوہ دوسرے اسٹیشینز کے انچارجز بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو سیالکوٹ کنٹرول کو سال 2023میں 239065کالز موصول ہوئیں جس میں سے27000ایمرجنسی کالز باقی معلوماتی یا غیر ضروری کالز تھیں۔

    ایمرجنسی کالز میں 9459سڑک کے حادثات،698آگ کے واقعات،37ڈوبنے کے واقعات6عمارتیں گرنے کے واقعات،12617میڈیکل ایمرجینسیز، 779کرائم ایمرجنسی کالز، اور2515جانور ریسکیو کرنے اور دیگرریسکیوآپریشن کے علاوہ بلندی سے گرنے کہ 889واقعات شامل ہیں۔ بعدازں سال 2023میں میجر حادثات میں 3آگ لگنے کہ واقعات اور 1عمارت گرنے کا واقع شامل ہے۔ ریسکیو1122نے بروقت ریسپانس کر کے25753 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں سے8288متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،16258زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ1153زخمی موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو1122 نے مو ن سون اور سیلاب کے سیزن کے دوران 54لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو1122نے آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی بلکہ کروڑوں مالیت کا سامان بھی بچایا۔ ریسکیو1122نے بہتر طبی سہولیات کے لیے مریض منتقلی سروس کے تحت 482مریضوں کوبیسک ہیلتھ کئیر سے ایڈوانس ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیوسیالکوٹ کی واٹر ریسکیو ٹیم نے ضلع قصور میں بھی سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    ریسکیو1122نے لوگوں میں حادثات سے بچاؤ اور مدد کی آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جس میں عام لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت، آگ سے بچاؤ شامل تھا ۔ ریسکیو1122نے261 تربیتی کورس کروائے جن میں 4677لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی، جبکہ پانچ روزہ تربیتی کورسCADREکے19سیشنزمیں 412لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی50فٹ سے بلند عمارتوں میں آگ کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی باقاعدہ طور پر بلڈنگ انسپیکشن کا آغاز کیا تاکہ عمارات کو محفوظ بنا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ریسکیو1122 کے ریسکیو رضاکار دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان ریسکیورز کے ساتھ شانہ بشانہ ریسکیووارڈن انچارج جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع میں ہونے والی پولیو مہم میں بھی حصہ لیا، لاری اڈہ کے مختلف مقامات پر، سبلائم چوک اور دبرجی چوک میں رضاکاروں نے سال2023میں ہونے والی مختلف پولیو مہم میں 3850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے پیش نظر عوام الناس کو تنگی و تکلیف سے بچانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ریسکیو رضاکاروں نے ریسکیورز کے ساتھ ملکر ایمرجنسی ڈیوٹیز بھی پرفارم کیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے میٹنگ کے آخرمیں کہا کہ سال2023میں ریسکیو 1122ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں عوامالناس کی خدمت میں سرشار رہی ہے۔ ریسکیو کی سالانہ کارکردگی کو سراہااور تمام ریسکیورز کو اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی اور تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سروس کے معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہ ہو گی۔

