Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے سڑکیں سیوریج کے دریا میں تبدیل، شہری پریشان

    ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے سڑکیں سیوریج کے دریا میں تبدیل، شہری پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے چیف افیسر کی ناہلی اور لاپرواہی کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے رہائشوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ,اعلی حکام سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اس وقت پورے پنجاب کو ایک صاف ستھرا پنجاب بنانے میں لگے ہوۓ ہیں اور اس وقت پورے پنجاب میں چمکیں گے گاٶں پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب جو کہ ایک انٹرنیشنل سٹی ہے اور اس شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات کی جاۓ تو حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں مین شاہراٶں پر کھڑا نظر آتا ہے جو میونسل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    ننکانہ صاحب کے محلہ کیارہ صاحب میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے افسران اور سینٹری ورکرز فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گۓ ہیں محلہ کیارہ صاحب کے مکین اس کرب ناک صورت حال میں کافی عرصہ سے مبتلا ہیں,

    کلمہ چوک سے لے کر سابق ناظم چوہدری ارشد کی رہائش گاہ تک گندے پانی کے کھڑے ہونے کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور اس کی بدبو اور تعفن کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں اس علاقہ میں مقیم شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکول کے لیے جانے اور آنے والے طلبہ اور طالبات کو بھی شدید پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے

    میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا عملہ سیوریج اور صفائی ٹھنڈے کمرے تک محدود ہے جبکہ ایماندار چیف آفیسر راٶ انوار سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن ہے،محلہ کیارہ صاحب کے رہائشیوں نے اعلی حکام سے خاموش تماشائی بنی انتظامیہ کے خلاف نوٹس اور اصلاح احوال کا فوری مطالبہ کیا ہے-

  • 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

    2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

    کراچی :پولیس نے منشیات فروش اور عادی افراد کے خلاف تین ہٹی برج کے نیچے آپریشن کرکے 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق انتہائی مطلوب 2 خواتین سمیت 5 افراد کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت میڈم حنا زوجہ محبوب، میڈم مدیحہ زوجہ کاشف، محمد راحیل ولد عبدالصمد، محمد نوید ولد عبدالوحید اور علی نواز ولد عبداللطیف کے ناموں سے ہوئی-

    گرفتار ملزمہ میڈم حنا اس سے قبل سپر مارکیٹ اور مومن آباد تھانہ میں منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے جب کہ میڈم مدیحہ سپر مارکیٹ تھانہ میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہوئی تھی ملزم نوید، علی نواز منشیات کے مقدمات میں پہلے گرفتار ہوچکا ہے، علی نوار منشیات فروش خاتون ملزمہ میڈم امّاں کا رائٹ ہینڈ ہے تمام گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے منشیات کے عادی 74 افراد کو حراست میں لے کر ایدھی ری ہیبلیٹیشن سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا –

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    دوسری جانب سولر پینل کی درآمد کے بہانے اربوں روپےکی اوور انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کیے جانےکا انکشاف ہوا ہےسینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال 2017 سے 2022 تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5 ارب روپےکی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف بی آر دستاویز کے مطابق 6ہزار 232 گڈز ڈیکلریشن پر 63 امپورٹس میں درآمد کنندگان نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 718 گڈز ڈیکلریشن پر 37.76 ارب روپےکی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72 ارب روپےکی رقم منتقل کی اور 45 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کیےرقم کی منتقلی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے احتیاط نہ برتنے کی غفلت بھی ہوئی-

    سیالکوٹ:ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، رقم ٹرانسفر کے دوران کمرشل بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رولز کو نظر انداز کیاچین سے سولرپینل درآمد کیے گئے جب کہ نجی کمپنیوں نے دبئی اور سنگاپور رقم ٹرانسفرکی، اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

  • سیالکوٹ:لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ:لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل
    تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق وزیرآباد روڈ نول موڑ پر 12ربیع الاول کے حوالے سے ایک نوجوان جس کا نام احسن ولد الہ دین ا س کی عمر 45سال ہے و ہ لائٹیں لگا رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسے کرنٹ لگ گئی اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو کر سیڑھی سے نیچے گر گیا

    علاقہ مکینوں نے بروقت ریسکیو 1122کو اطلاع دی اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا.

