Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سال نو کا جشن،فائرنگ،30 زخمی، 65 گرفتار،2024 کا پہلا مقدمہ درج

    سال نو کا جشن،فائرنگ،30 زخمی، 65 گرفتار،2024 کا پہلا مقدمہ درج

    نئے سال کا آغاز ،کراچی میں‌ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    کراچی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر شہریوں‌نے ہوائی فائرنگ کی، آتش بازی کا مظاہرہ کیا، اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں گولیاں لگنے سے 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے فائرنگ کرنیوالے 65 افراد کو گرفتار کر لیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    لاہور، نیو ائیر پرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 162ملزمان گرفتار137مقدمات درج
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پُر امن گزری۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹیز نے مربوط حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر سماج دشمن سرگرمیاں پہلے سالوں کی نسبت نہ ہونے کے برابر تھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خودفیلڈ میں موجود رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی گئی۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مجموعی طور پر 162ملزمان گرفتارجبکہ137مقدمات درج کئے گئے۔ہوائی فائرنگ کرنے پر 49ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 3رائفلز،2بندوقیں،36پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی۔آتش بازی میں ملوث 12اور ون ویلنگ کرنے والے 42ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ شراب برآمدگی پر58ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 768لیٹر شراب برآمد کی گئی۔شہر بھر میں ناکہ بندی کے دوران 5337موٹر سائیکل سواروں کوچیک کیا گیا۔شناخت نہ کروانے والے افراد کی72موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں۔

    دوسری جانب نیو ایئر نائٹ پر لاہور پولیس نے فائرنگ کرنیوالے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا نیو ائیر نائٹ پر قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن رہا،چوکی صوااصل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،تھانہ گلبرگ، غالب مارکیٹ نے 2 کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت 2 ون ویلرز کو دھر لیا ،تھانہ شادمان اور اچھرہ پولیس نے 3 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا ،تھانہ نشترکالونی، کوٹ لکھپت، کاہنہ نے سرعام اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ،نصیر آباد پولیس نے 1 جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 2 ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کیا ،سرخ و نیلی بتی اور کالے شیشے والی 3 گاڑیوں کو بند کیا گیا ،ملزمان سے مجموعی طور پر 4 رائفل، 5 پستول و گولیاں برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے.

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج ہوا، پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں گینگ وار کا مبینہ کارندہ زخمی ہوا، جبکہ پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپر پائی وے پر ہوا جس میں 18سالہ جوان کی موت ہوئی ہے

    علاوہ ازیں سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کیجانب سے سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 6600 سے زائد افسران مامور تھے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے 57 خصوصی پکٹس لگائی گئی تھیں، ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے 13 مقدمات درج، 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور شہر بھر سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جیل میں مجھے برہنہ بھی کیا گیا تھا،راج کندرا کا انکشاف

    فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    برہنہ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ،نوجوان کو کیا گیا بلیک میل

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کو تشدد کر کے برہنہ پریڈ کروانے والے سفاک شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا 

  • کندھ کوٹ۔ انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین  اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ۔ انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود انڈس ہائی وے اوگاہی سٹاپ کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد ایاز احمد میرانی اور شہاب لاشاری موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ دو خواتین وبچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں عبدالقدیر، سہیل احمد، ساحل، عمرا خاتون، شازیہ خاتون ودیگر شامل ہیں

    واقعہ کی اطلاع پرمقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں سکھر منتقل کر دیا گیا.

  • سیالکوٹ:خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ:خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سے)نئے سال کی آمد پر اپنی خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ میں نئے سال کی آمد پر سٹی ٹریفک پولیس نے DPO سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر DSP ٹریفک سیالکوٹ کی زیر نگرانی اسپیشل انٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دے دیا جو ون ویلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے گا۔

    DSP ٹریفک سیالکوٹ نے شہر یوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نئے سال کی آمد پر ون ویلنگ کے لیے کسی بھی صورت موٹر سائیکل نہ دیے کیونکہ اس سے حادثات واقع ہوتے ہیں پولیس بغیر کسی رعایت کے ون ویلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی

  • سیالکوٹ:گذشتہ روزحادثہ میں جاں بحق  ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نمازجنازہ  ادا کردی گئی

    سیالکوٹ:گذشتہ روزحادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہونے والے بدقسمت خاندان کے چاروں افراد کی نماز جنازہ سیالکوٹ کے علاقہ سمبڑیال میں ادا کر دی گئی۔جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر،ہر آنکھ اشکبار تھی

    گزشتہ روز موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب سفر کرتے ایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ کے بھائی جو اپنی فیملی کے ساتھ سوار تھے کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی حادثہ میں تاجر ہمایوں بٹ انکی اہلیہ 11 سالہ بیٹا عبدالاحد اور 8 سالہ بیٹی روحی زندگی کی سانسوں سے محروم ہو گئے تھے۔

    جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سیالکوٹ سمبڑیال میں ادا کر دی گئی بدقسمت خاندان کے جب جنازے اٹھائے گئے تو علاقہ میں کہرام بپا تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی،

    نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال،ڈی ایس پی موٹروے اقبال بٹ،ڈی ایس پی پسرور شہباز چیمہ،ڈی ایس پی سمبڑیال رضا کار حسین،ڈی ایس پی رانا ندیم طارق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا جمیل احمد،ڈی ایس پی سی آئی اے رانا محمود الحسن سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ،شاہد ریاض باغی ٹی وی سیالکوٹ ،صنعتکار وکلاء برادری اور سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

    مرحومین کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

  • سیالکوٹ : توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3  گرفتار

    سیالکوٹ : توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہواہے،ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

  • گھوٹکی: پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    گھوٹکی: پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات
    تفصیل ک مطابق پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ، پی ایس 19 کے امیدوار عبدالباری پتافی اور نادر اکمل لغاری کے وکلاء آر او آفس پہنچ گئے ہیں،آر او آفس میں ممکنہ جھگڑے کے پیشِ نظر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے

    پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کے وکیل قربان ملانو کاکہنا ہے کہ نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت نہیں ہے تصدیق کرلی گئی ہے ، پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کا فارم بحال ہوگا،

    پی ایس 19 کے امیدوار عبدالباری پتافی کی جانب سے نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا اعتراض داخل کروایا گیا تھا .

  • سیالکوٹ:پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی

    سیالکوٹ:پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق پسرور ڈسکہ روڈ موسیٰ پور کے قریب بس کی ٹرک کو ٹکر کےنتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں وسیم ولد عاشق حسین عمر 43 سال سکنہ سیالکوٹ ، عبدالمجید ولد یعقوب عمر 60 سال سکنہ علی آباد نارووال ، سرفراز ولد فریاد عمر 33 سال سکنہ نارووال اور وقاص ولد ارشد عمر 28 سال سکنہ نارووال شامل ہیں

    جن میں تین افراد کو ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا گیا اور ایک کو ابتدائی طبی امداد دے دی گی

  • ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کی حدود میں قتل کا وقوعہ پیش آیا جس میں ملزم یاسر نے سابقہ مقدمات کی رنجش پر انیس نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا

    جس پر تھانہ کالا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ،تھانہ کالا پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم یاسر کو ایک ماہ کے اندر ٹریس آوٹ کرتے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتار کیا

    ملزم کو بند حوالات کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم SI کا کہنا تھا کہ ڈی پی او احمد محی الدین کی سپر ویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری ہے اور امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا

  • کندھ کوٹ : سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی

    کندھ کوٹ : سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،گولیاں لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی،زخمیوں میں ایاز ،اصغر، ولی داد باجکانی سمیت ودیگر شامل ہیں

    اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

    پولیس کاکہنا ہے کہ باجکانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر واقعہ پیش آیا.

    کندھ کوٹ:ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکابندی کردی گئی ہے،پولیس

  • ڈی جی خان : سپریم کورٹ کے حکم پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے کی کارروائی ،زمین پرناجائزقابض سکول سیل

    ڈی جی خان : سپریم کورٹ کے حکم پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے کی کارروائی ،زمین پرناجائزقابض سکول سیل

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری سے )سپریم کورٹ آف پاکستان کے ا حکامات کی روشنی پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان سرکل نے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک پاکستان کی ملکیتی جائیدادخسراہ نمبر 314واقع بلاک نمبر 17جس پرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول زنانہ چورہٹہ نمبر 3 ناجائز قابض تھا کو سیل کر دیا ،

    واضح رہے کہ متنازعہ سکول غیر قانونی طور پر محکمہ متروکہ وقف املاک کی مذکورہ قیمتی جائیداد پرفیڈرل آڈٹ ٹیم نے پیرا نمبر 241بنا رکھا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ناجائز قابض متنازعہ سکول کو گذشتہ سال 29ستمبر 2022کو خالی کرواکر سیل بمہر کر دیا تھا جس کو سکول عملہ نے غیر قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے نہ صرف سیل توڑ ڈالی بلکہ پھر سے قبضہ بھی جما لیا

    جس پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کارروائی کیلئے بھی سرکاری محکموں کو اقدامات اٹھانے کیلئے لیٹر بھی لکھے تھے گذشتہ روز ایک بار پھر سے اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر سر بمہر کر تے ہوئے حکم نامہ چسپاں کر نے کے ساتھ باقاعدہ طور پر کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روکنے کیلئے سکول انتظامیہ کو باز وممنوع رکھنے کیلئے بینر بھی لگائے گئے ہیں۔