  • اوچ شریف:محکمہ لائیوسٹاک خاموش،بھینسوں کے کٹے کی بے دردی سے نسل کُشی جاری

    اوچ شریف:محکمہ لائیوسٹاک خاموش،بھینسوں کے کٹے کی بے دردی سے نسل کُشی جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف وگردونواح میں مویشی پالنے والے بھینسوں کے نومولود بچھڑوں کی افزائش نسل کے بجائے بچھڑوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اوچ شریف محکمہ لائیوسٹاک کی ملی بھگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر کٹوں کا گوشت بکرے کے نام سے فروخت ہونے لگا۔ مکروہ دھندے میں ملوث سرغنوں نے اوچ شریف کے علاقوں میں محفوظ پناہ گاہ بنارکھی ہے ،جہاں سے رات کی تاریکی میں بھینسوں کے بچھڑے غیر قانونی مذبح خانوں پر سپلائی کئے جاتے ہیں ، سرغنہ ماہانہ لاکھوں روپے متعلقہ ذمہ دار ڈیپارٹمنٹ کو رشوت کے عوض ادا کرتے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اولیاء کرام کے شہر اوچ شریف کے مختلف علاقوں جن میں للو والی موری، بنگلہ مستوئی، نلکہ اڈا ،خیر پور ڈاہا سمیت اوچ شریف کے دیگر علاقوں میں درجنوں سے زائد کیٹل اڈے قائم ہیں،جہاں پر درجنوں سے زائد بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں،
    میڈیا کے سروے کے مطابق مذکورہ باڑوں میں کم وبیش سینکڑوں سے زائد دودھ دینے والی بھینسیں موجود ہیں،جہاں پر نومولودکٹوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا کہ اوچ شریف شہر کے علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں سے ایک منظم گروہ جوکہ علی الصبح اور رات کی تاریکی میں اوچ شریف میں قائم ہزاروں کی تعداد میں باڑوں کے مالکان اور گوالوں سے رابطے میں رہتے ہیں ، جس باڑے میں بھی بھینس بچھڑے کو جنم دیتی ہے ،متعلقہ باڑے والے اہم سرغنوں کے کارندوں سے فون پر رابطہ کرتے ہیں، جوکہ فی بچھڑا جسے عرف عام میں ( کٹا) کہا جاتا ہے ایک ہزار سے لیکر پندرہ سو روپے میں خریدنے کے بعد آگے فی بچھڑا 5 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں ۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اوچ شریف کے علاقے سے رات کی تاریکی میں نکلنے والی کٹوں سے بھرا لوڈر رکشہ کے ذریعے سے مذکورہ مقام پر جاتی ہیں، جہاں سے نومولود کٹوں کا گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں سمیت قومی شاہراہوں پرقائم معروف و مشہور ریسٹورنٹس پر بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔مذکورہ ہوٹلوں پر بظاہر تو عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ڈسپلے پر دو سے تین کھال اتار کر ثبوت دینے کے لئے بکرے لٹکائے ہوتے ہیں، لیکن اندرون خانہ ہوٹلوں پر آنے والے افراد کو مٹن کے نام پر بچھڑے کے گوشت پر ذائقہ دار مصالحہ جات کا استعمال کر کے نومولود کٹوں کا گوشت مہنگے داموں کھلایا جا رہا ہے ،

    جبکہ یہی سلسلہ شہر کے پوش علاقوں میں شام سے رات گئے تک چلنے والے نام نہاد ریسٹورنٹس پر بھی بکرے کے نام پر مختلف ڈیشز بناکر عوام کو مہنگے داموں کھلایا جارہا ہے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بار بی کیو ریسٹورنٹس اور ٹھیلے پتھاروں پر مٹن کے نام پر فروخت کی جانے والے سیخ بوٹی میں بھی کٹے کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے ، اور شہریوں کو فی سیخ بوٹی چالیس سے پچاس روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں شہر کی مختلف گوشت مارکیٹوں میں نومولود کٹوں کے پائے اور کلیجی چھوٹے گوشت کے نام پر فروخت ہورہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ وئٹرنری ڈاکٹر منھتلوں کے ہوٹل مالکانوں کو چھوٹ دی ہوئی ہے سیاسی وسماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالب

  • سیالکوٹ: سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا

    سیالکوٹ: سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ )سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا،کھلے عام دعوت گناہ دینے لگیں ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ،قانون کے رکھوالے خاموش

    تفصیل کے مطابق سرکل سمبڑیال کے علاقہ لاری اڈہ کے ارد گرد خوبصورت نوجوان نقاب پوش بھکارنو ں کی یلغار انتظامیہ سبڑیال نے چپ سادھ لے لی ہے