  • 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

    20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

    20 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کا سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا ہیک ہوگیا اور سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا 20 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے جبکہ ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کرلیا، 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کےلیے دستیاب ہے۔

    ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا۔ جیو نیوز نے ہیکرز کی اپ لوڈ کی گئی تصاویر حاصل کرلیں، اشتہار کے ہمراہ کئی پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم نے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے۔

    کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی اس کا سارا ڈیٹا بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ انٹرنیٹ پر برائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے، پاکستانی روپوں میں دو بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    ذرائع کے مطابق ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی موجود ہیں۔ مخصوص سافٹ ویئر پاکستان میں سیکڑوں ریسٹورنٹس استعمال کرتے ہیں۔ ادھر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

  • اوچ شریف : پٹوار سرکل میں کرپشن کی تمام حدیں پار،متاثرہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا

    اوچ شریف : پٹوار سرکل میں کرپشن کی تمام حدیں پار،متاثرہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف پٹوار سرکل میں کرپشن عروج پر، منشی رکھنے پر پابندی ہونے کے باوجود پٹواری رفیق لنگاہ نے منشیوں کی فوج بھرتی کرلی ۔منشی عوام کا خون چوسنے لگے۔ اے سی آفس مبینہ حصہ لیکر خاموش تماشائی، شکایات پر مزکورہ پٹواری کی سائلین کو بڑھکیں جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، رفیق لنگاہ پٹواری کی مبینہ کرپشن کے بل بوتے پر کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنانے بارے بھی انکشاف، ہزاروں روپے رشوت لے کر انتقال کرانے کے باوجود انتقال پرت کی کاپی دینے سے انکار، شہری حفیظ اللہ خان چانڈیہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا، انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع بن واہ کے رہائشی محمد حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے باغی ٹی وی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف میں تعینات پٹوار سرکل میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔پٹوار سرکل میں تعینات پٹواری محمد رفیق لنگاہ نے مبینہ طور پر عوام کی کھال ادھیڑنا شروع کر رکھی ہے،

    محمد رفیق لنگاہ پٹواری کی طرف سے رکھے گئے نصف درجن سے زائد منشیوں نے انتقالوں، ریکارڈ فرد اور فرد بیع کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنا شروع کردئیے ہیں، جبکہ پٹواری کی طرف سے عوام کی کھال ادھیڑنے کیلئے بٹھائے گئے منشیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مزکورہ پٹواری نے عوام کو لوٹنے کیلئے جن منشیوں کو بھرتی کر رکھا ہے وہ عوام کی اربوں روپے کی اراضی کی مبینہ ہیر پھیر میں مصروف ہیں اور اپنی زمین کے ریکارڈ لینے کیلئے آنے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ۔پیسے دینے والے سائلین کا کام اسی وقت کیا جاتا ہے جبکہ پیسے نہ دینے والے سائلین کو منشی کئی کئی ماہ ٹرخاتے ہیں۔کئی سائلین جن کا انتقال درج ہوتا ہے انہیں منشی زائد حصہ کا کہہ کر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں اسی طرح کئی درج شدہ انتقالوں کا سادہ لوح سائلین کو منشی انتقال درج نہ ہونے کا کہہ کر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں،

    سائل حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے بتایا کہ میں نے مورخہ 25 مئی 2023کو موضع بن واہ کے کاشتکار شمش مدنی سے 41 مرلہ اراضی خرید کی جس کے انتقال کے لئے پٹواری محمد رفیق لنگاہ نے بھاری رقم بطور رشوت وصول کی اور کہا کہ چند دنوں کے بعد انتقال پرت دے دونگا جب میں اراضی انتقال کا پرت کے حصول کے لیے گیا تو اندراج انتقال کے رجسٹرڈ کے 5018 سے 5049 تک 41صفحات غائب تھے میں نے پٹواری محمد رفیق لنگاہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ صفحات تحصیلدار محمد شاکر عباسی کے دفتر میں موجود ہیں جب میں تحصیلدار محمد شاکر عباسی کے دفتر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے انتقال پرت پر دستخط کرنا میں نے کر دئیے ہیں آپ پٹواری محمد رفیق لنگاہ سے رابطہ کریں، سائل حفیظ اللہ خان چانڈیہ رشوت دینے کے باوجود بھی پٹواری اور تحصیلدار کے درمیان شٹل کاک بنا ہوا ہے، متاثرہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ پٹواری محمد رفیق لنگاہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام لٹنے سے بچ سکیں

  • ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    نیو اسلام آباد ائیرپوٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر سے 5.448 کلو گرام محلول آئس (ہیروئن) برآمد کر لی، مسافر محمد عمران عمرہ کے لیے جارہا تھا، مسافر نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا اور اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • میہڑ:بسکٹ فیکٹری سے مقامی مزدوروں کے نکالے جانے پر احتجاج

    میہڑ:بسکٹ فیکٹری سے مقامی مزدوروں کے نکالے جانے پر احتجاج

    میہڑ.باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بسکٹ فیکٹری سے مقامی مزدوروں کے نکالے جانے پر احتجاج
    تفصیل کے مطابق سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سندھو نواز گھانگھرو کے کہنے پر سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اسماعیل سولنگی اور نادر ڈھر کی قیادت میں میہڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    مظاہرین نے کہاکہ کراچی کورنگی میں انگلش بسکٹ فیٹری سے بلاجواز سندھی ملازمین کو نکالاجارہا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں .انہوں نے کہاکہ فیکٹیروں سے سندھی مزدورں کو برطرف کرنا بند کیا جائے دوسری صورت میں پورر سندھ میں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور اس عمل کے خلاف سخت تحریک چلائی جائیگی.

  • ڈیرہ غازیخان: کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی

    ڈیرہ غازیخان: کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہد خان ) ناقص سیکورٹی کی بدترین مثال احاطہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کے کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی
    ڈیرہ غازیخان احاطہ عدالت ناقص سیکورٹی کمرہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کی کمرہ عدالت کے سامنے ملزم یونس نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گولیاں مار دیں ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا

    مقتولین کا نام جلال اور رشید بتائے جا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق مقتول جلال اور رشید تھانہ کالا کے مقدمہ نمبر 341/23 کی پیشی پر آئے ہوئے تھے پولیس نے ملزم یونس موقع سے گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

    یاد رہے کہ چند ماہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں اسطرح کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں ملزمان کی جانب سے احاطہ عدالت میں لوگوں گولیاں ماری گئیں۔

  • اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    کوئٹہ: کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام کاسی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    دوسری جانب سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے ارباب غلام محمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلدگرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ارباب غلام کاسی کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے بڑھتے واقعات کا تسلسل ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا ،نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کر رہا ہے۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • گھوٹکی: پوليس کارروائی کے دوران ، نہر سے زخمی ڈاکو کی لاش برآمد

    گھوٹکی: پوليس کارروائی کے دوران ، نہر سے زخمی ڈاکو کی لاش برآمد

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں پوليس کارروائی کے دوران ،زخمی ڈاکو کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے
    گھوٹکی پوليس کی کارروائی کے دوران اغواکی واردات میں ملوث فرار زخمی ڈاکو کی نہر سے نعش برآمدہوئی ہے یاد رہے کے دو دن قبل رہڑکی کے ہندو بیوپاری رنجيت کمار کو مسلح افرادوں نے اغواء کیا تھا. جبکہ ڈی ایس پی اباوڑو محمد مٹھل کھکرانی نے بروقت پولیس نفری کے ساتھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا.مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو گرفتار کیا گیا. جبکہ ایک زخمی ڈاکوفرار ہو گیاتھا.

    گذشتہ روز فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کی نعش مسو نہر سے برآمد ہوئی ہے. جبکہ نعش کی شناخت ڈاکو یاسین شر کے نام سے کی گئی ہے، پولیس نے بتایا ہے کے نعش ملنے والے بدنام زمانہ ڈاکو پولیس آفيسر اور دیگر شہید اہلکاروں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا.

    مزید تفتیش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کا رکارڈ مختلف تھانوں سے اکھٹا کیا جا رہا ہے