Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ صاحب : میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ  میں اڑا دیا

    ننکانہ صاحب : میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ میں اڑا دیا

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت
    میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران نے ذاتی لالچ اور کک بیک کیلئے میونسپل کمیٹی کو 40 لاکھ کا چونا لگا دیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس لیکرانکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ ادارہ پہلے ہی مسائل کاشکار ہے, کبھی ملازمین کی تنخواہیں دستیاب نہیں تو کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں ہوتی , صفائی کے لیے میسر مشینری جو اس وقت سکریپ کا روپ دھار چکی ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب سے معتبر ذرائع نے بتایا ہے گذشتہ روز ہونے والی سکریپ کی بولی کا ٹارگٹ ایک کڑور روپے تھا اور جس سے میونسپل کمیٹی کے بہت سارے مسائل حل ہو جانے تھے لیکن میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی غفلت ,لاپرواہی, ہٹ دھرمی اور ذاتی لالچ کے باعث افسران نے تقریبا (40)چالیس لاکھ روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مزمل الیاس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راؤ انوار کی طرف سے سکریپ کی بولی کے لیے اخبار اشتہار جاری کیا گیا تھا,اخبار اشتہار کے مطابق 4 اکتوبر کو سکریپ بولی کے لیے دوردراز سے سکریپ کا کام کرنے والے تقریبا77 ٹھیکیداروں نے 31 نمبر شمار اشیاء کے لیے کل مالیت سات لاکھ روپے کے حساب سے سی ڈی آر کالز جمع کروائیں تھیں ,ذرائع نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی برانچ آئی اینڈ ایس کے میونسپل آفیسر , میونسپل آفیسر فنانس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے 61 لاکھ 12 ہزار 4 روپے سرکاری بولی کی پرائس تھی اور بولی کو پول کر کےتقریبا61 لاکھ 30 ہزار روپے پر ذاتی مفاد کی خاطر صرف اور صرف (18) اٹھارہ ہزار روپے منافع پر بولی کو فائنل کر دیا گیا ہے,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب نے دن رات ایک کر کے سکریپ کا وزن کیا جس کا مقصد تھا کہ ایک کروڑ روپے کی رقم آ جانے سے مسئل کم ہو جائیں گے لیکن افسران نے مبینہ کرپشن کر کے مزید مسائل کو پیدا ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے

    سماجی وسیاسی شہری اور مذہبی حلقوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب ,ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کو کرپشن کے اس سکینڈل کا نوٹس لینا چاہیے-

  • اوچ شریف :قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل

    اوچ شریف :قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف میں قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں اندوہناک قتل کاواقعہ رونما ہواہے جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کردیا مقتولہ ٹیچر کی شناخت 52 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے قتل کا یہ افسوسناک واقعہ شہرکے گنجان آباد علاقہ جہانیاں روڈ پر پیش آیا مقتولہ ایک بیوہ خاتون تھی اور گورنمنٹ سکول ٹیچر تھی

    اوچ شریف پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے کی 15 دن بعد شادی تھی،قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ پرہر آنکھ اشکبارتھی

    دوسری طرف شہریوں نے قتل کے اس وقعہ احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیاکہ نامعلوم قاتلوں کوٹریس کرکے فوری گرفتار کیاجائے اور قرار واقعی سزادلوائی جائے-

  • ٹی وی اینکر  کی فیملی کے ساتھ واردات کے ملزمان گرفتار

    ٹی وی اینکر کی فیملی کے ساتھ واردات کے ملزمان گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی

    ٹی وی اینکر کی فیملی کے ساتھ واردات کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گزشتہ ماہ دامن کوہ پوائنٹ پر ٹی وی اینکر طلعت حسین کی فیملی کے ساتھ واردات ہوئی ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ، جس پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے انتہائی مہارت اور تکنیکی بنیادوں اور سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے ملزمان آنے جانے والے روٹ کا تعین کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت سے واردات میں ملوث ” پی کے گینگ ” کے دوکس ملزمان 1۔ اسحاق عرف پی کے(افغان نیشنل )2۔ بلال شاہ کو واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور 2 عدد پسٹل کے ساتھ گرفتار کیا۔

    ملزمان نےتھانہ کوہسار کی حدود میں مزید 4 وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے ملزمان منظم طریقے سے اسلام آباد ،راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان کو قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شناخت پریڈ پر بھجوایا جا رہا ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس نے ماہ ستمبر میں 4 متحرک گینگ کے 12 کس ملزمان کو گرفتار کیا اور چار کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کی ریکوری یقینی بنائی ہے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

  • خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار

    خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار

    خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں کا ہے جہاں پولیس نے کاروائی کی ہے، ڈی پی او حسام بن اقبال نےخبروں کا نوٹس لیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئےمرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے معلمہ سے زیادتی اور نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ معلمہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم پرنسپل غلام مصطفی گرفتار کر لیا گیا ،دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او حسام بن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دلوا کر معاشرے میں مثال بنائی جائیگی۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھی بنا لی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی، خاتون ٹیچر سے زیادتی پر لودھراں کے نان فارمل سکول چھمب کلیار کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،متاثرہ خاتون ٹیچر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ ملزم نے بیٹی کیساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی پرنسپل کے ساتھ اس کے دو ساتھی بھی گھناونے عمل میں ملوث ہیں.متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ 2018 میں پیش آیا.

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • گوجرخان:تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

    گوجرخان:تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق
    گوجرخان کے معروف علاقے حیات سر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے وارڈ نمبر 7کا رہائشی عبدالحق قریشی ولد احسان الحق قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نامعلوم موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

    تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے معروف علاقے حیات سر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے عبدالحق نامی شخص شدید زخمی ہو گیا متوفی کو فوری طور پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا گیا جہاں سے اسے راوالپنڈی منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

  • بھکاریوں کا سہولت کار جعلی صحافی گرفتار

    بھکاریوں کا سہولت کار جعلی صحافی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ,
    پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا تو انکشاف سامنے آیا کہ سلیمان نامی شخص بھیک منگواتا ہے،پولیس نے سلیمان کو گرفتار کر لیا تو دوران تلاشی اسکے جیب سے میڈیا کارڈ ملے اور اس نے خود کو صحافی ظاہر کیا تا ہم پولیس نے تصدیق کی تو کارڈ جعلی نکلے، کاروائی گلشن اقبال پولیس نے کی،

    گلشن اقبال پولیس نے بھکاری عثمان کو گرفتار کیا، ایس ایچ او سید قمر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گداگرعثمان کی نشاندہی پرسہولت کار سلیمان چودھری کو بھی گرفتارکر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیمان چودھری گداگروں سے بھیک منگواتا تھا ملزم نے گرفتاری پر خود کو ٹارگٹ نامی میڈیا چینل کا صحافی بتایا ملزم کے قبضہ سے جعلی پریس کارڈ، مختلف میڈیا چینلز کے جعلی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں ملزم سلیمان چودھری کے خلاف گداگری ایکٹ اور جعلی میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہےمقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے،

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
    jeli sahafi

  • سرگودھا:مکان کی چھت پر کام کرتے ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

    سرگودھا:مکان کی چھت پر کام کرتے ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے مزدور کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،

    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصل چھوٹا ساہیوال کے نواحی علاقہ رانا ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت پر مزدور شٹرنگ کا کام کررہے تھے کہ اس دوران بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو چھو لینے باعث چار مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں ضامن عباس اور محمد شبیر سمیت 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے مزدور کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے

  • ننکانہ :قدرتی آفات  سے بچاؤ اور نمٹے کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

    ننکانہ :قدرتی آفات سے بچاؤ اور نمٹے کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)08اکتوبر2005کے ہولناک زلزلے کو 18برس مکمل،ضلعی انتظامیہ اور رسیکیو 1122کے زیراہتمام قدرتی آفا ت سے بچاﺅاور نمٹنے کے حوالے سے آگاہی ریلی کاانعقادکیاگیاجس قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس رسیکیو آفیسر اکرم پنوارنے آگاہی ریلی کی قیادت کی

    ریسکیو1122محکمہ تعلیم صحت ودیگر کے افسران و اہلکاران سمیت طلباءوطالبات کی ریلی میں شرکت ریلی کے شرکاءنے قدرتی آفا ت سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےآگاہی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر کچہری پھاٹک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

    عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےریلی کا مقصد لوگوں میں قدرتی آفات سے بچاﺅ کی آگاہی فراہم کرنا تھاآفت کی ہر گھڑی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور 1122 ہر وقت کوشاں ہے

    کسی بھی قدرتی سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ادارے بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کریں ریلی کے اختتام پر2005 زلزلہ میں شہید ہونے والے شہداءاور امدادی ٹیموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

  • برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے اور سرباز خان نے پہاڑ شیشاپنگما کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش اس وقت ترک دی جب اس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تبت میں سطح سمندر سے 8,027 میٹر بلندی پر واقع دنیا کے 14ویں بلند ترین پہاڑ شیشاپنگما پر ایک بڑے برفانی تودے نے اوپر جانے کے راستے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کوہ پیما اینا گٹو اور ان کے گائیڈ منگمار شیرپا ہفتے کی دوپہر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے۔

    امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور کوہ پیما جینا میری اور ان کے گائیڈ ٹینجین (لاما) شیرپا کی اس واقعے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جینا میری کی بھی ہلاکت ہوئی ہے علاوہ ازیں کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک طویل بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی صدمے کے ساتھ خبر دیتے ہیں کہ شیشاپنگما کی چوٹی کے قریب 2 برفانی تودے گرنے سے 4 کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نائلہ اور سرباز کا مشن ختم ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار
    واضح رہے کہ پوسٹ میں مزید کہا گیا، وہہ دونوں اب کیمپ 1 میں واپس آچکے ہیں۔ برفانی تودے سے اپنے ہی دوستوں جینا میری اور اینا گٹو کی جانیں جاتے ہوئے دیکھنے کے بعد وہ بہت لرزیدہ اور صدمے کا شکار ہیں۔ کیانی اور خان جمعہ 6 اکتوبر کو شیشاپنگما کے لیے روانہ ہوئے۔ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کا مطلب یہ ہوتا کہ خان دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزاری چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن جاتے اور کیانی اپنی 11ویں چوٹی کو سر کرنے والی پہلی خاتون بن جاتیں، تاہم ہفتے کی صبح برفانی تودہ گرنے سے پہلے کیانی کے ایکس اکاؤنٹ نے بتایا کہ وہ اور خان چوٹی سے "چند سو میٹر دور تھے، ان کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا تھا۔ شیشاپنگما پر سبز پرچموں کے ساتھ ہمارے ہیروز کے لیے دعائیں! پیر کو کیانی اور خان سطح سمندر سے 8,188 میٹر بلند دنیا کے چھٹے بلند ترین پہاڑ چو اویو کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

  • پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

    تاہم آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں اور سگ گزیدگی کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے اور عزیزآباد بلاک دو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    علاوہ ازیں ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کچھ علاقوں میں شہری گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے کتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر بھی قائم کردیا گیا۔