Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف :لاکھوں روپےکی چوری شدہ سرکاری لکڑی سے لوڈ ٹرک پکڑاگیا

    اوچ شریف :لاکھوں روپےکی چوری شدہ سرکاری لکڑی سے لوڈ ٹرک پکڑاگیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف انٹر چینج کے قریب موٹر وے پولیس کی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ سرکاری لکڑی سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا ، دو ملزمان گرفتار ، سرکاری لکڑی سے لوڈ ٹرک اور ملزمان اوچ شریف پولیس کے حوالے مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 کے ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی کی سربراہی میں پٹرولنگ افیسرز نذر حسین ، عثمان ، ایڈمن محمد اسماعیل ، جونیئر پٹرولنگ آفیسر محسن سجاد ، محمد رفیق و دیگر نائٹ پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور تھے کہ مانجھی والا کے قریب ٹرک نمبری LES- 2196 کو روکا جس پر لکڑی لوڈ تھی ،

    ڈرائیور سیفل کلیار اور اس کے ساتھی اکبر سے کاغذات اور لکڑی بارے دریافت کیا ، جنہوں نے کافی لیت و لعل کے بعد تسلیم کیا کہ لیاقت پور سے خان بیلہ روڈ کنارے لگے سرکاری درختوں کو چوری کاٹ کر لکڑی غیر قانونی طریقے سے لے جارہے تھے ،

    موٹر وے پولیس نے سرکاری لکڑی سے لوڈ ٹرک اور دونوں ملزمان کو تھانہ اوچ شریف پولیس کے حوالہ کردیا ہے ، مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • سیالکوٹ : کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    سیالکوٹ : کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپوٹر شاہد ریاض) کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
    تفصیل کے مطابق ضلعی عدالت صارفین کا ناقص خدمات کی فراہمی پر قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93ہزار 234روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم، پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ گلزار احمد خالد کی فاضل کورٹ میں شہری امیر حمزہ نے دعویٰ دائر کیا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے قومی ائرلائن 9لاکھ 50ہزار روپے کے عمرہ کے پیکج میں سعودی عربیہ گیا جس میں ریٹرن ٹکٹ ، رہائش ، ٹرانسپورٹ ، سحری و افطاری پیکج میں شامل تھی۔

    مقررہ تاریخ پر سائل اپنی ماں کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے نکلنے لگا تو ہوٹل کے عملہ نے بتایا کہ آپ کی فلائٹ کینسل کردی گئی ہے اور رمضان میں رش کی وجہ سے آپ کو کسی اور ہوٹل میں جانا ہوگا سائل نے پی آئی اے اور ایجنٹ سے رابطہ کیا لیکن ایئر لائن نے ایک دن اور رات کو سٹے نہ دیا اور نہ ہی ٹرانسپورٹ دی مجبورا مکہ سے دور ہوٹل لینا پڑا جس پر 2لاکھ 93 ہزار 234روپے اخراجات آئے۔

    عدالت نے فریقین کے دعوی جات اور جواب /شہادتوں کو۔مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ روپے ہرجانہ، رہائش ہوٹل، ٹرانسپورٹ کے اخراجات 93ہزار234روپے اور ایک لاکھ روپے فیس کیل 30یوم میں ادا کرنے کا فیصلہ صادر فرمایا۔

  • سرگودھا: موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی

    سرگودھا: موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی

    سرگودھا(باغی ٹی وی ) موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی
    سرگودھا میں موٹروے پر پشاور سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • بین الاقوامی کرمنل کورٹ کا سسٹم ہیک

    بین الاقوامی کرمنل کورٹ کا سسٹم ہیک

    انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ اس کا کمپیوٹر سسٹم ہیک ہوگیا ہے۔ جس سے جنگی جرائم کی حساس معلومات کو ممکنہ طور پر خطرہ ہوسکتا ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت ، آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ایک غیر معمولی سر گرمی کا سراغ لگایا تھا جس کے بعد مسئلے کے حل پر کام شروع کر دیا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔

    جبکہ آئی سی سی نے مختصر بیان میں کہا کہ سائبر سکیورٹی واقعے کے بعد اس کا اثر روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے گئے۔ تاہم خیال رہے کہ ہیکنگ کس قدر سنجیدہ نوعیت کی تھی، کیا معاملہ مکمل طور پر حل ہوچکا ہے اور اس ہیکنگ کے پیچھے کون ہے، یہ بہت سے سولات ہیں، ان سے متعلق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ترجمان نے رائے دینے سے انکار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    جبکہ واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم آئی سی سی جنگی جرائم کا ایک مستقل ٹربیونل ہے ۔ اسے 2002 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد جنگی جرائم اور انسانیت کے منافی جرائم کے خلاف مقدمات چلانا تھا۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ نیدر لینڈ حکومت کی معاونت سے اس واقعے کا تجزیہ اور اس کے اثرات کم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف نیدر لینڈ وزارت انصاف کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ان کے ملک کا سائبر سیکیورٹی سینٹر تحقیقات میں مدد فراہم کررہا ہے۔

  • میرپورخاص: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی گودام سے  ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں کھاد کی بوریاں برآمد

    میرپورخاص: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی گودام سے ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں کھاد کی بوریاں برآمد

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرپورخاص غلام حسین کانیو نے حساس ادارے کی اطلاعات پر کھاد کی بوریوں کے گودام پر چھاپہ مارا اور ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں اور ہزاروں کی تعداد میں ایکسپائرڈ پیسٹی سائیڈ یعنی زرعی دوائی کی بوتلیں برآمد کرلیں

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن سوا لاکھ کے قریب کھاد کی بوریاں ایکسپائر پیسٹیسائیڈ کی بوٹلیں بر آمد. حساس ادارے کی اطلاع پر عمرکوٹ روڈ پر ماروی گودام پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرپورخاص غلام حسین کانیو کی سربراہی میں چھاپے مارکر کر ایک لاکھ سے زائد کھاد کی بوریاں بر آمد کرکے گودام سیل کردیئے گئے

    اسی طرح کھپرو ناکہ چوک اور قریبی علائقوں میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری عرفان نظامانی کی سربراہی میں چھاپے مارکر کر پندرہ ہزار کھاد کی بوریاں اور ڈیٹ ایکسپائر پیسٹی سائیڈ کی بوتلیِ بر آمد کی گئی. ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ درجنوں گودام غیر قانونی طور بغیر رجسٹریشن چل رہے تھے اور کھاد اسٹاک کرکے مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی ۔

  • گوجرخان: پولیس کی جانب سےانسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

    گوجرخان: پولیس کی جانب سےانسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز تھانہ گوجرخان کے مختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
    ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، انجمن تاجران کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیواک کا مقصد شہریوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،راولپنڈی پولیس نےانسداد منشیات کریک ڈاؤن میں اب تک 584 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 12 من چرس، تین کلو سے زائد ہیروئن، 1300 لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی ہے

    آگاہی واک میں ڈی ایس پی گوجرخان ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر راجہ محمد جواد سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی آور دیگر عہدیداران نے شرکت کی

  • ننکانہ :ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے

    ننکانہ :ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے
    ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت جشن ازادی کی تقریبات کے انتظامات میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے تقریبات کے لیے مخیر حضرات سے اکٹھے کیے گئے 30 لاکھ روپے جیب میں ڈال لیے ،تقریبات کی تیاریوں کی ادائیگی بوگس بل بنا کر ضلع کونسل کے فنڈز سے نکلوا لیے شہریوں کی ڈی جی اینٹی کرپشن اور وزیر اعلی پنجاب سے انکوائری کرانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں بھی جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے تقریبات کے انعقاد کا حکم ننکانہ صاحب کی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اس حوالہ سے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، آتش بازی ، میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات کے نام پر ضلع بھر کے مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکٹھے کیے گئے جو افسران نے ملی بھگت کر کے اپنی جیبوں میں ڈال لیے جبکہ ان تقریبات جن میں کبڈی میچ ، افسران کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ ،آتشبازی اور میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی بوگس بل بنا کر سابق چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت سے ضلع کونسل کے فنڈز سے بھی کر دی گئی جس سے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

    اس بابت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اظہر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اکٹھی کی گئی تمام رقم ڈی ڈی ڈیویلپمنٹ حماد بٹ کے پاس تھی انہوں نے ہی انتظامات دیکھنے تھے جبکہ حماد بٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرا کام نہیں تھا رقم کا تمام حساب دیگر افسران کے پاس ہے

  • میہڑ:حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پرصحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ:حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پرصحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعري بازي
    تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پر مرکزی رہنماء جاوید سومرو، ضلعی جنرل سیکرٹری عامر تیونو سینیئر صحافی منظور مہيسر، جمیل مہیسر، بدر سہول ،صابر کولاچی اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

    اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شہید صحافی جان محمد مہر نے ہر وقت مظلوم کا ساتھ دیا، بلاخوف سرداری اور جاگیرداری نظام کے خلاف رپورٹنگ کی، شہید صحافی جان محمد مہر کے خون سے انصاف کیا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،مظاہرہے میں،منظور جویو، قذافی مصطفیٰ پنہور، ہاکر ایسوسیشن رہنماء ریاض کلہوڑو، کامریڈ انور ملاح اور دیگر شریک تھے

  • پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    کرم ایجنسی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تو ایک ڈیری فارم میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ہوا، بارودی مواد میں 250 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیور شامل ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لے کر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، خودکش حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا-

    خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر

    سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

  • اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے باکمال چیف آفیسر،مقبرہ بی بی جیوندی وگردونواح میں فلتھ ڈپو بن گئے

    اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے باکمال چیف آفیسر،مقبرہ بی بی جیوندی وگردونواح میں فلتھ ڈپو بن گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف میونسپل کمیٹی کے باکمال اور ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی اور گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے،اہل محلہ اور زائرین سمیت طلباء واساتذہ کرام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ، شہر کے اندرونی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگئے، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے ، تعفن نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں بنے فلتھ ڈپوؤں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اس وقت پورے پنجاب کو ایک صاف ستھرا پنجاب بنانے میں لگے ہوۓ ہیں اور اس وقت پورے پنجاب میں چمکیں گے گاٶں پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے برعکس اوچ شریف شہر جو کہ قدیمی شہر ہےاس شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں مین شاہراؤں پر کھڑا نظر آتا ہے جو میونسل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی اور مزارات کو جانے والے راستوں پر گندگی اور کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں جبکہ شہر کے گنجان آباد گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بنے فلتھ ڈپوؤں سے جان چھڑائی جائے کیونکہ مختلف گلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں سینٹری ورکر پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا تواتر سے نہ ہونا ہے۔گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے ،گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں

    اوچ شریف میں مقیم شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکول کے لیے جانے اور آنے والے طلبہ اور طالبات کو بھی شدید پریشانی سے گزرنا پڑتا ہےمیونسپل کمیٹی کے باکمال ایماندارچیف آفیسرسب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن ہے،اہلیان اوچ شریف نے اعلی حکام سے خاموش تماشائی بنی انتظامیہ کے خلاف نوٹس اور اصلاح احوال کا فوری مطالبہ کیا ہے