    خوب رو لڑکیاں بھکاریوں کاروپ دھارے بھیک مانگنے کے لئے گاڑیوں سے چمٹ جاتی ہیں اور آتے جاتے نوجوان لڑکوں کو مختلف بہانوں سے روکتی ہیں اور انکو بے راہ روی اور دعوت گناہ دیتی ہیں اورنوعمرلڑکوں کو اپنے حسن کے جلوے دکھاکر انہیں اپنی جانب راغب کرتی ہیں اور گناہ پر اکساتی ہوئی دیکھائی دیتی ہیں

    شہریوں نے حکام بالا سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے

  • تنگوانی:ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم

    تنگوانی:ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم
    تفصیل کے مطابق تنگوانی میں پھلی واردات ڈیرہ سر کی تھانے کی حدود سے اسپتال جانے والے ڈاکٹر منظور احمد نندوانی سے ڈاکوؤں موٹر سائیکل موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

    دوسری واردات تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکہ پولیس تھانہ کے حدود سے گھرانہ پھال کے قریب ڈاکوؤں نے خدابخش نندوا نی سے125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے

    تیسری واردات تنگوانی شہر میں غلام نبی نندوانی کے دوکان کی تالا توڑ کر سامان اور چاول کی بوریاں لیے اوڑے جبکہ دوسری طرف
    تنگوانی اور ڈیرا سرکی پولیس اطلاع ملنے پر بھی کچھ نہ کر سکی

    علاقے میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ہے اور پولیس گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے،عوام پریشان ہیں

  • گو جرہ : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی

    گو جرہ : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ ک) گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتیں زور پکڑگئیں، دوران ڈکیتی مذاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افرادکو شدید زخمی کر دیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق کچا گوجرہ کارہائشی مقامی تاجر عمران ظفر رانجھاشہر سے ریکوری کر کے کار پر سوار واپس اپنے پولٹری فارم پرچک نمبر363ج ب جا رہاتھاکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی۔جبکہ دوسری جیب میں موجود چار لاکھ روپے کی رقم محفوظ رہی۔ڈاکوموقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

    دوسری واردات میں احمد ٹاؤن کے جمیل مسیح کے گھر میں پانچ ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے5تولے طلائی زیورات،75ہزارروپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر جمیل مسیح کے بیٹے ثمر مسیح پر فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور ڈاکوکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔

    شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔تیسری واردات میں چک نمبر154گ ب کے عاقب سے ڈاکوؤں نے دس ہزارروپے چھین لئے۔جبکہ چک نمبر424ج ب کے اختر کی اسلحہ کے زورپر 8عددبکریاں کار میں ڈال کر فرارہو گئے۔

    وارداتوں سے تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیاہے۔واضح رہے کہ گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

  • پانچ برس قبل خاتون کو برہنہ کرنیوالے پانچ افراد کو گولیاں مار دی گئیں

    پانچ برس قبل خاتون کو برہنہ کرنیوالے پانچ افراد کو گولیاں مار دی گئیں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ ، 5افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد 2018میں خاتون کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کےالزام میں ایف آئی آر میں نامزد تھے،

    شریفاں بی بی کیس میں نامزد پانج افراد کو تھانہ پروا کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔مقتولین پیشی کے سلسلے میں عدالت جارہے تھے کہ یہ واقعہ راستے میں پیش آیا۔مقتولین تھانہ چودھوان کے گاوں گرہ مٹ کے رھائشی ہیں۔مقتولین موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ گولیاں چلا دی گئیں،۔مقتولین میں سجاول، اس کا بیٹا عنایت اللہ ،نعمت اللہ کفایت اللہ اور اسلم شامل ہیں۔

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے

    واضح رہے کہ پانچ سال قبل پانی بھرنے کے تنازعہ پر شریفاں نامی عورت کا مقتولین پر کپڑے اتارنےکا الزام تھا۔

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جیل میں مجھے برہنہ بھی کیا گیا تھا،راج کندرا کا انکشاف

    فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    برہنہ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ،نوجوان کو کیا گیا بلیک میل

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کو تشدد کر کے برہنہ پریڈ کروانے والے سفاک شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا