Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی میں گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: حادثہ میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا، حادثے میں میانوالی کے فوک سنگر شرافت علی بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پانچ سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی ہوئی گھر سے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی،اہل خانہ نے بچی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ نہ ملی اور پھر تقریبا چوبیس گھنٹے کے بعد قریبی جھاڑیوں سے اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

    ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    اہل علاقہ نے بچی کی لاش کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اُسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی علاقہ مکینوں نے بچی کے قتل کے خلاف سمندری روڈ پر احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد وہ پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی

  • اوچ شریف: موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

    اوچ شریف: موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار
    سیکٹر I ایم فائیو بیٹ 23 موٹروے پولیس کی سروس ایریا کے قریب کاروائی،۔ دس لاکھ سے زائد مالیتی 303 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد منشیات سمگلر گرفتار۔،تفصیلات کے مطابق شجاع آباد انٹرچینج کے قریب بیٹ 23 کے ڈی ایس پی حسن بھٹی اور پٹرول آفیسر فہد شاہ سپروائزری گشت کر رہے تھے دوران گشت ایک سفید رنگ کی سوزوکی مارگلہ کار نمبری AD-8134 کو غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے دیکھا۔ کار کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن مذکورہ کار کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔

    جس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس ٹائیگر ون کے افسران پٹرول آفیسر خادم حسین اور جونیئر پٹرول آفیسر جواد مبارک کو دی گئی،ٹائیگر ون کے افسران نے سروس ایریا ملتان (760NB) کے قریب کار کو روکا، جس پر کار ڈرائیور نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جسے افسران نے ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گیے۔

    کار کی تلاشی کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کی 303 بوتلیں برآمد کرلی گئی۔ ڈرائیور کا نام بعد از دریافت رشید بھٹی ولد حق نواز بھٹی سکنہ پاک گیٹ معلوم ہوا۔جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایس آئی غلام عباس تھانہ مظفرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔سیکٹر کمانڈر سیکٹر -I ایم 5 ایس پی قلب عباس نے تمام آفیسران کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

  • ڈی پی او بہاولپورسید محمد عباس کا اوچشریف کا دورہ

    ڈی پی او بہاولپورسید محمد عباس کا اوچشریف کا دورہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کا وزٹ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے۔ ڈی پی او سید محمد عباس، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیاء پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کو دوران واردات ڈاکوؤں نے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

    دونوں قاتل ڈاکو گذشتہ رات دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جو کہ پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھےاہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈی پی او سید محمد عباس اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیاء کا پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد اور ڈی پی او بہاولپور زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے، پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔

    بہاولپور پولیس آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 8 خواتین کا اکلوتا سہارا جس میں مرحوم کی پانچ بہنیں بھی شامل ہیں کے قتل کے بعد تب تک سکون محسوس نہیں کیا جب تک ملزمان پکڑے نہیں گئے۔ ملزمان اپنی موت آپ مر گئے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
    ڈی پی او سید محمد عباس کی اہل علاقہ اور میڈیا سے گفتگو

  • ڈی آئی خان :فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن

    ڈی آئی خان :فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن
    ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر انوار بلوچ کے ہمراہ دودھ مافیا کیخلاف مشترکہ کاروائی کی، دودھ کو لائیو سٹاک کی موبائل لیب کے ذریعے چیک کیا گیا اور موقع پر نتائج دیئے گئے

    جن دودھ فروشوں کا دودھ غیر معیاری تھا اور پانی کی مقدار زیادہ تھی ان پر جرمانے عائد کیے گئے اور آئندہ حلال فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی، ایک دکان سے غیر معیاری دودھ اور دہی کو موقع پر تلف کردیا گیا،

    اس کے ساتھ ہی فوڈسیفٹی ٹیم کے افسران نے سٹاف کے ہمراہ ڈیرہ کے مشہور بازار میں اشیا خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور مزید بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جاری کئے ۔

  • ڈی آئی خان :غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج

    ڈی آئی خان :غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج-
    غفارے والی ٹی پر غیرقانونی شکار کھیلنے والے 9شکاریوں نے منع کرنے پر ٹھیکیدار سمیت واچر کو کشتی کے چپوئوں کے وار سے زخمی کردیا، مقدمہ درج ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں طارق اعجاز گنڈہ پور ولد ممتاز سکنہ کلاچی نے 186-147-149pccکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان نعمان ولد نامعلوم ، غوث علی ولد غلام رسول ، غلام رسول ولد نامعلوم بمعہ دیگر 5/6کسان نامعلوم دریائے سندھ یونٹ ون بالمقابل ٹی غفارے والی پر غیرقانونی مچھلی کا شکار کھیل رہے تھے

    جن سے جال وغیرہ اکٹھے کرکے کنارے پر لائے تو ملزمان نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ہم سے جال وغیرہ چھین لیئے اور مجھے اور واچر حبیب ولد رفیق بگیڑا کو کشتی کے چپوؤں سے زد و کوب کیا۔

  • آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ  کی ٹیم سمیت ملاقات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ کی ٹیم سمیت ملاقات

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان اور ان کی ٹیم کی ملاقات،آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلہ میں اوکاڑہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے ضلع میں اغوا برائے تاوان، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی اور سنگین جرائم کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ رواں برس اوکاڑہ میں قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کے درج 23 کیسوں میں سے 21کو ورک آؤٹ کرلیا گیا۔

    اغواء برائے تاوان کے 05 کیس حل کرتے ہوئے 09 ملزمان گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب۔بلائنڈ مرڈر کے 08، رابری مرڈر کے10اور گھر میں ڈکیتی کے21کیسز ورک آؤٹ ہوئے۔1625اے کیٹیگری سمیت 4960 اشتہاری ملزمان گرفتار،ڈکیتی کے35واقعات ورک آؤٹ، 25ملین سے زائد مال ریکور کیا گیا

    اوکاڑہ پولیس نے خواتین شہریوں کے تحفظ کیلئے خواتین اہلکاروں کے پٹرولنگ اسکواڈ“ ردا“ کا آغاز کیا۔ردا اسکواڈ میں شامل لیڈی پولیس بائیک رائیڈنگ، پٹرولنگ،ہجوم کنٹرول، سیلف ڈیفنس اور فرسٹ ایڈ فراہم کر رہی ہیں۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے بچے کو 24گھنٹوں سے کم وقت میں بحفاظت بازیاب کروایا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول،شہریوں کو خدمات کی بہترین فراہمی پر اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا،آئی جی پنجاب کا کہناتھاکہ فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے ان کی ویلفیئر اور پروموشن سے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،

    اس موقع پراوکاڑہ پولیس کے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز، انچارج آئی ٹی، سب انسپکٹر لیڈی عظمت نسیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ :سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ :سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کاروائی سمبڑیال، جیٹھیکے یونین کونسل کے سیکرٹری رانا جمیل کو سی او اینٹی کرپشن ملک ندیم نے 30 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے کے رہائشی حبیب احمد نے سرکل سیالکوٹ کے انچارج انٹی کرپشن ملک ندیم کو درخواست دی کہ یونین کونسل جھیٹیکے کے سیکرٹری رانا جمیل اس سے جائز کام کروانے کے عوض مبلغ تیس ہزار روپے رشوت طلب کررہے ہیں

    جس پر سی او انٹی کرپشن ملک ندیم نے حبیب احمد سے ملکر ٹائم ایڈجسٹ کرکے سیکرٹری کو رشوت کے نشان زدہ پیسے وصول کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

  • پاکپتن:عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں گذشتہ رات  چور ٹرانسفارمر  چُرا کرلے گئے

    پاکپتن:عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں گذشتہ رات چور ٹرانسفارمر چُرا کرلے گئے

    پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر )تحصیل عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں رات گئے چور ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب
    تفصیل کے مطابق تحصیل عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں رات گئے ٹرانسفارمر کی چوری کی واردات ہوئی ہے ،چک نمبر 103 ای بی نور پور میں چوہدری ظفر جٹ نے زمین ٹھیکہ پر لے رکھی تھی جس کی ٹربائن سے چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر رات کی تاریکی میں اتار کراس کی کوئل نکال کرفرار ہوگئے

    جب صبح کے وقت چوہدری ظفر جٹ کا چھوٹا بھائی چوہدری نثار ڈیرہ پر آیا تو دیکھا کہ ٹرانسفارمر کی باڈی نیچے گری پڑی ہے اور کوائل وغیرہ غائب تھے ٹرانسفارمرچوری کی اس واردات پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو قتل کر نیوالا خطرناک گینگ گرفتار

    بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو قتل کر نیوالا خطرناک گینگ گرفتار

    ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے سی آئی اے سٹی کوتوالی میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصرکی تفصیلات سے آگا ہ کیا ہے،

    بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو فائر مار کر قتل و زخمی کر نے والا بین الاضلاعی خطرناک گینگ گرفتار کر لیا گیا،سی آئی اے سٹی کوتوالی نے3 رکنی بین الاضلاعی خطرناک گینگ کو کم سے کم وقت میں ٹریس کیا، ملزمان عمران عرف چھوٹا، محمد لطیف عرف طیفا اور بابر علی کو کم از کم وقت میں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضہ سےنقدی 33 لاکھ روپے، 4 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کی گئی،اسلام پورہ کےعلاقہ میں میزان بنک سے رقم نکلوانے والے شہری ذیشان کے ساتھ دوران واردات زخمی کیا اور راہگیر عارف کو فائر مار کر قتل کر دیا ،ملزمان نے2016 میں کاہنہ کے علاقہ میں دوران واردات شہری شہباز کو بھی فائر مار کر قتل کیا،علاقہ مصری شاہ، اچھرہ اور باغبانپورہ شہریوں سے بنک کی رقم چھیننے والی متعدد وارداتیں ٹریس کی گئی ہیں،ملزمان مختلف شہروں لاہور سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ اور قصور میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں،لاہورکے مختلف علاقوں میں ہونےوالی 23 سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں کا بھی انکشاف مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے تھے،ملزمان دوران واردات فائر مارنے کے عادی تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا.

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر ملزمان کا تشدد، ویڈیو وائرل

  • اوکاڑہ:کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ  ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا

    اوکاڑہ:کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا
    تفصیل کے مطابق اڈہ گیمبر سے لنک روڑ ملگدا چوک گذشتہ کئی ماہ سے مرمت ہونے والا روڈ عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے ،انتہائی مصروف روڈ ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے

    اس روڈ پر نہ تو ساہیوال انتظامیہ توجہ دیتی ہے اور نہ ہی اوکاڑہ انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ جو سفر ہم نے 20منٹ میں کرنا تھا وہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا ہے اور ہر ایک بندہ اپنی کار موٹر سائیکل کو پنکچر لگائے بغیر اس راستہ سے گزر نہیں سکتا،گڑھوں اور دھکوں کی وجہ سے نئی گاڑیاں کھٹارا ہورہی ہیں ۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ پچھلے 6ماہ سے اس روڈپر پتھرڈال دیا گیاہے جو ہمارے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کانوٹس لیکر فوری طور پر مصروف ترین روڈ ک وپختہ کیا جائے –