Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • افغانستان اور بھارت کے مابین میچ جاری

    افغانستان اور بھارت کے مابین میچ جاری

    آئی سی سی ورلڈ کپ ، نئی دہلی میں میں افغانستان اور بھارت کے مابین آج میچ جاری ہے

    افغانستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، افغانستان کی دوسری وکٹ 63 رنز پر گرگئی، رحمٰن اللہ گرباز 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،افغانستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری،ابراہیم زدران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

    افغان ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان کریز پر بھارتی باولرز کا سامنا کر رہے ہیں جنہوں نے 2 اوور زکے اختتام تک6 سکور بنائے ہیں۔،

    افغان ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق شامل ہیں

    بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ایشان کِشن، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج میدان میں اترے ہیں

  • سیالکوٹ :ڈسکہ  مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی

    سیالکوٹ :ڈسکہ مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض ) ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں فجر کے وقت مسجد میں تین نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں جامع مسجد النور میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید جبکہ امام مسجد شدید زخمی ،فجر کے وقت تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے مسجد میں داخل ہوئے اور نمازیوں کے ساتھ ہی صف میں کھڑے ہوگئے جیسے ہی نماز شروع ہوئی تو ان نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی

    فائرنگ کی زد میں آکر مسجد انچارج شاہد،گارڈ ہاشم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ امام مسجد عبد الاحد شدید زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والے شاہد کا تعلق ایمن آباد ،گارڈ ہاشم کا تعلق بکھر جبکہ زخمی امام مسجد کا تعلق لودھراں سے بتایا جارہا ہے پولیس نے مسجد کو گھیرے میں لے لیا-

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی،متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی،متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی، جس کے ملبے تلے متعدد مزدور آگئے-

    باغی ٹی وی: کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے آنے والے افراد کو نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا، جو گر گیا اور متعدد مزدور ملبے تلے آگئےاب تک 4 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید مزدوروں کے کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع بنگلے میں کے مالک کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی مبینہ ملزم کواسپتال منتقل کردیا، بنگلے کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ 4 ملزمان گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، اور ایک ملزم گھر کے اندر آیا تو میں نے فائرنگ کردی، جب کہ ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، تاہم ملزم منشیات کا عادی لگتا ہے، بنگلے کے مالک کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

    موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا …

  • سیالکوٹ : ڈسکہ، منشیات فروشوں اور  پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ : ڈسکہ، منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ڈسکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں منشیات فروش اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار
    ایس ایچ او اویس بسراء اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم صغیر اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرنے گئے،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی،کئی گھنٹے پولیس مقابلہ جاری رہا ،ملزم صغیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

    ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور ساڑھے پانچ کلو منشیات برآمد،پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ اور منشیات قبضہ میں لیکر زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ہے،تھانہ ستراہ پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

  • اوچ شریف: مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اوچ شریف: مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)جھانگڑہ غربی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، قتل ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ڈاکو ذوالفقار دبئی اور حنیف گوپانگ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف پولیس مقابلہ قتل ڈکیتی اقدام قتل راہزنی میں ملوث انتہائی خطرناک ملزمان حنیف گوپانگ بلوچ، ذوالفقار دوہائی بلوچ تھانہ اوچشریف پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی زیر حراست تھے ۔پولیس دونوں خطرناک ملزمان سے آلہ قتل برآمد کروا کر آرہی کہ راستے میں ملزمان کے نامعلوم ساتھوں نے فائرنگ کر دی

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،تھانہ اوچشریف پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود علاقہ کی ناکہ بندی کی جارہی ہے، ہلاک ڈاکوؤں نے چاند رات کو اوچ شریف کے نوجوان علی شفیع اور پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی بابر لاشاری کے قتل میں ملوث تھے ،

    ملزمان ریمانڈ پر تھے ، پولیس ٹیم اسلحہ کی ریکوری کرکے آرہی تھی کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ، دونوں ہلاک ڈاکوؤں پر درجنوں سے زائد مقدمات درج تھے ،ایک ملزم پر چالیس سے زیادہ جبکہ دوسرے پر تیس سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

  • افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    کابل: شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    دوسری جانب افغانستان میں جمعہ کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

    قدرتی آفات سےنمٹنے کے ادارے کےترجمان ملا جان صائق نےکہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا ہے دو سر ی جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے 2 لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ شامل ہے۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک

  • کوئلے کی کان میں دھماکہ؛  11 مزدور زخمی

    کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی ہو گئے ہیں اور زخمیوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے ڈولی میں حسینیہ جول مائن میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے ، جس کے بعد 11 کان کن ملبے تلے دب گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں ریسکیو آپریشن مکمل کر کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
    شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
    ” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
    کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
    زخمیوں میں پانچ کا تعلق اورکزئی جبکہ 6 کا تعلق شانگلہ ضلع سے بتایا جارہا ہے تاہم اب زخمیوں کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے اور ان کا اعلاج بہتر طریقے سے کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ بارےمزید تحقیقات جاری ہیں لیکن شروع کی معلومات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ گیس بھرنے سے ہوا ہے، علاوہ ازیں فلحال کام روک دیا گیا ہے .

  • سرگودھا :ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہوگی- ٹریفک پولیس

    سرگودھا :ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہوگی- ٹریفک پولیس

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)سرگودھا میں بھی ہائی کورٹ کے حکم پر 48 گھنٹے بعد سرگودھا میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کراروائی اور خلاف ورزی پر 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا،

    یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل نے بتائی انھوں نے کہا کہہ ٹریفک حادثات کے دوران جان کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کا استعمال بہت اہم ہے اور شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں

    سرگودھا میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔

  • سرگودھا : نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق

    سرگودھا : نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنواز جالپ) نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق
    تفصیل کے مطابق سرگودھا کے پوش علاقے نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے امام مسجد کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے ،

    امام مسجد محمد رضوان ولد محمد عبید جو کہ جناح کالونی کا رہائشی تھا، قریب مسجد سے نکلتے ہی مدرسہ جامعہ اسلامیہ محمدیہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

  • چنیوٹ : واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں-مہر طارق ڈاہر

    چنیوٹ : واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں-مہر طارق ڈاہر

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹرطاہرسیال) واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں
    ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما مہر طارق ڈاہر سرپرست اعلی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ،ڈاکٹر ارشاد احمد تھہیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سینئر نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ اور مہر سجاد ڈاہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا

    انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ہو یا دیگر کوئی بھی ادارہ ہو کسی گم نامی میسیج پر کسی شریف شہری پر اندھا دھند چڑھائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں
    سرکاری ادارے اور خفیہ ایجنسیاں جب اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں تو گم نامی میسجز پر کسی شریف شہری کو تنگ کیا جانا شدید زیادتی ہے اور انسانی بنیادی حقوق کی صریحاََخلاف ورزی ہے

    اگر کسی کو کسی سے کوئی شکایت ہے تو وہ باقاعدہ مدعی بن کر بیان حلفی اور شناختی کارڈ لف کرکے شکائیت درج کروائے،سوشل میڈیا کا یوں بلیک میلنگ کے لیے غلط استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں

    کوئی بھی سینئر آفیسر کسی بھی گم نامی میسیج پر اپنے جونئیرز کو مجبور نہ کرے کہ بغیر تحقیق و تصدیق کے ون سائیڈڈ ایکشن لے،ہمیں اس مسئلہ کو اگر پنجاب حکومت اور معزز اعلی عدالتوں تک بھی لے جانا پڑا تو ہم قطعی گریز نہ کریں گے

    ہم بحیثیت پاکستانی شہری اپنے انسانی بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں اور ہر قسم کی قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں